Quran Arabic with Urdu TranslationSurah Al SaffatShah Abdul Qadir |
اردو اور عربی فونٹ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے یہاں کلک کریں
شروع اﷲ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا (ہے)۔
وَالصَّافَّاتِ صَفًّا قسم صف باندھنے والوں کی قطار ہو کر۔ |
1 |
فَالزَّاجِرَاتِ زَجْرًا پھر ڈانٹنے والوں کی جھڑک کر۔ |
2 |
فَالتَّالِيَاتِ ذِكْرًا پھر پڑھنے والوں کی یاد کر۔ |
3 |
إِنَّ إِلَهَكُمْ لَوَاحِدٌ بیشک حاکم تمہارا ایک ہے۔ |
4 |
رَبُّ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَمَا بَيْنَهُمَا وَرَبُّ الْمَشَارِقِ رب آسمانوں کا اور زمین کا، اور جو انکے بیچ ہے، اور رب مَشرقوں کا۔ |
5 |
إِنَّا زَيَّنَّا السَّمَاءَ الدُّنْيَا بِزِينَةٍ الْكَوَاكِبِ ہم نے رونق دی ورلے (نزدیکی) آسمان کو ایک رونق، جو تارے ہیں۔ |
6 |
وَحِفْظًا مِنْ كُلِّ شَيْطَانٍ مَارِدٍ اور بچاؤ بنایا ہر شیطان سرکش سے۔ |
7 |
لَا يَسَّمَّعُونَ إِلَى الْمَلَإِ الْأَعْلَى وَيُقْذَفُونَ مِنْ كُلِّ جَانِبٍ سن نہیں سکتے اوپر کی مجلس تک، اور پھینکے (مارے ہانکے) جاتے ہیں ہر طرف سے ، |
8 |
دُحُورًا ۖ وَلَهُمْ عَذَابٌ وَاصِبٌ ہانکے (دھکارے) گئے۔اور ان کو مار (عذاب)ہے ہمیشہ۔ |
9 |
إِلَّا مَنْ خَطِفَ الْخَطْفَةَ فَأَتْبَعَهُ شِهَابٌ ثَاقِبٌ مگر جو اُچک لایا جھپ سے، پھر پیچھے لگا اس کو انگارہ چمکتا (شہابِ ثاقب) ۔ |
10 |
فَاسْتَفْتِهِمْ أَهُمْ أَشَدُّ خَلْقًا مَنْ خَلَقْنَا ۚ اب پوچھ ان سے، یہ مشکل ہیں بنانے، یا جتنی خلقت ہم نے بنائی۔ إِنَّا خَلَقْنَاهُمْ مِنْ طِينٍ لَازِبٍ ہم ہی نے ان کو بنایا ہے ایک گارے چمکتے (لیس دار) سے۔ |
11 |
بَلْ عَجِبْتَ وَيَسْخَرُونَ بلکہ تُو رہتا ہے(اﷲ کے کرشموں سے) اچھنبے میں، اور وہ کرتے ہیں ٹھٹھے (ہنسی مذاق) ۔ |
12 |
وَإِذَا ذُكِّرُوا لَا يَذْكُرُونَ اور جب (انہیں) سمجھائیے نہیں سوچتے (سمجھتے) ۔ |
13 |
وَإِذَا رَأَوْا آيَةً يَسْتَسْخِرُونَ اور جب دیکھیں کچھ نشانی، ہنسی میں ڈال دیتے ہیں۔ |
14 |
وَقَالُوا إِنْ هَذَا إِلَّا سِحْرٌ مُبِينٌ اور کہتے ہیں، اور کچھ نہیں، یہ جادو ہے کھلا۔ |
15 |
أَإِذَا مِتْنَا وَكُنَّا تُرَابًا وَعِظَامًا أَإِنَّا لَمَبْعُوثُونَ کیا جب ہم مر گئے اور ہو گئے مٹی اور ہڈیاں کیا ہم کو پھر اٹھانا ہے۔ |
16 |
أَوَآبَاؤُنَا الْأَوَّلُونَ کیا اور ہمارے باپ دادوں کو اگلے؟ |
17 |
قُلْ نَعَمْ وَأَنْتُمْ دَاخِرُونَ تُو کہہ، ہاں! اور تم ذلیل ہو گے۔ |
18 |
فَإِنَّمَا هِيَ زَجْرَةٌ وَاحِدَةٌ فَإِذَا هُمْ يَنْظُرُونَ سو وہ تو یہی ہے ایک جھڑکی(زور کی آواز) ، پھر تبھی یہ لگیں گے (قبر سے اُٹھ کر) دیکھنے۔ |
19 |
وَقَالُوا يَا وَيْلَنَا هَذَا يَوْمُ الدِّينِ اور کہیں گے اے خرابی ہماری! یہ آیا دن ۔ |
