Quran Arabic with Urdu Translation

Surah Nuh

Shah Abdul Qadir

For Better Viewing Download Arabic / Urdu Fonts

شروع اﷲ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا (ہے)۔


إِنَّا أَرْسَلْنَا نُوحًا إِلَى قَوْمِهِ

ہم نے بھیجا نوح کو اس کی قوم کی طرف

أَنْ أَنْذِرْ قَوْمَكَ مِنْ قَبْلِ أَنْ يَأْتِيَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ

کہ ڈرا اپنی قوم کو اس سے پہلے کہ پہنچے ان پر دُکھ والی آفت (دردناک عذاب)۔

1

‏قَالَ يَا قَوْمِ إِنِّي لَكُمْ نَذِيرٌ مُبِينٌ

 بولا اے قوم میری! میں تم کو ڈر سناتا ہوں کھول کر،

2

أَنِ اعْبُدُوا اللَّهَ وَاتَّقُوهُ وَأَطِيعُونِ

کہ بندگی کرو اﷲ کی، اور اس سے ڈرو، اور میرا کہا مانو،

3

يَغْفِرْ لَكُمْ مِنْ ذُنُوبِكُمْ وَيُؤَخِّرْكُمْ إِلَى أَجَلٍ مُسَمًّى ۚ

کہ بخشے تم کو کچھ گناہ تمہارے، اور ڈھیل دے تم کو ایک ٹھہرے وعدہ (مقرر وقت) تک۔

إِنَّ أَجَلَ اللَّهِ إِذَا جَاءَ لَا يُؤَخَّرُ ۖلَوْ كُنْتُمْ تَعْلَمُونَ

وہ جو وعدہ رکھا اﷲ نے، جب آ پہنچے اس کو ڈھیل نہ ہو گی۔اگر تم کو سمجھ ہے۔

4

قَالَ رَبِّ إِنِّي دَعَوْتُ قَوْمِي لَيْلًا وَنَهَارًا    

بولا، اے رب! میں بلاتا رہا اپنی قوم کو رات اور دن،

5

فَلَمْ يَزِدْهُمْ دُعَائِي إِلَّا فِرَارًا

پھر میرے بلانے سے اور زیادہ بھاگتے ہی رہے،

6

وَإِنِّي كُلَّمَا دَعَوْتُهُمْ لِتَغْفِرَ لَهُمْ جَعَلُوا أَصَابِعَهُمْ فِي آذَانِهِمْ

اور میں نے نے جس بار ان کو بلایا، تا (کہ تو) انکو معاف کرے، ڈالنے لگے اپنی انگلیاں کانوں میں،

