Surah Al GhashiyahUrdu Translation: Shah Abdul Qadir |
For Better Viewing Download Arabic / Urdu Fonts
شروع اﷲ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا (ہے)۔
کچھ پہنچی تجھ کو بات اس چھپالینے والی (قیامت) کی! |
1 |
کتنے منہ اس دن خوفزدہ ہیں۔ |
2 |
محنت کرتے تھکتے۔ |
3 |
پہنچیں گے دھکتی آگ میں، |
4 |
پانی ملے گا ایک چشمے کھولتے کا، |
5 |
نہیں اس پاس کھانا، مگر جھاڑ کانٹے، |
6 |
نہ موٹا کرے، نہ کام آئے بھوک میں۔ |
7 |
کتنے منہ اس دن آسودہ ہیں۔ |
8 |
اپنی کمائی سے راضی۔ |
9 |
اونچے باغ میں۔ |
10 |
نہیں سنتے اس میں بکنا (بیہودہ بات)۔ |
11 |
اس میں ایک چشمہ ہے بہتا۔ |
12 |
اس میں تخت ہیں اونچے بچھے۔ |
13 |
اور آبخورے (کوزہ) دھرے، |
14 |
اور قالیچے (غالیچے) قطار پڑے، |
15 |
اور مخمل کے نہانچے کھنڈ رہے (قالین بچھے ہوئے )۔ |
16 |
بھلا کیا نگاہ نہیں کرتے اونٹوں پر، کیسے بنائے ہیں؟ |
17 |
اور آسمان پر، کیسا بلند کیا ہے؟ |
18 |
اور پہاڑوں پر، کیسے کھڑے کئے ہیں؟ |
19 |
اور زمین پر، کیسی صاف بچھائی ہے؟ |
20 |
سو تو سمجھا، تیرا کام یہی ہے سمجھانا۔ |
21 |
تو نہیں اُن پرداروغہ۔ |
22 |
مگر جس نے منہ موڑا اور منکر ہوا۔ |
23 |
تو عذاب کرے گا اس کو اﷲ، وہ بڑا عذاب۔ |
24 |
بیشک ہم پاس ہی ان کو پھر(لوٹ کر) آنا۔ |
25 |
پھر بیشک ہمارا ذمہ ہے اُن سے حساب لینا۔ *********** |
26 |
© Copy Rights:Zahid Javed Rana, Abid Javed Rana,Lahore, PakistanEnail: cmaj37@gmail.com |
|
Visits wef Apr 2024 |