Surah Abasa

Urdu Translation: Shah Abdul Qadir

For Better Viewing Download Arabic / Urdu Fonts

شروع اﷲ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا (ہے)۔


تیوری چڑھائی اور منہ موڑا،

1

اس سے کہ آیا اس کے پاس اندھا۔

2

اور تجھ کو کیا خبر ہے شاید کہ وہ سنورتا؟

3

 یا سنتا (نصیحت) تو کام آتا اس کے سمجھانا۔

4

 وہ جو پرواہ نہں کرتا،

5

سو تو اس کی فکر میں ہے،

6

اور تجھ پر گناہ نہیں کہ وہ نہیں سنورتا۔

7

اور وہ جو آیا تیرے پاس دوڑتا،

8

اور وہ ڈرتا ہے(اﷲ سے)۔

9

سو تو اس سے تغافل (بے رخی) کرتا ہے۔

10

یوں (ہر گز) نہیں! یہ (قرآن) تو سمجھوتی (نصیحت) ہے۔

11

پھر جو کوئی چاہے اس کو پڑھے،

12

لکھی ہے ادب کے ورقوں (صحیفوں) میں،

13

اونچے دھرے (بلند مرتبہ) ستھرے (پاکیزہ)،

14

 ہاتھوں میں لکھنے والوں کے،

15

جو سردار ہیں نیک۔

16

مارا جائے آدمی کیسا نا شکرا ہے؟

17

 کس چیز سے بنایا (پیدا کی) اس کو؟

18

 ایک بوند سے  بنایا، پھر اندازہ رکھا اس کا،

19

پھر راہ (زندگی کی) آسان کر دی اس کو۔

20

 پھراس کو مردہ کیا، پھر قبر میں رکھوایا۔

21

 پھر جب چاہا اس کو اٹھا نکالا۔

22

  کوئی نہیں! پورا نہ کیا جو اس کو فرمایا،

23

اب نگاہ کرے آدمی اپنے کھانے کو،

24

 کہ ہم نے ڈالاپانی اوپر سے،

25

پھر چیرا زمین کو پھاڑ کر،

26

 پھر اُگایا اس میں اناج،

27

 اور انگور اور ترکاری،

28

اور زیتون اور کھجوریں،

29

 اور باغ گھنے،

30

اور میوہ،اور دوب(چارہ)،

31

کام چلانے کو تمہارا اور تمہارے چوپایوں کا۔

32

پھر جب آئے وہ غل (بہرہ کر دینے والی آواز)،

33

جس دن بھاگے مرد اپنے بھائی سے،

34

اور اپنے ماں باپ سے،

35

اور اپنی ساتھ والی (بیوی) سے،اور بیٹوں سے۔

36

ہر مرد کو ان میں سے اس دن ایک فکر لگا ہے، جو اس کو بس ہے۔

37

 کتنے منہ اس دن روشن ہیں،

38

 ہنستے خوشیاں کرتے۔

39

اور کتنے منہ ، اس دن ان پر گرد پڑی ہے،

40

چڑھی آتی ہے ان پر سیاہی،

41

وہ لوگ وہی ہیں، جو منکر ہیں، ڈھیٹھ۔

***********

42


© Copy Rights:

Zahid Javed Rana, Abid Javed Rana,

Lahore, Pakistan

Enail: cmaj37@gmail.com

Visits wef Apr 2024

web counter