Surah Al Bayyinah

Urdu Translation: Shah Abdul Qadir

For Better Viewing Download Arabic / Urdu Fonts

شروع اﷲ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا (ہے)۔


نہ تھے وہ لوگ، جو منکر ہیں کتاب والے اور شریک والے (مشرک) باز آتے ،

جب تک کہ پہنچے ان کو کھلی بات۔

1

(یعنی) ایک رسول اﷲ کا پڑھتا ورق (صحیفے) پاک ۔

2

اس میں لکھی کتابیں (تحریریں) مضبوط (درست)۔

3

اور پھوٹے(بٹے فرقوں میں) جو ہیں، جن کو ملی ہے کتاب، سو جب آ چکی ان کو کھلی بات،

4

اور ان کو حکم یہی ہوا کہ عبادت کریں اﷲ کی،نری (خالص) کر کر اسکے واسطے بندگی ابراہیم کی راہ پر ،

اور کھڑی کریں نماز، اور دیں زکوٰۃ،

اور یہ ہے راہ مضبوط لوگوں کی۔

5

وہ جو منکرہوئے کتاب والے اور شریک والے (مشرک) ، دوزخ کی آگ میں،

سدا رہیں اس میں۔

وہ لوگ ہیں بدتر سب خلق (مخلوق) کے۔

6

وہ لوگ جو یقین لائے اور کئے بھلے کام، وہ لوگ بہتر ہیں سب خلق (مخلوق) کے۔

7

بدلہ ان کا ان کے رب کے ہاں، باغ ہیں بسنے (سدا رہنے) کے، نیچے بہتی ان کے نہریں،

سدا رہیں ان میں ہمیشہ۔

اﷲ ان سے راضی اور وہ اس سے راضی۔

یہ ملتا ہے اس کو جو ڈرا اپنے رب سے۔

***********

8


© Copy Rights:

Zahid Javed Rana, Abid Javed Rana,

Lahore, Pakistan

Enail: cmaj37@gmail.com

Visits wef Apr 2024

web counter