20 |
هَذَا يَوْمُ الْفَصْلِ الَّذِي كُنْتُمْ بِهِ تُكَذِّبُونَ یہ ہے دن فیصلے کا جس کو تم جھٹلاتے تھے۔ |
21 |
احْشُرُوا الَّذِينَ ظَلَمُوا وَأَزْوَاجَهُمْ وَمَا كَانُوا يَعْبُدُونَ (حکم ہو گ) جمع کرو گنہگاروں کو، اور انکے جوڑوں (ساتھیوں) کو، اور جو کچھ پوجتے تھے۔ |
22 |
مِنْ دُونِ اللَّهِ فَاهْدُوهُمْ إِلَى صِرَاطِ الْجَحِيمِ اﷲ کے سوا، پھر چلاؤ ان کو راہ پر دوزخ کی۔ |
23 |
وَقِفُوهُمْ ۖ إِنَّهُمْ مَسْئُولُونَ اور کھڑا رکھو ان کو، ان سے پوچھنا ہے۔ |
24 |
مَا لَكُمْ لَا تَنَاصَرُونَ کیا ہوا تم کو (کہ) ایک دوسرے کی مدد نہیں کرتے۔ |
25 |
بَلْ هُمُ الْيَوْمَ مُسْتَسْلِمُونَ کوئی نہیں (بلکہ) ، وہ آج آپ (خود) کو پکڑواتے ہیں۔ |
26 |
وَأَقْبَلَ بَعْضُهُمْ عَلَى بَعْضٍ يَتَسَاءَلُونَ اور منہ کیا بعضوں نے بعضوں کی طرف، لگے پوچھنے(تکرار کرنے) ۔ |
27 |
قَالُوا إِنَّكُمْ كُنْتُمْ تَأْتُونَنَا عَنِ الْيَمِينِ بولے، تم ہی تھے کہ آتے تھے ہم پر داہنے سے۔ |
28 |
قَالُوا بَلْ لَمْ تَكُونُوا مُؤْمِنِينَ وہ بولے! کوئی نہیں! پر تم ہی نہ تھے یقین لانے والے۔ |
29 |
وَمَا كَانَ لَنَا عَلَيْكُمْ مِنْ سُلْطَانٍ ۖ اور ہمارا تم پر کچھ زور نہ تھا۔ بَلْ كُنْتُمْ قَوْمًا طَاغِينَ پر تم ہی تھے لوگ بے حد چلنے والے(سرکش) ۔ |
30 |
فَحَقَّ عَلَيْنَا قَوْلُ رَبِّنَا ۖ إِنَّا لَذَائِقُونَ سو ثابت ہوئی ہم پر بات ہمارے رب کی (کہ اب) ہم کو مزہ چکھنا (عذاب ک) ۔ |
31 |
فَأَغْوَيْنَاكُمْ إِنَّا كُنَّا غَاوِينَ پھر ہم نے تم کو گمراہ کیا، (کیونکہ) ہم تھے آپ گمراہ۔ |
32 |
فَإِنَّهُمْ يَوْمَئِذٍ فِي الْعَذَابِ مُشْتَرِكُونَ سو وہ اس دن تکلیف (عذاب) میں (ایک دوسرے کے) شریک ہیں۔ |
33 |
إِنَّا كَذَلِكَ نَفْعَلُ بِالْمُجْرِمِينَ ہم ایسا کچھ کرتے ہیں گنہگاروں کے حق میں۔ |
34 |
إِنَّهُمْ كَانُوا إِذَا قِيلَ لَهُمْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ يَسْتَكْبِرُونَ وہ تھے، کہ ان سے جب کوئی کہتا، کسی کی بندگی نہیں سوا اﷲ کے، تو غرور کرتے۔ |
35 |
وَيَقُولُونَ أَئِنَّا لَتَارِكُو آلِهَتِنَا لِشَاعِرٍ مَجْنُونٍ اور کہتے، کیا ہم چھوڑ دیں گے اپنے ٹھاکروں(معبودوں) کو کہے کے ایک شاعر دیوانے کے۔ |
36 |
بَلْ جَاءَ بِالْحَقِّ وَصَدَّقَ الْمُرْسَلِينَ کوئی نہیں! وہ لایا ہے سچا دین، اور سچ مانا ہے سب رسولوں کو۔ |
37 |
إِنَّكُمْ لَذَائِقُو الْعَذَابِ الْأَلِيمِ تم کو چکھنی (ہے) دُکھ والی مار(دردناک عذاب) ۔ |
38 |
وَمَا تُجْزَوْنَ إِلَّا مَا كُنْتُمْ تَعْمَلُونَ اور وہی بدلہ پاؤ گے جو کچھ تم کرتے تھے۔ |
39 |
إِلَّا عِبَادَ اللَّهِ الْمُخْلَصِينَ مگر جو بندے اﷲ کے ہیں چُنے ہوئے۔ |
40 |
