Surah Al Qiyamah

Urdu Translation: Shah Abdul Qadir

For Better Viewing Download Arabic / Urdu Fonts

شروع اﷲ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا (ہے)۔


قسم کھاتا ہوں قیامت کے دن کی،

1

اور قسم کھاتا ہوں جی (نفس) کی، جو اولاہنا دیتا (ملامت کرتا) ہے۔

2

 کیا خیال رکھتا ہے آدمی کہ جمع نہ کریں گے ہم اس کی ہڈیاں؟

3

کیوں نہیں کر سکتے ہم کہ ٹھیک کر دیں اس کی پوریاں(انگلیوں کی)۔

4

بلکہ چاہتا آدمی کہ ڈھٹائی کرے اس کے سامنے ،

5

پوچھتا ہے کہ کب ہے دن قیامت کا؟

6

پھر جب چوندھ لانے (متحیر ہونے) لگے تیور (بینائی)،

7

اور گہہ (گہن) جائے چاند،

8

اور اکھٹے ہوں (ایک ہو جائیں) سورج اور چاند،

9

کہے گا آدمی اس دن، کہاں جاؤں بھاگ کر۔

10

 کوئی(ہر گز) نہیں کہیں نہیں ہے بچاؤ۔

11

تیرے رب تک اس دن جا ٹھہرنا۔

12

جتا (بتا) دینگے انسان کو اس دن جو آگے بھیجا اور پیچھے چھوڑا،

13

بلکہ آدمی اپنے واسطے آپ سوجھ (دور اندیش) ہے،

14

اور پڑالا ڈالے(پیش کرے) اپنے بہانے (معذرتیں)۔

15

 نہ چل(حرکت دو) تو اس کے پڑھنے پر اپنی زبان کہ شتاب (فوراََ) اس کو سیکھ لے۔

16

وہ تو ہمارا ذمہ ہے اس کو سمیٹ رکھنا (جمع کرنا) اور پڑھنا (پڑھوانا)،

17

پھر جب ہم پڑھنے لگیں تو ساتھ رہ (سنتے رہو)اس کے پڑھنے کے،

18

پھر مقرر (یقیناً) ہمارا ذمہ ہے اس کو کھول بتانا (مطلب سمجھانا)،

19

 کوئی نہیں پر تم چاہتے ہو شتاب ملتی (دنیا)،

20

اور چھوڑتے ہو دیر آتی (آخرت)۔

21

 کتنے منہ اس دن تازے ہیں،

22

اپنے رب کی طرف دیکھتے۔

23

اور کتنے منہ اس دن اداس ہیں،

24

خیال میں (سمجھ رہے) ہیں کہ ان پر وہ ہوئے (ہو گا برتاؤ) جس سے کمر ٹوٹے۔

25

 کوئی (ہر گز) نہیں جس وقت جان پہنچی ہانس (حلق) تک،

26

اور لوگ کہیں کون ہے جھاڑنے والا؟

27

اور وہ اٹکلا (سمجھا) کہ اب آیا چھوٹنا (وقتِ جدائی)،

28

اورلپٹ گئی پنڈلی پر پنڈلی۔

29

تیرے رب کی طرف ہے اس دن کھچ (روانہ ہو) جانا۔

30

(اس کے باوجود) پھر نہ یقین لایا ہے، نہ نماز پڑھی،

31

 پر (بلکہ) جھٹلایا ہے اور منہ موڑا۔

32

 پھر گیا اپنے گھر کو اکڑتا۔

33

خرابی تیری! خرابی پر خرابی تیری۔

34

پھر خرابی تیری! خرابی پر خرابی تیری۔

35

کیا خیال رکھتا ہے آدمی کہ چھوٹا رہے گا بے قید(بلا حساب کتاب)۔

36

بھلا نہ تھا ایک بوند منی کی جو ٹپکے(رحم مادر میں)،

37

پھر تھا لہو کی پھٹکی، پھر اس (اﷲ) نے بنایا (پیدا کی) اور ٹھیک کر اٹھایا۔

38

پھرکیا اس میں جوڑا نر اور مادہ۔

39

 کیا ایسا شخص (ایسی ہستی) نہیں (کر) سکتا کہ جلادے (زندہ کرے) مردے۔

***********

40


© Copy Rights:

Zahid Javed Rana, Abid Javed Rana,

Lahore, Pakistan

Enail: cmaj37@gmail.com

Visits wef Apr 2024

web counter