Quran Arabic with Urdu Translation

Surah Al Taghabun

Shah Abdul Qadir

اردو اور عربی فونٹ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے یہاں کلک کریں

شروع اﷲ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا (ہے)۔


يُسَبِّحُ لِلَّهِ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ ۖ

پاکی بولتا (تسبیح کر رہا) ہے اﷲ کی جو کچھ ہے آسمانوں میں اور زمین میں،

لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ ۖ

اسی کا راج ہے اور اسی کو تعریف ہے۔

وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ

اور وہ ہر چیز کر سکتا ہے۔

1

هُوَ الَّذِي خَلَقَكُمْ فَمِنْكُمْ كَافِرٌ وَمِنْكُمْ مُؤْمِنٌ ۚ

وہی ہے جس نے تم کو بنایا، پھر کوئی تم میں منکر ہے اور کوئی تم میں ایماندار۔

وَاللَّهُ بِمَا تَعْمَلُونَ بَصِيرٌ

اور اﷲ جو کرتے ہو دیکھتا ہے۔

2

خَلَقَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ بِالْحَقِّ وَصَوَّرَكُمْ فَأَحْسَنَ صُوَرَكُمْ ۖ

بنائے آسمان اور زمین تدبیر سے، اور صورت کھینچی تمہاری،پھر اچھی بنائی تمہاری صورت،

وَإِلَيْهِ الْمَصِيرُ

اور اسی طرف پھر (لوٹ) جانا ہے۔

3

يَعْلَمُ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ

جانتا ہے جو کچھ ہے آسمانوں میں اور زمین میں،

وَيَعْلَمُ مَا تُسِرُّونَ وَمَا تُعْلِنُونَ ۚ

اور جانتا ہے جو چھپاتے ہو اور جو کھولتے ہو۔

وَاللَّهُ عَلِيمٌ بِذَاتِ الصُّدُورِ

اور اﷲ کو معلوم ہے جیوں (دلوں) کی بات۔

4

أَلَمْ يَأْتِكُمْ نَبَأُ الَّذِينَ كَفَرُوا مِنْ قَبْلُ

کیا پہنچا نہیں تم کو احوال ان لوگوں کا، جو منکر ہو چکے ہیں پہلے۔

فَذَاقُوا وَبَالَ أَمْرِهِمْ وَلَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ

پھر چکھی سزا اپنے کام کی، اور ان کو دکھ کی مار (عذاب) ہے۔

5

ذَلِكَ بِأَنَّهُ كَانَتْ تَأْتِيهِمْ رُسُلُهُمْ بِالْبَيِّنَاتِ فَقَالُوا أَبَشَرٌ يَهْدُونَنَا

یہ اس پر کہ لاتے تھے ان پاس ان کے رسول نشانیاں، پھر کہتے،کیا آدمی ہم کو راہ سوجھائیں (دکھائیں) گے؟

فَكَفَرُوا وَتَوَلَّوْا ۚ

پھر منکر ہوئے اور منہ موڑا

وَاسْتَغْنَى اللَّهُ ۚ

اور اﷲ نے بے پروائی کی۔

وَاللَّهُ غَنِيٌّ حَمِيدٌ

اور اﷲ بے پرواہ ہے سب خوبیوں سراہا۔

6

زَعَمَ الَّذِينَ كَفَرُوا أَنْ لَنْ يُبْعَثُوا ۚ

دعوٰے کرتے ہیں منکر کہ ہر گز ان کو اُٹھانا نہیں۔

قُلْ بَلَى وَرَبِّي لَتُبْعَثُنَّ ثُمَّ لَتُنَبَّؤُنَّ بِمَا عَمِلْتُمْ ۚ

تو کہو، کیوں نہیں! قسم ہے میرے رب کی! تم کو بیشک اٹھانا ہے، پھر تم کو جتانا ہے جو تم نے کیا،

وَذَلِكَ عَلَى اللَّهِ يَسِيرٌ

اور یہ اﷲ پر آسان ہے۔

7

فَآمِنُوا بِاللَّهِ وَرَسُولِهِ وَالنُّورِ الَّذِي أَنْزَلْنَا ۚ

سو ایمان لاؤ اﷲ پر اور اس کے رسول پر اور اس نور پر جو ہم نے اُتارا۔

وَاللَّهُ بِمَا تَعْمَلُونَ خَبِيرٌ

اور اﷲ کو تمہارے کام کی خبر ہے۔

8

يَوْمَ يَجْمَعُكُمْ لِيَوْمِ الْجَمْعِ ۖ

جس دن تم کو اکھٹا کرے گا جمع ہونے کے دن،

ذَلِكَ يَوْمُ التَّغَابُنِ ۗ

وہ دن ہے ہار جیت کا۔

وَمَنْ يُؤْمِنْ بِاللَّهِ وَيَعْمَلْ صَالِحًا يُكَفِّرْ عَنْهُ سَيِّئَاتِهِ

اور جو کوئی یقین لائے اﷲ پر اور کرے کام بھلا، اُتارے اس سے اس کی برائیاں،

وَيُدْخِلْهُ جَنَّاتٍ تَجْرِي مِنْ تَحْتِهَا الْأَنْهَارُخَالِدِينَ فِيهَا أَبَدًا ۚ

