Quran Arabic with Urdu TranslationSurah FatirShah Abdul Qadir |
اردو اور عربی فونٹ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے یہاں کلک کریں
شروع اﷲ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا (ہے)۔
الْحَمْدُ لِلَّهِ فَاطِرِ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ سب خوبی اﷲ کو ہے جس نے بنا نکالے آسمان و زمین، جَاعِلِ الْمَلَائِكَةِ رُسُلًا أُولِي أَجْنِحَةٍ مَثْنَى وَثُلَاثَ وَرُبَاعَ ۚ جس نے ٹھہرائے (مقرر کئے) فرشتے پیغام لانے والے، جن کے پَر ہیں دو دو اور تین تین اور چار چار۔ يَزِيدُ فِي الْخَلْقِ مَا يَشَاءُ ۚ (وہ) بڑھاتا (اضافہ کرت) ہے پیدائش میں جو چاہے۔ إِنَّ اللَّهَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ بیشک اﷲ ہر چیز کر سکتا ہے۔ |
1 |
مَا يَفْتَحِ اللَّهُ لِلنَّاسِ مِنْ رَحْمَةٍ فَلَا مُمْسِكَ لَهَا ۖ جو کھول دے اﷲ لوگوں پر کچھ مہر(رحمت) ، تو کوئی نہیں اس کو روکنے والا۔ وَمَا يُمْسِكْ فَلَا مُرْسِلَ لَهُ مِنْ بَعْدِهِ ۚ اور جو روک رکھے تو کوئی نہیں اس کو بھیجنے والا اس کے سوا، وَهُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ اور وہی ہے زبردست حکمتوں والا۔ |
2 |
يَا أَيُّهَا النَّاسُ اذْكُرُوا نِعْمَتَ اللَّهِ عَلَيْكُمْ ۚ لوگو! یاد کرو احسان اﷲ کا اپنے اُوپر ، هَلْ مِنْ خَالِقٍ غَيْرُ اللَّهِ يَرْزُقُكُمْ مِنَ السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ ۚ کوئی ہے بنانے والا اﷲ کے سوا؟ روزی دیتا تم کو آسمان اور زمین سے۔ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ ۖ کوئی حاکم نہیں مگر وہ۔ فَأَنَّى تُؤْفَكُونَ پھر کہاں سے اُلٹے (تم بہکائے) جاتے ہو؟ |
3 |
وَإِنْ يُكَذِّبُوكَ فَقَدْ كُذِّبَتْ رُسُلٌ مِنْ قَبْلِكَ ۚ اور اگر تجھ کو جھٹلائیں تو جھٹلائے گئے کتنے رسول تجھ سے پہلے۔ وَإِلَى اللَّهِ تُرْجَعُ الْأُمُورُ اور اﷲ تک پہنچتے ہیں سب کام۔ |
4 |
يَا أَيُّهَا النَّاسُ إِنَّ وَعْدَ اللَّهِ حَقٌّ ۖ لوگو! بیشک وعدہ اﷲ کا ٹھیک (حق) ہے، فَلَا تَغُرَّنَّكُمُ الْحَيَاةُ الدُّنْيَا ۖ سو نہ بہکائے تم کو دنیا کا جینا۔ وَلَا يَغُرَّنَّكُمْ بِاللَّهِ الْغَرُورُ اور نہ دغا دے تم کو اﷲ کے نام سے وہ دغا باز۔ |
