Quran Arabic with Urdu Translation

Surah Al Dukhan

Shah Abdul Qadir

اردو اور عربی فونٹ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے یہاں کلک کریں

شروع اﷲ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا (ہے)۔


حم

حٰم

1

وَالْكِتَابِ الْمُبِينِ

قسم ہے اس کتاب واضح کی۔

2

إِنَّا أَنْزَلْنَاهُ فِي لَيْلَةٍ مُبَارَكَةٍ ۚ

ہم نے اس کو اتارا ایک برکت کی رات میں

إِنَّا كُنَّا مُنْذِرِينَ

ہم ہیں کہ (ڈر)سنانے والے۔

3

فِيهَا يُفْرَقُ كُلُّ أَمْرٍ حَكِيمٍ

اسی (رات) میں جُدا (فیصلہ) ہوتا ہے ہر کام جانچا ہوا۔

4

أَمْرًا مِنْ عِنْدِنَا ۚ

حکم ہو کر ہمارے پاس سے،

إِنَّا كُنَّا مُرْسِلِينَ

ہم (ہی)ہیں (پیغمبر)بھیجنے والے۔

5

رَحْمَةً مِنْ رَبِّكَ ۚ

مِہر (رحمت) ہے تیرے رب کی۔

إِنَّهُ هُوَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ

وہی ہے سنتا جانتا۔

6

رَبِّ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَمَا بَيْنَهُمَا ۖ

رب آسمانوں کااور زمین کا، اور جو ان کے بیچ ہے۔

إِنْ كُنْتُمْ مُوقِنِينَ

اگر تم کو یقین ہے۔

7

لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ يُحْيِي وَيُمِيتُ ۖ

  کسی کی بندگی نہیں سوا اس کے ، جلاتا (زندہ کرت) ہے اور مارتا ہے۔

رَبُّكُمْ وَرَبُّ آبَائِكُمُ الْأَوَّلِينَ

رب تمہارا اور رب تمہارے اگلے باپ دادوں کا۔

8

بَلْ هُمْ فِي شَكٍّ يَلْعَبُونَ ‏

 کوئی (ہرگز) نہیں! وہ دھوکے میں ہیں کھیلتے۔

9

فَارْتَقِبْ يَوْمَ تَأْتِي السَّمَاءُ بِدُخَانٍ مُبِينٍ

سو تو راہ دیکھ جس دن کو لائے آسمان دھواں صریح۔

10

يَغْشَى النَّاسَ ۖ

جو گھیرے لوگوں کو۔

هَذَا عَذَابٌ أَلِيمٌ

یہ ہے دکھ کی مار(دردناک عذاب) ۔

11

رَبَّنَا اكْشِفْ عَنَّا الْعَذَابَ إِنَّا مُؤْمِنُونَ  

اے رب کھول (ٹال) دے ہم سے یہ آفت، ہم یقین لاتے ہیں۔

12

أَنَّى لَهُمُ الذِّكْرَى وَقَدْ جَاءَهُمْ رَسُولٌ مُبِينٌ

 کہاں (موقع) ملے ان کو (اب) سمجھنا اور آچکاان پاس رسول کھول سنانے والا۔

13

ثُمَّ تَوَلَّوْا عَنْهُ وَقَالُوا مُعَلَّمٌ مَجْنُونٌ 

پھر اس سے پیٹھ پھیری، اور کہنے لگے سکھایا ہے باؤلا۔

14

إِنَّا كَاشِفُو الْعَذَابِ قَلِيلًا ۚ

ہم کھولتے (ہٹاتے) ہیں عذاب تھوڑے دنوں،

إِنَّكُمْ عَائِدُونَ

تم پھر وہی کرتے ہو۔

15

يَوْمَ نَبْطِشُ الْبَطْشَةَ الْكُبْرَى إِنَّا مُنْتَقِمُونَ

جس دن پکڑیں گے ہم بڑی پکڑ۔ہم بدلہ لینے والے ہیں۔

16

وَلَقَدْ فَتَنَّا قَبْلَهُمْ قَوْمَ فِرْعَوْنَ وَجَاءَهُمْ رَسُولٌ كَرِيمٌ

اور جانچ چکے ہیں ہم ان سے پہلے، فرعون کی قوم کو، اور آیا ان پاس رسول عزت والا،

17

أَنْ أَدُّوا إِلَيَّ عِبَادَ اللَّهِ ۖ

 کہ حوالے کرو میرے بندے خدا کے (یعنی بنی اسرائیل)