اور داخل کر ے اس کو باغوں میں جن کے نیچے بہتی ندیاں،رہا کریں اس میں ہمیشہ۔

ذَلِكَ الْفَوْزُ الْعَظِيمُ

یہی ہے بڑی مراد ملنی۔

9

وَالَّذِينَ كَفَرُوا وَكَذَّبُوا بِآيَاتِنَا أُولَئِكَ أَصْحَابُ النَّارِخَالِدِينَ فِيهَا ۖ

 اور جو منکر ہوئے اور جھٹلائیں ہماری آیتیں، وہ ہیں دوزخ والے،رہا کریں اس میں۔

وَبِئْسَ الْمَصِيرُ

اور بری جگہ پہنچے۔

10

مَا أَصَابَ مِنْ مُصِيبَةٍ إِلَّا بِإِذْنِ اللَّهِ ۗ

نہیں پڑتی کوئی تکلیف بن حکم اﷲ کے،

وَمَنْ يُؤْمِنْ بِاللَّهِ يَهْدِ قَلْبَهُ ۚ

اور جو کوئی یقین لائے اﷲ پر، راہ بتا دے اس کے دل کو۔

وَاللَّهُ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيمٌ

اور اﷲ کو ہر چیز معلوم ہے۔

11

وَأَطِيعُوا اللَّهَ وَأَطِيعُوا الرَّسُولَ ۚ

اور حکم مانو اﷲ کا، اور حکم مانو رسول کا۔

فَإِنْ تَوَلَّيْتُمْ فَإِنَّمَا عَلَى رَسُولِنَا الْبَلَاغُ الْمُبِينُ

پھر اگر تم منہ موڑو تو ہمارے رسول کا کام یہی ہے پہنچا دینا کھول کر۔

12

اللَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ ۚ

 اﷲ! اس بن کسی کی بندگی نہیں۔

وَعَلَى اللَّهِ فَلْيَتَوَكَّلِ الْمُؤْمِنُونَ

اور اﷲ پر چاہیئے بھروسا کریں ایمان والے۔

13

يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِنَّ مِنْ أَزْوَاجِكُمْ وَأَوْلَادِكُمْ عَدُوًّا لَكُمْ فَاحْذَرُوهُمْ ۚ

اے ایمان والو!بعضی تمہاری جورویں (بیویاں) اور اولاد دشمن ہیں تمہارے، سو ان سے بچتے رہو۔

وَإِنْ تَعْفُوا وَتَصْفَحُوا وَتَغْفِرُوا فَإِنَّ اللَّهَ غَفُورٌ رَحِيمٌ

اور اگر معاف کرو اور درگذر کرو اور بخشو تو اﷲ ہے بخشنے والا مہربان۔

14

إِنَّمَا أَمْوَالُكُمْ وَأَوْلَادُكُمْ فِتْنَةٌ ۚ

تمہارے مال اور اولاد یہی ہیں جانچنے کو۔

وَاللَّهُ عِنْدَهُ أَجْرٌ عَظِيمٌ

اور اﷲ جو ہے اس کے پاس ہے نیگ (اجر) بڑا۔

15

فَاتَّقُوا اللَّهَ مَا اسْتَطَعْتُمْ وَاسْمَعُوا وَأَطِيعُوا وَأَنْفِقُوا خَيْرًا لِأَنْفُسِكُمْ ۗ

 سو ڈرو اﷲ سے جہاں تک (ڈر) سکو۔ اور سنو اور مانو، اور خرچ کرو اپنے بھلے کو۔

وَمَنْ يُوقَ شُحَّ نَفْسِهِ فَأُولَئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ

اور جس کو بچا دیا اپنے جی کے لالچ سے، سو وہ لوگ وہی مراد کو پہنچے۔

16

إِنْ تُقْرِضُوا اللَّهَ قَرْضًا حَسَنًا يُضَاعِفْهُ لَكُمْ وَيَغْفِرْ لَكُمْ ۚ

اگر قرض دو اﷲ کو اچھی طرح قرض دینا، وہ دونا کر دےگا تم کو، اور تم کو بخشے۔

وَاللَّهُ شَكُورٌ حَلِيمٌ

اور اﷲ قدردان ہے تحمل والا۔

17

عَالِمُ الْغَيْبِ وَالشَّهَادَةِ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ

جاننے والا چھپے اور کھلے کا، زبردست حکمت والا۔

***********

18


© Copy Rights:

Zahid Javed Rana, Abid Javed Rana,

Lahore, Pakistan

Visits wef Apr 2024 web counter