Surah Al MumtahinahUrdu Translation: Shah Abdul Qadir |
For Better Viewing Download Arabic / Urdu Fonts
شروع اﷲ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا (ہے)۔
اے ایمان والو! نہ پکڑو (بناؤ) میرے اور اپنے دشمنوں کو دوست، ان کو پیغام بھیجتے ہو دوستی سے (کا)، اور وہ منکر ہوئے ہیں اس سے جو تم کو آیا سچّا دین۔ نکالتے ہیں رسول کو اور تم کو اس (بنا) پر، کہ تم مانو اﷲ اپنے رب کو۔ اگر تم نکلے ہو لڑائی کو میری راہ میں، اور چاہ کر میری رضامندی، (تم کو یہ زیب نہیں دیتا) تم ان کو چھپے پیغام بھیجتے ہو دوستی کے۔ اور مجھ کو خوب معلوم ہے جو چھپایا تم نے اور جو کھولا (اعلانیہ کی) تم نے۔ اور جو کوئی تم میں یہ کام کرے، وہ بھولا سیدھی راہ۔ |
1 |
اگر تم کو وہ پائیں دشمن ہوں تمہارے، اور چلائیں تم پر اپنے ہاتھ، اور اپنی زبانیں برائی کو اور چاہیں کس طرح تم منکر ہو جاؤ۔ |
2 |
ہر گز کام نہ آئیں گے تم کو تمہارے ناتے (رشتے) اور نہ تمہاری اولاد، قیامت کے دن وہ (اﷲ) فیصلہ کرے گا تم میں۔ اور اﷲ جو کرتے ہو دیکھتا ہے۔ |
3 |
تم کو چال چلنی ہے اچھی، ابراہیم کی اور جو اس کے ساتھ تھے، جب کہا اپنی قوم کو ہم الگ ہیں تم سے اور جن کو تم پوجتے ہو اﷲ کے سوا، ان سے۔ ہم منکر ہوئے تم سے اور کھل پڑی (ہو گئی) ہم میں اور تم میں دشمنی اور بَیر ہمیشہ کو، جب تک تم یقین نہ لاؤ اﷲ اکیلے پر، مگر ایک کہنا ابراہیم کا اپنے باپ کو، میں مانگوں گا معافی تیری،اور مالک نہیں میں تیرے بھلے کو اﷲ کے ہاتھ سے کسی چیز کا۔ اے رب ہمارے! ہم نے تجھ پر بھروسہ کیا اور تیری طرف رجوع ہوئے اور تیری طرف پھر آنا، |
4 |
اے رب ہمارے! نہ جانچ ہم پر کافروں کو ، اور ہم کو معاف کر، اے رب ہمارے! تو ہی ہے زبردست حکمت والا۔ |
5 |
البتہ تم کو بھلی چال چلنی ہے ان کی جو کوئی امید رکھتا ہو اﷲ کی اور پچھلے دن (روز آخر) کی۔ اور جو کوئی منہ پھیرے، تو اﷲ وہی ہے بے پروا خوبیوں سراہا (لائق حمد و ثنا)۔ |
6 |
امید ہے کہ کر دے اﷲ تم میں اور جو دشمن ہیں تمہارے ان میں دوستی۔ اور اﷲ سب کر سکتا ہے۔اور اﷲ (ہے) بخشنے والا ہے مہربان۔ |
7 |
اﷲ تم کو منع نہیں کرتا اُن سے جو لڑے نہیں تم سے دین پر اور نکالا نہیں تم کوتمہارےگھروں سے، کہ اُن سے کرو بھلائی اور انصاف کا سلوک۔ اﷲ چاہتا ہے انصاف والوں کو۔ |
8 |
اﷲ تو منع کرتا ہے تم کو ان سے جو لڑے تم سے دین پر، اور نکالا تم کو تمہارے گھروں سے، اور میل باندھا (مدد کی ایک دوسرے کی) تمہارے نکالنے پر، کہ ان سے کرو دوستی اور جو کوئی اُن سے دوستی کریے سو وہ لوگ وہی ہیں گنہگار۔ |
9 |
اے ایمان والو! جب آئیں تم پاس ایمان والی عورتیں وطن چھوڑ کر تو ان کو جانچ لو۔ اﷲ بہتر جانے اُن کے ایمان۔ پھر اگر جانو کہ وہ ایمان پر ہیں، تو نہ پھیرو ان کو کافروں کی طرف۔ نہ یہ عورتیں حلال ہیں ان مردوں (کافروں) کو اور نہ وہ مرد (کافر) حلال ہیں اِن عورتوں کو۔ اور دے دو ان مردوں (کافروں) کوجو ان کا خرچ (مہر ادا کی) ہوا۔ اور گناہ نہیں تم کو کہ نکاح کر لو اُن عورتوں سے جب ان کو دو اُن کے مہر اور نہ رکھو قبضہ میں ناموس کافر عورتوں کے،اور مانگ لو جو تم نے خرچ کیا، اور وہ کافر مانگ لیں جو انہوں نے خرچ کیا۔ یہ اﷲ کا فیصلہ ہے۔ (جو) تم میں فیصلہ کرتا ہے۔ اور اﷲ سب جانتا ہے حکمت والا۔ |
10 |
اور اگر جاتی رہیں تمہارے ہاتھ سے تمہاری عورتیں کافروں کی طرف، پھر تم گہا مارو (موقع ہاتھ آ جائے) تو دو ان کو جن کی عورتیں جاتی رہیں جتنا اُنہوں نے خرچ کیا تھا۔ اور ڈرتے رہو اﷲ سے، جس پر تم کو یقین ہے۔ |
11 |
اے نبی جب آئیں تیرے پاس مسلمان عورتیں اقرار کرنے کو اس پر، کہ شریک نہ ٹھہرائیں اﷲ کا کسی کو، اور چوری نہ کریں، اور بدکاری نہ کریں اور اپنی اولاد نہ ماریں، اور طوفان (بہتان) نہ لائیں باندھ کر اپنے ہاتھوں پاؤں میں، تیری بے حکمی نہ کریں کِسی بھلے کام میں،تو اُن سے اقرار کر (بیعت لے لو)، اور معافی مانگ ان کے واسطے اﷲ سے۔ بیشک اﷲ بخشنے والا مہربان ہے۔ |
12 |
اے ایمان والو! مت دوستی کرو ان لوگوں سے کہ غصے ہوا اﷲ ان پر ، وہ آس توڑ چکے ہیں پچھلے گھر (آخرت) سے، جیسے آس توڑی منکروں نے قبر والوں سے۔ *********** |
13 |
© Copy Rights:Zahid Javed Rana, Abid Javed Rana,Lahore, PakistanEnail: cmaj37@gmail.com |
|
Visits wef Apr 2024 |