5 |
إِنَّ الشَّيْطَانَ لَكُمْ عَدُوٌّ فَاتَّخِذُوهُ عَدُوًّا ۚ تحقیق (حقیقت میں) شیطان تمہارا دشمن ہے، سو تم سمجھ رکھو اس کو دشمن۔ إِنَّمَا يَدْعُو حِزْبَهُ لِيَكُونُوا مِنْ أَصْحَابِ السَّعِيرِ وہ تو بلاتا ہے اپنے گروہ کو اسی واسطے کہ ہوں دوزخ والوں میں۔ |
6 |
الَّذِينَ كَفَرُوا لَهُمْ عَذَابٌ شَدِيدٌ ۖ جو منکر ہوئے ان کو سخت مار ہے ، وَالَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ لَهُمْ مَغْفِرَةٌ وَأَجْرٌ كَبِيرٌ اور جو یقین لائے اور کئے بھلے کام، ان کو ہے معافی اور نیگ (اجر) بڑا۔ |
7 |
أَفَمَنْ زُيِّنَ لَهُ سُوءُ عَمَلِهِ فَرَآهُ حَسَنًا ۖ بھلا ایک شخص، کہ بھلی سمجھائی (خوشنما دکھائی) اس کو اس کے کام کی برائی، پھر دیکھا اس نے اس کو بھل(اچھ) ۔ فَإِنَّ اللَّهَ يُضِلُّ مَنْ يَشَاءُ وَيَهْدِي مَنْ يَشَاءُ ۖ کیونکہ اﷲ بھٹکاتا ہے جس کو چاہے، اور سمجھاتا ہے جس کو چاہے۔ فَلَا تَذْهَبْ نَفْسُكَ عَلَيْهِمْ حَسَرَاتٍ ۚ سو تیرا جی نہ جاتا رہے(گھلے تیری جان) اُن پر پچتا پچتا (حسرت وغم کر) کر۔ إِنَّ اللَّهَ عَلِيمٌ بِمَا يَصْنَعُونَ اﷲ کو سب معلوم ہے جو کرتے ہیں۔ |
8 |
وَاللَّهُ الَّذِي أَرْسَلَ الرِّيَاحَ فَتُثِيرُ سَحَابًا اور اﷲ ہے جس نے چلائیں ہیں باویں (ہوائیں)، پھر اُبھارتیاں ہیں بدلی(بادل) ، فَسُقْنَاهُ إِلَى بَلَدٍ مَيِّتٍ فَأَحْيَيْنَا بِهِ الْأَرْضَ بَعْدَ مَوْتِهَا ۚ پھر ہانک لے گئے ہم اس کو ایک مر گئے دیس(مُردہ زمین) کو، پھر چلائی (زندہ کی) ہم نے اس سے زمین اسکے مر گئے پیچھے (مرنے کے بعد) ۔ كَذَلِكَ النُّشُورُ اسی طرح ہے جی اٹھنا۔ |
9 |
مَنْ كَانَ يُرِيدُ الْعِزَّةَ فَلِلَّهِ الْعِزَّةُ جَمِيعًا ۚ جس کو چاہیئے عزت، تو اﷲ کی ہے عزت ساری۔ إِلَيْهِ يَصْعَدُ الْكَلِمُ الطَّيِّبُ وَالْعَمَلُ الصَّالِحُ يَرْفَعُهُ ۚ اسکی طرف چڑھتا ہے کلام ستھرا اور کام نیک، اس کو اٹھا لیتا ہے۔ وَالَّذِينَ يَمْكُرُونَ السَّيِّئَاتِ لَهُمْ عَذَابٌ شَدِيدٌ ۖ اور جو لوگ داؤ میں ہیں برائیوں کے اُن کو سخت مار ہے۔ وَمَكْرُ أُولَئِكَ هُوَ يَبُورُ اور ان کو داؤ ہے ٹوٹے (خسارہ) کا۔ |