أُولَئِكَ لَهُمْ رِزْقٌ مَعْلُومٌ وہ جو ہیں انکی روزی ہے مقرر۔ |
41 |
فَوَاكِهُ وَهُمْ مُكْرَمُونَ میوے،اور ان کی عزت ہے۔ |
42 |
فِي جَنَّاتِ النَّعِيمِ باغوں میں نعمت کے۔ |
43 |
عَلَى سُرُرٍ مُتَقَابِلِينَ تختوں (بیٹھے مسندوں) پر ایک دوسرے کے سامنے۔ |
44 |
يُطَافُ عَلَيْهِمْ بِكَأْسٍ مِنْ مَعِينٍ لوگ لئے پھرتے ہیں ان کے پاس پیالے شراب نتھرے کے۔ |
45 |
بَيْضَاءَ لَذَّةٍ لِلشَّارِبِينَ سفید رنگ مزہ دیتے پینے والوں کو۔ |
46 |
لَا فِيهَا غَوْلٌ وَلَا هُمْ عَنْهَا يُنْزَفُونَ نہ اس میں سر پھرتا (خُمار) ہے، اور نہ وہ اس سے بہکتے ہیں۔ |
47 |
وَعِنْدَهُمْ قَاصِرَاتُ الطَّرْفِ عِينٌ اور ان کے پاس ہیں عورتیں، نیچی نگاہ رکھتیاں بڑی آنکھوں والیاں۔ |
48 |
كَأَنَّهُنَّ بَيْضٌ مَكْنُونٌ گویا وہ انڈے ہیں چھپے دھرے (رکھے) ۔ |
49 |
فَأَقْبَلَ بَعْضُهُمْ عَلَى بَعْضٍ يَتَسَاءَلُونَ پھر منہ کیا ایک نے دوسرے کی طرف، لگے پوچھنے۔ |
50 |
قَالَ قَائِلٌ مِنْهُمْ إِنِّي كَانَ لِي قَرِينٌ بولا، ایک بولنے والا ان میں مجھ کو تھا ایک ساتھی(ہم نشین) ۔ |
51 |
يَقُولُ أَإِنَّكَ لَمِنَ الْمُصَدِّقِينَ کہتا، کیا تُو (ایسی باتوں پر) یقین کرتا ہے؟ |
52 |
أَإِذَا مِتْنَا وَكُنَّا تُرَابًا وَعِظَامًا أَإِنَّا لَمَدِينُونَ کیا جب (ہم) مر گئے اور ہو گئے مٹی اور ہڈیاں، کیا ہم کو بدلہ ملنا ہے؟ |
53 |
قَالَ هَلْ أَنْتُمْ مُطَّلِعُونَ کہنے لگا، بھلا تم جھانک کر دیکھو گے (خبر ہے وہ کہاں ہے) ۔ |
54 |
فَاطَّلَعَ فَرَآهُ فِي سَوَاءِ الْجَحِيمِ پھر جھانکا تو اس کو دیکھا بیچوں بیچ دوزخ کے۔ |
55 |
قَالَ تَاللَّهِ إِنْ كِدْتَ لَتُرْدِينِ بولا قسم اﷲ کی! تُو تو لگا تھا کہ مجھ کو گڑھے (ہلاکت) میں ڈالے۔ |
56 |
وَلَوْلَا نِعْمَةُ رَبِّي لَكُنْتُ مِنَ الْمُحْضَرِينَ اور اگر نہ ہوتا میرے رب کا فضل تو میں بھی ہوتا ان میں، جو پکڑے آئے۔ |
57 |
أَفَمَا نَحْنُ بِمَيِّتِينَ کیا (یہ واقع نہیں کہ) اب ہم کو نہیں مرنا؟ |
58 |
إِلَّا مَوْتَتَنَا الْأُولَى وَمَا نَحْنُ بِمُعَذَّبِينَ مگر (سوائے) جو پہلی بار مر (ہم) چکے، اور ہم کو تکلیف نہیں پہنچنی۔ |
59 |
إِنَّ هَذَا لَهُوَ الْفَوْزُ الْعَظِيمُ بیشک یہی ہے بڑی مراد ملنی۔ |
60 |
لِمِثْلِ هَذَا فَلْيَعْمَلِ الْعَامِلُونَ ایسی چیزوں (کامیابی) کے واسطے، چاہئیے محنت (عمل) کریں محنت (عمل کرنے) والے۔ |
61 |
أَذَلِكَ خَيْرٌ نُزُلًا أَمْ شَجَرَةُ الزَّقُّومِ بھلا یہ بہتر ہے مہمانی یا درخت سیہنڈ (زَقَّوم) کا۔ |
62 |
إِنَّا جَعَلْنَاهَا فِتْنَةً لِلظَّالِمِينَ ہم نے اس کو رکھا ہے خراب (آزمائش) کرنا ظالموں کا۔ |
63 |
إِنَّهَا شَجَرَةٌ تَخْرُجُ فِي أَصْلِ الْجَحِيمِ وہ ایک درخت ہے کہ نکلتا ہے دوزخ کی جڑ میں (تہہ سے) ۔ |