إِنِّي لَكُمْ رَسُولٌ أَمِينٌ

میں تم پاس آیا ہوں بھیجا (ہو) معتبر۔

18

وَأَنْ لَا تَعْلُوا عَلَى اللَّهِ ۖ

 اور یہ کہ چڑھے نہ جاؤ (سرکشی نہ کرو) اﷲ کے مقابل۔

إِنِّي آتِيكُمْ بِسُلْطَانٍ مُبِينٍ

میں لاتا ہوں تم پاس ایک سند کھلی۔

19

وَإِنِّي عُذْتُ بِرَبِّي وَرَبِّكُمْ أَنْ تَرْجُمُونِ

اور میں پناہ لے چکا ہوں اپنے اور تمہارے رب کی اس سے کہ مجھ کو سنگسار کرو۔

20

وَإِنْ لَمْ تُؤْمِنُوا لِي فَاعْتَزِلُونِ

 اور اگر تم یقین نہیں کرتے مجھ پر تو مجھ سے پرے ہو جاؤ۔

21

فَدَعَا رَبَّهُ أَنَّ هَؤُلَاءِ قَوْمٌ مُجْرِمُونَ

پھر پکارا اپنے رب کو کہ یہ لوگ گنہگار ہیں۔

22

فَأَسْرِ بِعِبَادِي لَيْلًا إِنَّكُمْ مُتَّبَعُونَ  

پھر لے نکل رات سے میرے بندوں کو، البتہ تمہارا پیچھا کریں گے۔

23

وَاتْرُكِ الْبَحْرَ رَهْوًا ۖ

اور چھوڑ جا دریا کو تھم رہا۔

إِنَّهُمْ جُنْدٌ مُغْرَقُونَ

البتہ وہ لشکر ڈوبنے والے ہیں۔

24

كَمْ تَرَكُوا مِنْ جَنَّاتٍ وَعُيُونٍ

 کتنے چھوڑ گئے باغ اور چشمے،

25

وَزُرُوعٍ وَمَقَامٍ كَرِيمٍ

 اور کھیتیاں اور گھر خاصے؟

26

وَنَعْمَةٍ كَانُوا فِيهَا فَاكِهِينَ

 اور آرام جس میں تھے باتیں بناتے؟

27

كَذَلِكَ ۖ

 اسی طرح (ہو)۔

وَأَوْرَثْنَاهَا قَوْمًا آخَرِينَ

اور وہ سب ہاتھ لگایا، ہم نے ایک اور قوم کو،

28

فَمَا بَكَتْ عَلَيْهِمُ السَّمَاءُ وَالْأَرْضُ وَمَا كَانُوا مُنْظَرِينَ

پھر نہ رویا ان پر آسمان اور زمین اور نہ ملی ان کو ڈھیل۔

29

وَلَقَدْ نَجَّيْنَا بَنِي إِسْرَائِيلَ مِنَ الْعَذَابِ الْمُهِينِ

اور ہم نے نکالا بنی اسرائیل کو ، وقت کی مار (عذاب) سے۔

30

مِنْ فِرْعَوْنَ ۚ

جو فرعون سے تھی۔

إِنَّهُ كَانَ عَالِيًا مِنَ الْمُسْرِفِينَ

بیشک وہ تھا چڑھ (سرکش ہو) رہا، حد سے بڑھنے والا۔

31

وَلَقَدِ اخْتَرْنَاهُمْ عَلَى عِلْمٍ عَلَى الْعَالَمِينَ  

اور ان(بنی اسرائیل) کو پسند کیا جان بوجھ کر، جہاں کے لوگوں سے۔

32

وَآتَيْنَاهُمْ مِنَ الْآيَاتِ مَا فِيهِ بَلَاءٌ مُبِينٌ

اور دیں ان کو نشانیاں، جن میں مدد تھی صریح (کھلی) ۔

33

إِنَّ هَؤُلَاءِ لَيَقُولُونَ  

یہ لوگ کہتے ہیں۔

34

إِنْ هِيَ إِلَّا مَوْتَتُنَا الْأُولَى وَمَا نَحْنُ بِمُنْشَرِينَ

اور کچھ نہیں، ہمارا یہی مرنا ہے پہلا، اور ہم کو پھر اُٹھنا نہیں۔

35

فَأْتُوا بِآبَائِنَا إِنْ كُنْتُمْ صَادِقِينَ

بھلا لے آؤ ہمارے باپ دادے، اگر تم سچے ہو۔

36

أَهُمْ خَيْرٌ أَمْ قَوْمُ تُبَّعٍ وَالَّذِينَ مِنْ قَبْلِهِمْ ۚ

اب یہ بہتر ہیں یا تبع کی قوم اور جو ان سے پہلے تھے؟

أَهْلَكْنَاهُمْ إِنَّهُمْ كَانُوا مُجْرِمِينَ  

ہم نے اُن کو کھپا (ہلاک کر) دیا (بیشک) وہ تھے گنہگار۔

37

وَمَا خَلَقْنَا السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ وَمَا بَيْنَهُمَا لَاعِبِينَ  