10 |
وَاللَّهُ خَلَقَكُمْ مِنْ تُرَابٍ ثُمَّ مِنْ نُطْفَةٍ ثُمَّ جَعَلَكُمْ أَزْوَاجًا ۚ اور اﷲ نے تم کو بنایا (پیدا کی) مٹی سے، پھر بوند پانی سے، پھر بنایا تم کو جوڑے جوڑے۔ وَمَا تَحْمِلُ مِنْ أُنْثَى وَلَا تَضَعُ إِلَّا بِعِلْمِهِ ۚ اور نہ پیٹ رہتا ہے کسی مادہ کو اور نہ وہ جنتی ہے بن خبر اس کے۔ وَمَا يُعَمَّرُ مِنْ مُعَمَّرٍ وَلَا يُنْقَصُ مِنْ عُمُرِهِ إِلَّا فِي كِتَابٍ ۚ اور نہ عمر پاتا ہے کوئی بڑی عمر والا اور نہ گھٹتی ہے کسی کی عمر مگر لکھا ہے کتاب میں۔ إِنَّ ذَلِكَ عَلَى اللَّهِ يَسِيرٌ یہ اﷲ پر آسان ہے۔ |
11 |
وَمَا يَسْتَوِي الْبَحْرَانِ اور برابر نہیں دو دریا ، هَذَا عَذْبٌ فُرَاتٌ سَائِغٌ شَرَابُهُ وَهَذَا مِلْحٌ أُجَاجٌ ۖ یہ (ایک) میٹھا ہے پیاس بجھاتاہے، پینے میں رچتا، اور یہ (دوسر) کھارا کڑوا۔ وَمِنْ كُلٍّ تَأْكُلُونَ لَحْمًا طَرِيًّا وَتَسْتَخْرِجُونَ حِلْيَةً تَلْبَسُونَهَا ۖ اور دونوں میں سے کھاتے ہو گوشت تازہ، اور نکالتے ہو گہنا (سامانِ زینت) جس کو پہنتے ہو۔ وَتَرَى الْفُلْكَ فِيهِ مَوَاخِرَ لِتَبْتَغُوا مِنْ فَضْلِهِ وَلَعَلَّكُمْ تَشْكُرُونَ اور تُو دیکھے جہاز، اس میں چلتے ہیں پھاڑتے(چیرتے) ، تا (کہ) تلاش کرو اس کے فضل سے، اور شاید تم حق مانو۔ |
12 |
يُولِجُ اللَّيْلَ فِي النَّهَارِ وَيُولِجُ النَّهَارَ فِي اللَّيْلِ رات پیٹھاتا (داخل کرت) ہے دن میں اور دن پیٹھاتا (داخل کرت) ہے رات میں، وَسَخَّرَ الشَّمْسَ وَالْقَمَرَ كُلٌّ يَجْرِي لِأَجَلٍ مُسَمًّى ۚ اور کام لگایا سورج اور چاند، ہر ایک چلتا ہے ایک ٹھہرائے وعدہ پر(وقتِ مقرر تک) ۔ ذَلِكُمُ اللَّهُ رَبُّكُمْ لَهُ الْمُلْكُ ۚ یہ اﷲ ہے تمہارا رب، اسی کی بادشاہی ہے، وَالَّذِينَ تَدْعُونَ مِنْ دُونِهِ مَا يَمْلِكُونَ مِنْ قِطْمِيرٍ اور جن کو تم پکارتے ہو اس کے سوا مالک نہیں ایک چھلکے کے۔ |
13 |
إِنْ تَدْعُوهُمْ لَا يَسْمَعُوا دُعَاءَكُمْ وَلَوْ سَمِعُوا مَا اسْتَجَابُوا لَكُمْ ۖ اگر تم ان کو پکارو سنیں نہیں تمہاری پکار۔اور اگر سنیں پہنچیں نہیں تمہارے کام پر۔ وَيَوْمَ الْقِيَامَةِ يَكْفُرُونَ بِشِرْكِكُمْ ۚ اور دن قیامت کے منکر ہوں گے تمہارے شریک ٹھہرانے سے۔ وَلَا يُنَبِّئُكَ مِثْلُ خَبِيرٍ اور کوئی نہ بتائے گا تجھ کو، جیسا بتا دے خبر رکھنے والا۔ |
