Surah Al BaladUrdu Translation: Shah Abdul Qadir |
For Better Viewing Download Arabic / Urdu Fonts
شروع اﷲ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا (ہے)۔
قسم کھاتا ہوں اس شہر (مکہ) کی۔ |
1 |
اور تجھ کو قید نہ رہے گی اس شہر میں۔ |
2 |
اور جنتے (باپ آدمؐ) کی اور جو جنا (اس کی اولاد)۔ |
3 |
ہم نے آدمی بنایا محنت میں۔ |
4 |
کیا خیال رکھتا ہے، کہ اس پر بس نہ چلے گا کسی کا؟ |
5 |
کہتا ہے میں نے کھپایا مال، ڈھیروں۔ |
6 |
کیا خیال رکھتا ہے کہ دیکھا نہیں اس کو کسی نے؟ |
7 |
بھلا ہم نے نہیں دیں اس کو دو آنکھیں؟ |
8 |
اور زبان اور دو ہونٹ؟ |
9 |
اور سجھائیں اس کو دو گھاٹیاں (راہیں خیر و شر کی)۔ |
10 |
سو نہ ہمک (پھُدک) سکا گھاٹی پر ، |
11 |
اور تو کیسا بوجھا کیا ہے وہ گھاٹی؟ |
12 |
چھڑانا گردن کا، |
13 |
یا کھلانا بھوک کے دن میں، |
14 |
بن باپ کے لڑکے کو جو ناتے دار (رشتہ دار) ہے، |
15 |
یا محتاج کو جو خاک میں رُلتا ہے۔ |
16 |
پھر ہوا ایمان والوں میں جو تقید (تاکید) کرتے ہیں سہارنے کا،اور تقید (تنبیہ) کرتے ہیں رحم کھانے کا، |
17 |
وہ لوگ ہیں بڑے نصیب والے۔ |
18 |
اور جو منکر ہوئے ہماری آیتوں سے، وہ ہیں کم بختی والے۔ |
19 |
انہی کو آگ میں موندا (بند کیا) ہے۔ *********** |
20 |
© Copy Rights:Zahid Javed Rana, Abid Javed Rana,Lahore, PakistanEnail: cmaj37@gmail.com |
|
Visits wef Apr 2024 |