وَاسْتَغْشَوْا ثِيَابَهُمْ وَأَصَرُّوا وَاسْتَكْبَرُوا اسْتِكْبَارًا

اور اوپر لپیٹے اپنے کپڑے، اور ضد کی، اور غرور کیا بڑا غرور۔

7

ثُمَّ إِنِّي دَعَوْتُهُمْ جِهَارًا

پھر میں نے ان کو بلایا اجاگر(برمل)۔

8

ثُمَّ إِنِّي أَعْلَنْتُ لَهُمْ وَأَسْرَرْتُ لَهُمْ إِسْرَارًا

پھر میں نے ان کو کھول کر کہا اور چھپ کر کہا چپکے سے۔

9

فَقُلْتُ اسْتَغْفِرُوا رَبَّكُمْ إِنَّهُ كَانَ غَفَّارًا 

 تو میں نے کہا گناہ بخشواؤ اپنے رب سے، بیشک وہ ہے بخشنے والا۔

10

يُرْسِلِ السَّمَاءَ عَلَيْكُمْ مِدْرَارًا

 چھوڑ دے آسمان کی تم پر دھاریں (موسلا دار بارش)،

11

وَيُمْدِدْكُمْ بِأَمْوَالٍ وَبَنِينَ

اور بڑھتی (زیادہ)دے تم کو مال اور بیٹوں سے،

وَيَجْعَلْ لَكُمْ جَنَّاتٍ وَيَجْعَلْ لَكُمْ أَنْهَارًا

اور بنا دے تم کو (تمہارے لیے) باغ، اور بنا دے تم کو (تمہارے لیے) نہریں۔

12

مَا لَكُمْ لَا تَرْجُونَ لِلَّهِ وَقَارًا

 کیا ہوا ہے تم کو کیوں نہیں امید رکھتے اﷲ سے بڑائی کی؟

13

وَقَدْ خَلَقَكُمْ أَطْوَارًا

 اور اس نے تم کو بنایا طرح طرح سے۔

14

أَلَمْ تَرَوْا كَيْفَ خَلَقَ اللَّهُ سَبْعَ سَمَاوَاتٍ طِبَاقًا

کیا تم نے نہیں دیکھا کیسے بنائے اﷲ نے سات آسمان تہہ بر تہہ؟

15

وَجَعَلَ الْقَمَرَ فِيهِنَّ نُورًا وَجَعَلَ الشَّمْسَ سِرَاجًا

 اور رکھا چاند اُن میں اُجالا، اور رکھا سورج چراغ جلتا۔

16

وَاللَّهُ أَنْبَتَكُمْ مِنَ الْأَرْضِ نَبَاتًا

 اور اﷲ نے اُگایا تم کو زمین سے جما کر۔

17

ثُمَّ يُعِيدُكُمْ فِيهَا وَيُخْرِجُكُمْ إِخْرَاجًا

پھر دھرا (واپس) کر ڈالے گا تم کو اس (زمین) میں، اور نکالے گا تم کو باہر(زمین سے)۔

18

وَاللَّهُ جَعَلَ لَكُمُ الْأَرْضَ بِسَاطًا

 اور اﷲ نے بنا دی تم کو زمین بچھونا۔

19

لِتَسْلُكُوا مِنْهَا سُبُلًا فِجَاجًا

تا کہ چلو اس میں کشادہ رستے۔

20

قَالَ نُوحٌ رَبِّ إِنَّهُمْ عَصَوْنِي

 کہا نوح نے، اے رب میرے! انہوں نے میرا کہا نہ مانا ،

وَاتَّبَعُوا مَنْ لَمْ يَزِدْهُ مَالُهُ وَوَلَدُهُ إِلَّا خَسَارًا

اور مانا (پیروی کی) ایسے کا جس کواس کے مال اور اولاد سے اور بڑھا ٹوٹا (خسارہ)،

21

وَمَكَرُوا مَكْرًا كُبَّارًا

 اور داؤ کیا ہے بڑا داؤ۔

22

وَقَالُوا لَا تَذَرُنَّ آلِهَتَكُمْ

 اور بولے، نہ چھوڑیو اپنے ٹھاکروں (معبودوں) کو،

وَلَا تَذَرُنَّ وَدًّا وَلَا سُوَاعًا وَلَا يَغُوثَ وَيَعُوقَ وَنَسْرًا

اور نہ چھوڑیو ودّ کو اور نہ سواع کو اور نہ یغوث اور یعوق اور نسر کو۔

23

وَقَدْ أَضَلُّوا كَثِيرًا ۖ

 اور بہکا دیا بہتوں کو۔

وَلَا تَزِدِ الظَّالِمِينَ إِلَّا ضَلَالًا

اور نہ تو بڑھاؤ بے انصافوں کو مگر بہکاوا۔

24

مِمَّا خَطِيئَاتِهِمْ أُغْرِقُوافَأُدْخِلُوا نَارًا

 کچھ وہ اپنے گناہوں سے ڈبوئے (غرق کئے) گئے،پھر پیٹھائے (پہنچائے) گئے آگ میں،

فَلَمْ يَجِدُوا لَهُمْ مِنْ دُونِ اللَّهِ أَنْصَارًا

پھر نہ پائے اپنے واسطے اﷲ کے سوا کوئی مددگار۔

25

وَقَالَ نُوحٌ

 اور کہا نوح نے

رَبِّ لَا تَذَرْ عَلَى الْأَرْضِ مِنَ الْكَافِرِينَ دَيَّارًا

اے رب! نہ چھوڑ زمین پر منکروں کا ایک گھر بسنے والا۔

26

إِنَّكَ إِنْ تَذَرْهُمْ يُضِلُّوا عِبَادَكَ

 مقرر (یقیناً) اگر تو چھوڑ دے ان کو، بہکائیں تیرے بندوں کو،

وَلَا يَلِدُوا إِلَّا فَاجِرًا كَفَّارًا

اور جو جنیں (پیدا کریں) سو ڈھیٹھ حق نہ سمجھتا۔

27

رَبِّ اغْفِرْ لِي وَلِوَالِدَيَّ وَلِمَنْ دَخَلَ بَيْتِيَ مُؤْمِنًا وَلِلْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنَاتِ

اے رب! معاف کر مجھ کو، اور میرے ماں باپ کو، اور جو آئے میرے گھر میں ایماندار،

اور سب ایمان والے مردوں کو اور عورتوں کو۔

وَلَا تَزِدِ الظَّالِمِينَ إِلَّا تَبَارًا

اور گنہگاروں پر یہی بڑھتا (اضافہ) رکھ برباد ہونا۔

***********

28


© Copy Rights:

Zahid Javed Rana, Abid Javed Rana,

Lahore, Pakistan

Enail: cmaj37@gmail.com

Visits wef Apr 2024

web counter