14 |
يَا أَيُّهَا النَّاسُ أَنْتُمُ الْفُقَرَاءُ إِلَى اللَّهِ ۖ لوگو! تم ہو محتاج اﷲ کی طرف۔ وَاللَّهُ هُوَ الْغَنِيُّ الْحَمِيدُ اور اﷲ وہی ہے بے پرواہ سب خوبیوں سراہا۔ |
15 |
إِنْ يَشَأْ يُذْهِبْكُمْ وَيَأْتِ بِخَلْقٍ جَدِيدٍ اگر چاہے تم کو لے جائے اور لے آئے ایک نئی خلقت۔ |
16 |
وَمَا ذَلِكَ عَلَى اللَّهِ بِعَزِيزٍ اور یہ(کرن) اﷲ پر مشکل نہیں۔ |
17 |
وَلَا تَزِرُ وَازِرَةٌ وِزْرَ أُخْرَى ۚ اور نہ اُٹھائے گا کوئی اُٹھانے والا، بوجھ دوسرے کا، وَإِنْ تَدْعُ مُثْقَلَةٌ إِلَى حِمْلِهَا لَا يُحْمَلْ مِنْهُ شَيْءٌ وَلَوْ كَانَ ذَا قُرْبَى ۗ اور اگر پکارے کوئی بوجھوں مرت(لدا ہوا شخص) اپنا بوجھ بٹانے کو، کوئی نہ اُٹھائے اس میں سے کچھ، اگرچہ ہو ناتے والا۔ إِنَّمَا تُنْذِرُ الَّذِينَ يَخْشَوْنَ رَبَّهُمْ بِالْغَيْبِ وَأَقَامُوا الصَّلَاةَ ۚ تُو تو ڈر سنا دیتا ہے اُ ن کو جو ڈرتے ہیں اپنے رب سے بن دیکھے، اور کھڑی رکھتے ہیں نماز۔ وَمَنْ تَزَكَّى فَإِنَّمَا يَتَزَكَّى لِنَفْسِهِ ۚ اور جو کوئی سنورے گا، تو یہی سنورے گا اپنے بھلے کو، وَإِلَى اللَّهِ الْمَصِيرُ اور اﷲ کی طرف ہے پھر (لوٹ) جانا۔ |
18 |
وَمَا يَسْتَوِي الْأَعْمَى وَالْبَصِيرُ اور برابر نہیں اندھا اور دیکھتا۔ |
19 |
وَلَا الظُّلُمَاتُ وَلَا النُّورُ اور نہ اندھیرا اور اُجالا۔ |
20 |
وَلَا الظِّلُّ وَلَا الْحَرُورُ اور نہ سایہ اور نہ لون(دھوپ کی تپش) ۔ |
21 |
وَمَا يَسْتَوِي الْأَحْيَاءُ وَلَا الْأَمْوَاتُ ۚ اور برابر نہیں جیتے (زندہ اور) نہ مُردے۔ إِنَّ اللَّهَ يُسْمِعُ مَنْ يَشَاءُ ۖ وَمَا أَنْتَ بِمُسْمِعٍ مَنْ فِي الْقُبُورِ اور اﷲ سُناتا ہے جس کو چاہے۔اور تو نہیں سُنانے والا قبر میں پڑوں کو۔ |
22 |
إِنْ أَنْتَ إِلَّا نَذِيرٌ تُو تو یہی ہے ڈر کی خبر سنانے والا۔ |
23 |