اور ہم نے جو بنایا آسمان اور زمین، اور جو ان کے بیچ ہے کھیل نہیں بنایا۔

38

مَا خَلَقْنَاهُمَا إِلَّا بِالْحَقِّ وَلَكِنَّ أَكْثَرَهُمْ لَا يَعْلَمُونَ  

ان کو بنایا ہم نے ٹھیک کام پر، پر بہت لوگ نہیں سمجھتے۔

39

إِنَّ يَوْمَ الْفَصْلِ مِيقَاتُهُمْ أَجْمَعِينَ  

تحقیق (بلاشبہ) فیصلے کا دن، وعدے ہے ان سب کا۔

40

يَوْمَ لَا يُغْنِي مَوْلًى عَنْ مَوْلًى شَيْئًا وَلَا هُمْ يُنْصَرُونَ

جس دن کام نہ آئے کوئی رفیق کسی رفیق کے کچھ، اور نہ ان کو مدد پہنچے۔

41

إِلَّا مَنْ رَحِمَ اللَّهُ ۚ

 مگر جس پر مِہر کرے اﷲ۔

إِنَّهُ هُوَ الْعَزِيزُ الرَّحِيمُ  

بیشک وہی ہے زبردست رحم والا۔

42

إِنَّ شَجَرَتَ الزَّقُّومِ  

مقرر(بیشک) درخت سیہنڈ کا۔

43

طَعَامُ الْأَثِيمِ

کھانا ہے گناہگار کا،

44

كَالْمُهْلِ يَغْلِي فِي الْبُطُونِ  

جیسے پگھلا تانبا۔ کھولتا ہے پیٹوں میں۔

45

كَغَلْيِ الْحَمِيمِ  

جیسے پیٹوں میں کھولتا پانی،

46

خُذُوهُ فَاعْتِلُوهُ إِلَى سَوَاءِ الْجَحِيمِ  

 پکڑو اس کو اور دھکیل لے جاؤ بیچوں بیچ دوزخ کے۔

47

ثُمَّ صُبُّوا فَوْقَ رَأْسِهِ مِنْ عَذَابِ الْحَمِيمِ

پھر ڈالو اس کے سر پر جلتے پانی کا عذاب۔

48

ذُقْ إِنَّكَ أَنْتَ الْعَزِيزُ الْكَرِيمُ  

یہ چکھ۔ تو ہی ہے بڑا عزت والا سردار۔

49

إِنَّ هَذَا مَا كُنْتُمْ بِهِ تَمْتَرُونَ  

یہ وہی ہے جس میں تم دھوکا رکھتے تھے۔

50

إِنَّ الْمُتَّقِينَ فِي مَقَامٍ أَمِينٍ  

 بیشک ڈر والے(متقی) ، گھر میں ہیں چین کے۔

51

فِي جَنَّاتٍ وَعُيُونٍ

 باغوں میں اور چشموں میں۔

52

يَلْبَسُونَ مِنْ سُنْدُسٍ وَإِسْتَبْرَقٍ مُتَقَابِلِينَ  

 پہنتے ہیں پوشاک ریشمی، پتلی اور گاڑھی ایک دوسرے کے سامنے۔

53

كَذَلِكَ

(وہاں) اسی طرح (کا حال ہو گ)۔

وَزَوَّجْنَاهُمْ بِحُورٍ عِينٍ

اور بیاہ دیں ہم نے ان کو گوریاں بڑی آنکھوں والیاں۔

54

يَدْعُونَ فِيهَا بِكُلِّ فَاكِهَةٍ آمِنِينَ  

منگواتے ہیں وہاں میوہ خاطر جمع سے۔

55

لَا يَذُوقُونَ فِيهَا الْمَوْتَ إِلَّا الْمَوْتَةَ الْأُولَى ۖ

 نہ چکھیں گے وہاں مرنا، مگر جو پہلے مر چکے،

وَوَقَاهُمْ عَذَابَ الْجَحِيمِ  

اور بچایا ان کو دوزخ کی مار (عذاب) سے۔

56

فَضْلًا مِنْ رَبِّكَ ۚ

 فضل سے تیرے رب کے۔

ذَلِكَ هُوَ الْفَوْزُ الْعَظِيمُ

یہی ہے بڑی مراد ملنی۔

57

فَإِنَّمَا يَسَّرْنَاهُ بِلِسَانِكَ لَعَلَّهُمْ يَتَذَكَّرُونَ

سو یہ قرآن آسان کیا ہم نے تیری بولی (زبان) میں، شاید وہ یاد رکھیں۔

58

فَارْتَقِبْ إِنَّهُمْ مُرْتَقِبُونَ

اب تو راہ دیکھ، وہ بھی راہ تکتے ہیں۔

***********

59


© Copy Rights:

Zahid Javed Rana, Abid Javed Rana,

Lahore, Pakistan

Visits wef Apr 2024 web counter