64 |
طَلْعُهَا كَأَنَّهُ رُءُوسُ الشَّيَاطِينِ اس کا شگوفہ جیسے سر شیطانوں کے۔ |
65 |
فَإِنَّهُمْ لَآكِلُونَ مِنْهَا فَمَالِئُونَ مِنْهَا الْبُطُونَ سو وہ کھائیں گے اس میں سے، پھر بھریں گے اس سے پیٹ۔ |
66 |
ثُمَّ إِنَّ لَهُمْ عَلَيْهَا لَشَوْبًا مِنْ حَمِيمٍ پھر ان کو اس کے اوپر ملونی (آمیزش) جلتے پانی کی۔ |
67 |
ثُمَّ إِنَّ مَرْجِعَهُمْ لَإِلَى الْجَحِيمِ پھر ان کو لے جانا آگ کے ڈھیر (جہنم) میں۔ |
68 |
إِنَّهُمْ أَلْفَوْا آبَاءَهُمْ ضَالِّينَ انہوں نے پائے اپنے باپ دادے بہکے ہوئے۔ |
69 |
فَهُمْ عَلَى آثَارِهِمْ يُهْرَعُونَ سو وہ انہی کے قدموں پر دوڑتے ہیں۔ |
70 |
وَلَقَدْ ضَلَّ قَبْلَهُمْ أَكْثَرُ الْأَوَّلِينَ اور بہک چکے ہیں ان سے آگے، بہت لوگ پہلے۔ |
71 |
وَلَقَدْ أَرْسَلْنَا فِيهِمْ مُنْذِرِينَ اور ہم نے بھیجے ہیں ان میں ڈر سنانے والے۔ |
72 |
فَانْظُرْ كَيْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الْمُنْذَرِينَ اب دیکھ! کیسا ہوا آخر ڈرائے ہوؤں کا ۔ |
73 |
إِلَّا عِبَادَ اللَّهِ الْمُخْلَصِينَ مگر جو بندے اﷲ کے ہیں چُنے۔ |
74 |
وَلَقَدْ نَادَانَا نُوحٌ فَلَنِعْمَ الْمُجِيبُونَ اور ہم کو پکارا تھا نوح نے،سو کیا خوب پہنچنے والے ہیں پکار پر۔ |
75 |
وَنَجَّيْنَاهُ وَأَهْلَهُ مِنَ الْكَرْبِ الْعَظِيمِ اور بچا دیا اس کو اور اسکے گھر کو، اس بڑی گھبراہٹ سے۔ |
76 |
وَجَعَلْنَا ذُرِّيَّتَهُ هُمُ الْبَاقِينَ اور رکھی اس کی اولاد وہی رہ جانے والی۔ |
77 |
وَتَرَكْنَا عَلَيْهِ فِي الْآخِرِينَ اور باقی رکھا اس پر(کے لئے) پچھلی خلق (نسلوں) میں۔ |
78 |
سَلَامٌ عَلَى نُوحٍ فِي الْعَالَمِينَ کہ سلام ہے نوح پر سارے جہان والوں میں۔ |
79 |
إِنَّا كَذَلِكَ نَجْزِي الْمُحْسِنِينَ ہم یوں بدلہ دیتے ہیں نیکی والوں کو۔ |
80 |
إِنَّهُ مِنْ عِبَادِنَا الْمُؤْمِنِينَ وہ ہے ہمارے بندوں ایماندار میں۔ |
81 |
ثُمَّ أَغْرَقْنَا الْآخَرِينَ پھر ڈبویا ہم نے دوسروں کو۔ |
82 |
وَإِنَّ مِنْ شِيعَتِهِ لَإِبْرَاهِيمَ اور اسی کی راہ والوں میں ہے ابراہیم۔ |
83 |
إِذْ جَاءَ رَبَّهُ بِقَلْبٍ سَلِيمٍ جب آیا اپنے رب پاس، لے کر دل نِروگا (بے روگ) ۔ |
84 |
إِذْ قَالَ لِأَبِيهِ وَقَوْمِهِ مَاذَا تَعْبُدُونَ جب کہا اپنے باپ کو، اور اس کی قوم کو تم کیا پوجتے ہو؟ |
85 |
أَئِفْكًا آلِهَةً دُونَ اللَّهِ تُرِيدُونَ کیوں جھوٹ (خود) بنائے حاکموں کو اﷲ کے سوا چاہتے ہو؟ |
86 |
فَمَا ظَنُّكُمْ بِرَبِّ الْعَالَمِينَ پھر کیا خیال (گمان) کیا ہے تم نے جہان کے صاحب کو؟ |
87 |
فَنَظَرَ نَظْرَةً فِي النُّجُومِ پھر نگاہ کی ایک بار تاروں میں۔ |
88 |
فَقَالَ إِنِّي سَقِيمٌ پھر کہا میں بیمار ہوں۔ |
89 |