إِنَّا أَرْسَلْنَاكَ بِالْحَقِّ بَشِيرًا وَنَذِيرًا ۚ ہم نے بھیجا ہے تجھ کو سچا (حق) دین دے کر، اور خوشی اور ڈر سناتا۔ وَإِنْ مِنْ أُمَّةٍ إِلَّا خَلَا فِيهَا نَذِيرٌ اور کوئی فرقہ (اُمت) نہیں، جس میں نہیں ہو چکا کوئی ڈرانے والا۔ |
24 |
وَإِنْ يُكَذِّبُوكَ فَقَدْ كَذَّبَ الَّذِينَ مِنْ قَبْلِهِمْ اور اگر وہ تجھ کو جھٹلائیں، تو آگے جھٹلا چکے ہیں ان سے اگلے (پہلے) ۔ جَاءَتْهُمْ رُسُلُهُمْ بِالْبَيِّنَاتِ وَبِالزُّبُرِ وَبِالْكِتَابِ الْمُنِيرِ پہنچے اُن پاس رسول ان کے، لے کر کھلی باتیں اور ورق (صحیفے) اور چمکتی (روشن ہدایات والی) کتاب۔ |
25 |
ثُمَّ أَخَذْتُ الَّذِينَ كَفَرُوا ۖ فَكَيْفَ كَانَ نَكِيرِ پھر پکڑا میں نے منکروں کو، تو کیسا ہوا بگاڑ میرا؟ |
26 |
أَلَمْ تَرَ أَنَّ اللَّهَ أَنْزَلَ مِنَ السَّمَاءِ مَاءً فَأَخْرَجْنَا بِهِ ثَمَرَاتٍ مُخْتَلِفًا أَلْوَانُهَا ۚ تُو نے نہ دیکھا کہ اﷲ نے اُتاراآسمان سے پانی۔پھر ہم نے نکالے اس سے میوے طرح طرح ان کے رنگ۔ وَمِنَ الْجِبَالِ جُدَدٌ بِيضٌ وَحُمْرٌ مُخْتَلِفٌ أَلْوَانُهَا وَغَرَابِيبُ سُودٌ اور پہاڑوں میں گھاٹیاں ہیں سفید اور سرخ، طرح طرح ان کے رنگ، اور بھجنگ کالے(گہرے سیاہ) ۔ |
27 |
وَمِنَ النَّاسِ وَالدَّوَابِّ وَالْأَنْعَامِ مُخْتَلِفٌ أَلْوَانُهُ كَذَلِكَ ۗ اور آدمیوں میں اور چوپایوں میں کئی رنگ کے ہیں اسی طرح۔ إِنَّمَا يَخْشَى اللَّهَ مِنْ عِبَادِهِ الْعُلَمَاءُ ۗ اﷲ سے ڈرتے وہی ہیں اسکے بندوں میں جن کو سمجھ ہے ۔ إِنَّ اللَّهَ عَزِيزٌ غَفُورٌ تحقیق (بلاشبہ) اﷲ زبردست ہے بخشنے والا۔ |
28 |
إِنَّ الَّذِينَ يَتْلُونَ كِتَابَ اللَّهِ وَأَقَامُوا الصَّلَاةَ وَأَنْفَقُوا مِمَّا رَزَقْنَاهُمْ سِرًّا وَعَلَانِيَةً جو لوگ پڑھتے ہیں کتاب اﷲ کی، اور سیدھی (قائم) کرتے ہیں نماز،اور خرچ کیا کچھ ہمارا دیا چھپے اور کھلے، يَرْجُونَ تِجَارَةً لَنْ تَبُورَ اُمیدوار ہیں ایک بیوپار کے، جو کبھی نہ ٹوٹے(خسارہ پائے) ۔ |
29 |
لِيُوَفِّيَهُمْ أُجُورَهُمْ وَيَزِيدَهُمْ مِنْ فَضْلِهِ ۚ تا (کہ) پورے دے ان کو نیگ(اجر) اُن کے، اور بڑھتی (زیادہ) دے اپنے فضل سے۔ إِنَّهُ غَفُورٌ شَكُورٌ تحقیق (بلاشبہ) وہ ہے بخشنے والا قبول کرتا۔ |
30 |
