Quran Urdu Translation

Surah Al Infitar

Shah Abdul Qadir

اردو اور عربی فونٹ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے یہاں کلک کریں

شروع اﷲ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا (ہے)۔


جب آسمان چِر (پھٹ) جائے،

1

اور جب تارے جھڑ پڑیں (بکھر جائیں)،

2

 اور جب دریا بہہ پڑیں،

3

اور جب قبریں اٹھائی جائیں۔

4

جان لیوے (لےگا) جی (ہر شخص) جو آگے بھیجا اور پیچھے چھوڑا۔

5

اے آدمی! کاہے سے بہکا تو اپنے رب کریم پر؟

6

جس نے تجھ کو بنایا، پھر تجھ کو ٹھیک کیا، پھر تجھ کو برابر کیا۔

7

جس صورت میں چاہا تجھ کو جوڑ دیا۔

8

 کوئی (ہر گز) نہیں! پر تم جھوٹ جانتے ہو انصاف ہونا۔

9

اور تم پر نگہبان مقرر ہیں۔

10

سردار لکھنے والے،

11

جانتے ہیں جو کرتے ہو۔

12

بیشک نیک لوگ آرام میں ہیں،

13

اور بیشک گنہگار دوزخ میں ہیں،

14

پہنچیں گے اس میں انصاف کے دن،

15

اور نہ ہوں گے اس سے چھپ رہنے والے۔

16

اورتجھ کوکیا خبر ہے کیسا ہے دن انصاف کا؟

***********

17


© Copy Rights:

Zahid Javed Rana, Abid Javed Rana,

Lahore, Pakistan

Visits wef Apr 2024 web counter