فَتَوَلَّوْا عَنْهُ مُدْبِرِينَ پھر اُلٹے (واپس) گئے اس سے پیٹھ دے (اُلٹے پاؤں اسکو چھوڑ) کر۔ |
90 |
فَرَاغَ إِلَى آلِهَتِهِمْ فَقَالَ أَلَا تَأْكُلُونَ پھر جا گھسا ان کے بتوں میں، پھر بولا، تم کیوں نہیں کھاتے۔ |
91 |
مَا لَكُمْ لَا تَنْطِقُونَ تم کو کیا (ہو) ہے کہ نہیں بولتے۔ |
92 |
فَرَاغَ عَلَيْهِمْ ضَرْبًا بِالْيَمِينِ پھر گھسا اُن پر مارتا داہنے ہاتھ سے۔ |
93 |
فَأَقْبَلُوا إِلَيْهِ يَزِفُّونَ پھر لوگ آئے اس پر دوڑکر گھبراتے ۔ |
94 |
قَالَ أَتَعْبُدُونَ مَا تَنْحِتُونَ بولا، کیوں پوجتے ہو جو آپ تراشتے ہو؟ |
95 |
وَاللَّهُ خَلَقَكُمْ وَمَا تَعْمَلُونَ اور اﷲ نے بنایا تم کو، اور جو تم بناتے ہو۔ |
96 |
قَالُوا ابْنُوا لَهُ بُنْيَانًا فَأَلْقُوهُ فِي الْجَحِيمِ بولے چُنو اس کے واسطے ایک چنائی، پھر ڈالو اس کو آگ کے ڈھیر میں۔ |
97 |
فَأَرَادُوا بِهِ كَيْدًا فَجَعَلْنَاهُمُ الْأَسْفَلِينَ پھر چاہنے لگے اس پر بُرا داؤ، پھر ہم نے ڈالا انہی کو نیچے۔ |
98 |
وَقَالَ إِنِّي ذَاهِبٌ إِلَى رَبِّي سَيَهْدِينِ اور بولا میں جاتا ہوں اپنے رب کی طرف، وہ مجھ کو راہ دے گا۔ |
99 |
رَبِّ هَبْ لِي مِنَ الصَّالِحِينَ اے رب! بخش مجھ کو کوئی نیک بیٹا۔ |
100 |
فَبَشَّرْنَاهُ بِغُلَامٍ حَلِيمٍ پھر خوشخبری دی ہم نے اس کو ایک لڑکے کی، جو ہو گا تحمل والا۔ |
101 |
فَلَمَّا بَلَغَ مَعَهُ السَّعْيَ قَالَ يَا بُنَيَّ إِنِّي أَرَى فِي الْمَنَامِ أَنِّي أَذْبَحُكَ فَانْظُرْ مَاذَا تَرَى ۚ پھر جب پہنچا اسکے ساتھ دوڑنے (کی عمر) کو، کہا اے بیٹے! میں دیکھتا ہوں خواب میں کہ تجھ کو ذبح کرتا ہوں، پھر دیکھ (سوچ) تو، تُو کیا دیکھتا (خیال رکھت) ہے؟ قَالَ يَا أَبَتِ افْعَلْ مَا تُؤْمَرُ ۖ بولا اے باپ! کر ڈال جو تجھ کو حکم ہوتا ہے۔ سَتَجِدُنِي إِنْ شَاءَ اللَّهُ مِنَ الصَّابِرِينَ تُو مجھ کو پائے گا اگر اﷲ نے چاہا، سہارنے (صبر کرنے) والا۔ |
102 |
فَلَمَّا أَسْلَمَا وَتَلَّهُ لِلْجَبِينِ پھر جب دونوں نے حکم مانا اور پچھاڑ(لٹای) اس کو ماتھے کے بل۔ |
103 |
وَنَادَيْنَاهُ أَنْ يَا إِبْرَاهِيمُ اور ہم نے اس کو پکارا یوں کے اے ابراہیم! |
104 |
قَدْ صَدَّقْتَ الرُّؤْيَا ۚ تُو نے سچ کر دکھایا خواب، إِنَّا كَذَلِكَ نَجْزِي الْمُحْسِنِينَ ہم یوں دیتے ہیں بدلہ نیکی کرنے والوں کو۔ |
105 |
إِنَّ هَذَا لَهُوَ الْبَلَاءُ الْمُبِينُ بیشک یہی ہے صریح جانچنا (کھلی آزمائش) ۔ |
106 |
وَفَدَيْنَاهُ بِذِبْحٍ عَظِيمٍ اور اس کا بدلہ دیا، ہم نے ایک جانورذبح کو بڑا۔ |
107 |
وَتَرَكْنَا عَلَيْهِ فِي الْآخِرِينَ اور باقی رکھا ہم نے اس پر پچھلی خلق میں۔ |
108 |
سَلَامٌ عَلَى إِبْرَاهِيمَ کہ سلام ہے ابراہیم پر۔ |
109 |
كَذَلِكَ نَجْزِي الْمُحْسِنِينَ ہم یوں دیتے ہیں بدلہ نیکی کرنے والوں کو۔ |