وَالَّذِي أَوْحَيْنَا إِلَيْكَ مِنَ الْكِتَابِ هُوَ الْحَقُّ مُصَدِّقًا لِمَا بَيْنَ يَدَيْهِ ۗ اور جو ہم نے تجھ پر اُتاری کتاب، وہی ٹھیک (حق) ہے سچا (تصدیق) کرتی آپ سے اگلی (پہلی) کو۔ إِنَّ اللَّهَ بِعِبَادِهِ لَخَبِيرٌ بَصِيرٌ مقرر (بیشک) اﷲ اپنے بندوں سے خبر رکھتا ہے دیکھتا۔ |
31 |
ثُمَّ أَوْرَثْنَا الْكِتَابَ الَّذِينَ اصْطَفَيْنَا مِنْ عِبَادِنَا ۖ پھر ہم نے وارث کئے کتاب کے وہ، جو چُنے ہم نے اپنے بندوں میں سے۔ فَمِنْهُمْ ظَالِمٌ لِنَفْسِهِ وَمِنْهُمْ مُقْتَصِدٌ پھر کوئی ان میں برا کرتا ہے اپنی جان کا ۔اور کوئی ان میں ہے بیچ کی چال پر(میانہ رو) ، وَمِنْهُمْ سَابِقٌ بِالْخَيْرَاتِ بِإِذْنِ اللَّهِ ۚ اور کوئی ان میں ہے کہ آگے بڑھ گیا، لے کر خوبیاں اﷲ کے حکم سے۔ ذَلِكَ هُوَ الْفَضْلُ الْكَبِيرُ یہی ہے بڑی بزرگی۔ |
32 |
جَنَّاتُ عَدْنٍ يَدْخُلُونَهَا يُحَلَّوْنَ فِيهَا مِنْ أَسَاوِرَ مِنْ ذَهَبٍ وَلُؤْلُؤًا ۖ باغ ہیں بسنے کے، جن میں جائیں گے وہاں گہنا پہنائے گا ان کو کنگن سونے کے اور موتی۔ وَلِبَاسُهُمْ فِيهَا حَرِيرٌ اور ان کی پوشاک وہاں ریشمی ہے۔ |
33 |
وَقَالُوا الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي أَذْهَبَ عَنَّا الْحَزَنَ ۖ اور کہیں گے شکر اﷲ کا، جس نے دور کیا ہم سے غم۔ إِنَّ رَبَّنَا لَغَفُورٌ شَكُورٌ بیشک ہمارا رب بخشتا ہے قبول کرتا۔ |
34 |
الَّذِي أَحَلَّنَا دَارَ الْمُقَامَةِ مِنْ فَضْلِهِ جس نے اُتارا (ٹھہرای) ہم کو رہنے کے (ابدی) گھر میں، اپنے فضل سے۔ لَا يَمَسُّنَا فِيهَا نَصَبٌ وَلَا يَمَسُّنَا فِيهَا لُغُوبٌ نہ پہنچے اس میں ہم کو کوئی مشقت، اور نہ پہنچے ہم کو اس میں تھکنا۔ |
35 |
وَالَّذِينَ كَفَرُوا لَهُمْ نَارُ جَهَنَّمَ اور جو منکر ہیں، ان کو ہے آگ دوزخ کی۔ لَا يُقْضَى عَلَيْهِمْ فَيَمُوتُوا وَلَا يُخَفَّفُ عَنْهُمْ مِنْ عَذَابِهَا ۚ نہ اُن پر تقدیر پہنچتی ہے کہ مر جائیں اور نہ اُن میں ہلکی ہوتی ہے وہاں کی کچھ کلفت(تکلیف) ۔ كَذَلِكَ نَجْزِي كُلَّ كَفُورٍ یہی سزا دیتے ہیں ہم ہر نا شکر کو۔ |
36 |
