Quran Arabic with Urdu Translation

Surah Al Shams

Shah Abdul Qadir

For Better Viewing Download Arabic / Urdu Fonts

شروع اﷲ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا (ہے)۔


وَالشَّمْسِ وَضُحَاهَا

قسم ہے سورج کی اور اس کی دھوپ چڑھنے کی،

1

وَالْقَمَرِ إِذَا تَلَاهَا

اور چاند کی جب آئے اس کے (سورج) پیچھے،

2

وَالنَّهَارِ إِذَا جَلَّاهَا

اور دن کی جب اس کوروشن کرے،

3

وَاللَّيْلِ إِذَا يَغْشَاهَا

اور رات کی، جب اس کو ڈھانپ لے،

4

وَالسَّمَاءِ وَمَا بَنَاهَا

اور آسمان کی، اور جیسا اس کو بنایا،

5

وَالْأَرْضِ وَمَا طَحَاهَا

اور زمین کی، اور جیسا اس کو پھیلایا،

6

وَنَفْسٍ وَمَا سَوَّاهَا

اور جی(نفسِ انسانی) کی، اور جیسا اس کو ٹھیک بنایا،

7

فَأَلْهَمَهَا فُجُورَهَا وَتَقْوَاهَا

پھر سمجھ دی اس کو ڈھٹائی(بدی) کی، اور بچ چلنے (پرہیزگاری) کی۔

8

قَدْ أَفْلَحَ مَنْ زَكَّاهَا

مراد کو پہنچا جس نے اس کو سنوارا۔

9

وَقَدْ خَابَ مَنْ دَسَّاهَا 

اور نامراد ہوا، جس نے اس کو خاک میں ملایا۔

10

كَذَّبَتْ ثَمُودُ بِطَغْوَاهَا

جھٹلایا ثمود نے اپنی شرارت سے،

11

إِذِ انْبَعَثَ أَشْقَاهَا

جب اُٹھ کھڑا ہوا ان میں بڑا بدبخت۔

12

فَقَالَ لَهُمْ رَسُولُ اللَّهِ نَاقَةَ اللَّهِ وَسُقْيَاهَا

پھر کہا ان کو اﷲ کے رسول نے خبردار ہو اﷲ کی اونٹنی سے، اور اس کے پینے کی باری سے!

13

فَكَذَّبُوهُ فَعَقَرُوهَا

پھر انہوں نے اس کو جھٹلایا، پھر وہ کاٹ (ہلاک کر ) ڈالی،

فَدَمْدَمَ عَلَيْهِمْ رَبُّهُمْ بِذَنْبِهِمْ فَسَوَّاهَا

پھر الٹ مارا ان پر ان کے رب نے (بسبب) ان کے گناہ سے، پھر برابر کر دیا

14

وَلَا يَخَافُ عُقْبَاهَا

اور وہ نہیں ڈرتا کہ پیچھا کریں گے۔

***********

15


© Copy Rights:

Zahid Javed Rana, Abid Javed Rana,

Lahore, Pakistan

Enail: cmaj37@gmail.com

Visits wef Apr 2024

web counter