110 |
إِنَّهُ مِنْ عِبَادِنَا الْمُؤْمِنِينَ وہ ہے ہمارے بندوں ایماندار میں۔ |
111 |
وَبَشَّرْنَاهُ بِإِسْحَاقَ نَبِيًّا مِنَ الصَّالِحِينَ اور خوشخبری دی ہم نے اسکو اسحٰق کی، جو نبی ہو گا نیک بختوں میں۔ |
112 |
وَبَارَكْنَا عَلَيْهِ وَعَلَى إِسْحَاقَ ۚ اور برکت دی ہم نے اس پر اور اسحٰق پر۔ وَمِنْ ذُرِّيَّتِهِمَا مُحْسِنٌ وَظَالِمٌ لِنَفْسِهِ مُبِينٌ اور دونوں کی اولاد میں نیکی والے ہیں اور بدکار بھی ہیں اپنے حق میں صریح۔ |
113 |
وَلَقَدْ مَنَنَّا عَلَى مُوسَى وَهَارُونَ اور ہم نے احسان کیا موسیٰ اور ہارون پر۔ |
114 |
وَنَجَّيْنَاهُمَا وَقَوْمَهُمَا مِنَ الْكَرْبِ الْعَظِيمِ اور بچا دیا ان کو اور انکی قوم کو اس بڑی گھبراہٹ سے۔ |
115 |
وَنَصَرْنَاهُمْ فَكَانُوا هُمُ الْغَالِبِينَ اور ان کی مدد کی، تو رہے وہی زبر (غالب) ۔ |
116 |
وَآتَيْنَاهُمَا الْكِتَابَ الْمُسْتَبِينَ اور دی ان کو کتاب واضح۔ |
117 |
وَهَدَيْنَاهُمَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ اور سُجھائی ان کو سیدھی راہ۔ |
118 |
وَتَرَكْنَا عَلَيْهِمَا فِي الْآخِرِينَ اور باقی رکھا ان پر پچھلی خلق میں۔ |
119 |
سَلَامٌ عَلَى مُوسَى وَهَارُونَ کہ سلام ہے موسیٰ اور ہارون پر۔ |
120 |
إِنَّا كَذَلِكَ نَجْزِي الْمُحْسِنِينَ ہم یوں دیتے ہیں بدلہ نیکی کرنے والوں کو۔ |
121 |
إِنَّهُمَا مِنْ عِبَادِنَا الْمُؤْمِنِينَ وہ دونوں ہیں ہمارے بندوں ایماندار میں۔ |
122 |
وَإِنَّ إِلْيَاسَ لَمِنَ الْمُرْسَلِينَ اور تحقیق (بلاشبہ) الیاس ہے رسولوں میں ۔ |
123 |
إِذْ قَالَ لِقَوْمِهِ أَلَا تَتَّقُونَ جب کہا اپنی قوم کو، کیا تم کو ڈر نہیں؟ |
124 |
أَتَدْعُونَ بَعْلًا کیا تم پکارتے ہو بعل کو؟ وَتَذَرُونَ أَحْسَنَ الْخَالِقِينَ چھوڑتے ہو بہتر بنانے والے(احسن الخالقین) کو۔ |
125 |
اللَّهَ رَبَّكُمْ وَرَبَّ آبَائِكُمُ الْأَوَّلِينَ جو اﷲ ہے رب تمہارا اور رب تمہارے اگلے باپ دادوں کا۔ |
126 |
فَكَذَّبُوهُ فَإِنَّهُمْ لَمُحْضَرُونَ پھر اس کو جھٹلایا ،سو وہ پکڑے آتے ہیں۔ |
127 |
إِلَّا عِبَادَ اللَّهِ الْمُخْلَصِينَ مگر جو بندے ہیں اﷲ کے چُنے۔ |
128 |
وَتَرَكْنَا عَلَيْهِ فِي الْآخِرِينَ اور باقی رکھا اس پر پچھلی خلق میں۔ |
129 |
سَلَامٌ عَلَى إِلْ يَاسِينَ کہ سلام ہے الیاس پر۔ |
130 |
إِنَّا كَذَلِكَ نَجْزِي الْمُحْسِنِينَ ہم یوں دیتے ہیں بدلہ نیکی کرنے والوں کو۔ |
131 |
إِنَّهُ مِنْ عِبَادِنَا الْمُؤْمِنِينَ وہ ہے ہمارے بندوں ایماندار میں۔ |
132 |
وَإِنَّ لُوطًا لَمِنَ الْمُرْسَلِينَ اور تحقیق (بلاشبہ) لوط ہے رسولوں میں۔ |
133 |
إِذْ نَجَّيْنَاهُ وَأَهْلَهُ أَجْمَعِينَ جب بچا دیا ہم نے اس کو اور اسکے گھر والوں کو سارے۔ |
134 |
إِلَّا عَجُوزًا فِي الْغَابِرِينَ مگر ایک بڑھیا رہ گئی (پیچھے) رہنے والوں میں۔ |
135 |
ثُمَّ دَمَّرْنَا الْآخَرِينَ پھر اکھاڑ مارا ہم نے دوسروں کو۔ |
136 |
وَإِنَّكُمْ لَتَمُرُّونَ عَلَيْهِمْ مُصْبِحِينَ اور تم گزرتے ہو اُن پر صبح کے وقت۔ |
137 |
وَبِاللَّيْلِ ۗ اور رات کو (بھی) ۔ أَفَلَا تَعْقِلُونَ پھر (بھی) کیا (تم) نہیں بوجھتے(سمجھتے) ؟ |
138 |
وَإِنَّ يُونُسَ لَمِنَ الْمُرْسَلِينَ اور تحقیق (بلاشبہ) یونس ہے رسولوں میں۔ |
139 |
إِذْ أَبَقَ إِلَى الْفُلْكِ الْمَشْحُونِ جب بھاگ کر پہنچا اس بھری کشتی پر۔ |
140 |
فَسَاهَمَ فَكَانَ مِنَ الْمُدْحَضِينَ پھر قرعہ ڈلوایا، تو ہو گیا الزام کھای(ہار گی) ۔ |
141 |
فَالْتَقَمَهُ الْحُوتُ وَهُوَ مُلِيمٌ پھر لقمہ کیا اس کو مچھلی نے، اور وہ الاہنا کھایا (ملامت زدہ) تھا۔ |
142 |
فَلَوْلَا أَنَّهُ كَانَ مِنَ الْمُسَبِّحِينَ پھر اگر نہ ہوتا کہ وہ تھا یاد کرتا پاک ذات کو۔ |
143 |
لَلَبِثَ فِي بَطْنِهِ إِلَى يَوْمِ يُبْعَثُونَ تو رہتا اسکے پیٹ میں، جس دن تک مُردے جیویں۔ |
144 |
فَنَبَذْنَاهُ بِالْعَرَاءِ وَهُوَ سَقِيمٌ پھر ڈال دیا ہم نے اس کو پٹپڑ (چٹیل) میدان میں اور وہ بیمار تھا۔ |
145 |
وَأَنْبَتْنَا عَلَيْهِ شَجَرَةً مِنْ يَقْطِينٍ اور اُگایا ہم نے اس پر ایک درخت بیل کا (بیلدار) ۔ |
146 |
وَأَرْسَلْنَاهُ إِلَى مِائَةِ أَلْفٍ أَوْ يَزِيدُونَ اور بھیجا اس کو لاکھ آدمیوں پر یا زیادہ۔ |
147 |
فَآمَنُوا فَمَتَّعْنَاهُمْ إِلَى حِينٍ پھر وہ یقین لائے، پھر ہم نے ان کو برتنے (فائدہ) دیا ایک وقت تک۔ |
148 |
فَاسْتَفْتِهِمْ أَلِرَبِّكَ الْبَنَاتُ وَلَهُمُ الْبَنُونَ اب ان سے پوچھ، کیا تیرے رب کے ہاں بیٹیاں اور انکے ہاں بیٹے۔ |
149 |
أَمْ خَلَقْنَا الْمَلَائِكَةَ إِنَاثًا وَهُمْ شَاهِدُونَ یا ہم نے بنایا فرشتوں کو عورت ، اور یہ دیکھتے تھے۔ |
150 |
أَلَا إِنَّهُمْ مِنْ إِفْكِهِمْ لَيَقُولُونَ سُنتاہے! یہ اپنا جھوٹ بنایا کہتے ہیں۔ |
151 |
وَلَدَ اللَّهُ وَإِنَّهُمْ لَكَاذِبُونَ کہ اﷲ کی اولاد ہوئی، اور یہ بیشک جھوٹے ہیں۔ |
152 |
أَصْطَفَى الْبَنَاتِ عَلَى الْبَنِينَ کیا پسند کیں بیٹیاں بیٹوں سے۔ |
153 |
مَا لَكُمْ كَيْفَ تَحْكُمُونَ کیا ہوا تم کو کیا انصاف کرتے ہو؟ |
154 |
أَفَلَا تَذَكَّرُونَ کیا تم دھیان نہیں کرتے ہو؟ |
155 |
أَمْ لَكُمْ سُلْطَانٌ مُبِينٌ (کی) تم پاس کوئی سند ہے کھلی؟ |
156 |
فَأْتُوا بِكِتَابِكُمْ إِنْ كُنْتُمْ صَادِقِينَ تو لاؤ اپنی کتاب اگر ہو تم سچے۔ |
157 |
وَجَعَلُوا بَيْنَهُ وَبَيْنَ الْجِنَّةِ نَسَبًا ۚ اور ٹھہرایا ہے اس میں اور جنوں میں ناتا (نسب) ۔ وَلَقَدْ عَلِمَتِ الْجِنَّةُ إِنَّهُمْ لَمُحْضَرُونَ اور جنوں کو معلوم ہے کہ وہ پکڑے آتے ہیں۔ |
158 |
سُبْحَانَ اللَّهِ عَمَّا يَصِفُونَ اﷲ نرالا (پاک) ہے ان باتوں سے، جو بناتے ہیں۔ |
159 |
إِلَّا عِبَادَ اللَّهِ الْمُخْلَصِينَ مگر جو بندے ہیں اﷲ کے چُنے۔ |
160 |
فَإِنَّكُمْ وَمَا تَعْبُدُونَ سو تم اور جن کو تم پوجتے ہو۔ |
161 |
مَا أَنْتُمْ عَلَيْهِ بِفَاتِنِينَ اس کے ہاتھ سے بہکا نہیں لے (ج) سکتے۔ |
162 |
إِلَّا مَنْ هُوَ صَالِ الْجَحِيمِ مگر اسی کو جو پیٹھنے (داخل ہونے) والا ہے آگ میں۔ |
163 |
وَمَا مِنَّا إِلَّا لَهُ مَقَامٌ مَعْلُومٌ اور ہم میں جو ہے اس کو ایک ٹھکانا ہے مقرر۔ |
164 |
وَإِنَّا لَنَحْنُ الصَّافُّونَ اور ہم جو ہیں، ہم ہی ہیں قطار باندھنے والے۔ |
165 |
وَإِنَّا لَنَحْنُ الْمُسَبِّحُونَ اور ہم جو ہیں ہم ہی ہیں پاکی بولنے (تسبیح کرنے) والے۔ |
166 |
وَإِنْ كَانُوا لَيَقُولُونَ اور یہ تو کہتے تھے۔ |
167 |
لَوْ أَنَّ عِنْدَنَا ذِكْرًا مِنَ الْأَوَّلِينَ اگر ہم پاس احوال ہوتا پہلے لوگوں کا۔ |
168 |
لَكُنَّا عِبَادَ اللَّهِ الْمُخْلَصِينَ تو ہم ہوتے بندے اﷲ کے چُنے۔ |
169 |
فَكَفَرُوا بِهِ ۖ فَسَوْفَ يَعْلَمُونَ سو اس سے منکر ہو گئے،اب آگے جان لیں گے۔ |
170 |
وَلَقَدْ سَبَقَتْ كَلِمَتُنَا لِعِبَادِنَا الْمُرْسَلِينَ اور پہلے ہو چکا ہمارا حکم اپنے بندوں کے حق میں، جو رسول ہیں۔ |
171 |
إِنَّهُمْ لَهُمُ الْمَنْصُورُونَ بیشک انہی کو مدد ہونی ہے ۔ |
172 |
وَإِنَّ جُنْدَنَا لَهُمُ الْغَالِبُونَ اور ہمارا لشکر جو ہے، بیشک وہی زبر (غالب) ہے۔ |
173 |
فَتَوَلَّ عَنْهُمْ حَتَّى حِينٍ سو تو ان سے پھر یا (انکو انکے حال پر چھوڑ دو) ایک وقت تک۔ |
174 |
وَأَبْصِرْهُمْ فَسَوْفَ يُبْصِرُونَ اور ان کو دیکھتا رہ کہ آگے (یہ بھی) دیکھ لیں گے۔ |
175 |
أَفَبِعَذَابِنَا يَسْتَعْجِلُونَ کیا ہماری آفت شتاب (جلدی) مانگتے ہیں؟ |
176 |
فَإِذَا نَزَلَ بِسَاحَتِهِمْ فَسَاءَ صَبَاحُ الْمُنْذَرِينَ پھر جب آ اُترے گی انکے میدان میں، تو بُری صبح ہو گی ڈرائے گیوں (ہوؤں) کی۔ |
177 |
وَتَوَلَّ عَنْهُمْ حَتَّى حِينٍ اور پھر یا ان سے(انکو انکے حال پر چھوڑ دو) ایک وقت تک۔ |
178 |
وَأَبْصِرْ فَسَوْفَ يُبْصِرُونَ اور (تُو) دیکھتا رہ، اب آگے (وہ بھی) دیکھ لیں گے۔ |
179 |
سُبْحَانَ رَبِّكَ رَبِّ الْعِزَّةِ عَمَّا يَصِفُونَ پاک ذات ہے تیرے رب کی، عزت کا صاحب، پاک ہے ان باتوں سے جو کرتے ہیں۔ |
180 |
وَسَلَامٌ عَلَى الْمُرْسَلِينَ اور سلام ہے رسولوں پر۔ |
181 |
وَالْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ اور سب خوبی اﷲ کو، جو رب ہے سارے جہان کا۔ *********** |
182 |
© Copy Rights:Zahid Javed Rana, Abid Javed Rana,Lahore, Pakistan |
Visits wef Apr 2024 |