وَهُمْ يَصْطَرِخُونَ فِيهَا رَبَّنَا أَخْرِجْنَا نَعْمَلْ صَالِحًا غَيْرَ الَّذِي كُنَّا نَعْمَلُ ۚ اور وہ چلاتے ہیں اس میں، اے رب! ہم کو نکال، ہم کچھ بھلا کام کریں، وہ نہیں جو کرتے تھے۔ أَوَلَمْ نُعَمِّرْكُمْ مَا يَتَذَكَّرُ فِيهِ مَنْ تَذَكَّرَ کیا ہم نے عمر نہ دی تھی تم کو جتنے میں سوچ لے جس کو سوچنا ہو؟ وَجَاءَكُمُ النَّذِيرُ ۖ اور پہنچا تم کو ڈر سنانے والا ۔ فَذُوقُوا فَمَا لِلظَّالِمِينَ مِنْ نَصِيرٍ اب چکھو کہ کوئی نہیں گنہگاروں کا مددگار۔ |
37 |
إِنَّ اللَّهَ عَالِمُ غَيْبِ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ ۚ اﷲ بھید جاننے والا ہے آسمانوں کا اور زمین کا۔ إِنَّهُ عَلِيمٌ بِذَاتِ الصُّدُورِ اس کو خوب معلوم ہے، جو بات ہے دلوں میں۔ |
38 |
هُوَ الَّذِي جَعَلَكُمْ خَلَائِفَ فِي الْأَرْضِ ۚ وہی ہے جس نے کیا تم کو قائم مقام (خلیفہ) زمین میں ، فَمَنْ كَفَرَ فَعَلَيْهِ كُفْرُهُ ۖ پھر جو کوئی ناشکری کرے تو اس پر پڑے اس کی ناشکری۔ وَلَا يَزِيدُ الْكَافِرِينَ كُفْرُهُمْ عِنْدَ رَبِّهِمْ إِلَّا مَقْتًا ۖ اور منکروں کو نہ بڑھے گا ان کے انکار سے، اُن کے رب کے آگے مگر بیزاری۔ وَلَا يَزِيدُ الْكَافِرِينَ كُفْرُهُمْ إِلَّا خَسَارًا اور منکروں کو نہ بڑھے گا ان کے انکار سے، مگر نقصان۔ |
39 |
قُلْ أَرَأَيْتُمْ شُرَكَاءَكُمُ الَّذِينَ تَدْعُونَ مِنْ دُونِ اللَّهِ تُو کہہ، بھلا دیکھو تو! اپنے شریک جن کو پکارتے ہو اﷲ کے سوا۔ أَرُونِي مَاذَا خَلَقُوا مِنَ الْأَرْضِ أَمْ لَهُمْ شِرْكٌ فِي السَّمَاوَاتِ دکھاؤ تو مجھ کو، کیا بنایا انہوں نے زمین میں؟ یا کچھ ان کا ساجھا ہے آسمانوں میں؟ أَمْ آتَيْنَاهُمْ كِتَابًا فَهُمْ عَلَى بَيِّنَتٍ مِنْهُ ۚ یا ہم نے دی ہے ان کو کوئی کتاب، سو یہ سند رکھتے ہیں اس کی؟ بَلْ إِنْ يَعِدُ الظَّالِمُونَ بَعْضُهُمْ بَعْضًا إِلَّا غُرُورًا کوئی نہیں پر جو بتاتے ہیں گنہگار ایک دوسرے کو، سب فریب ہے۔ |
40 |
إِنَّ اللَّهَ يُمْسِكُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ أَنْ تَزُولَا ۚ تحقیق اﷲ تھام رہا ہے آسمانوں کو اور زمین کو، کہ ٹل (سرک) نہ جائیں۔ وَلَئِنْ زَالَتَا إِنْ أَمْسَكَهُمَا مِنْ أَحَدٍ مِنْ بَعْدِهِ ۚ اور اگر ٹل (سرک) جائیں تو کوئی نہ تھام سکے ان کو اُس کے سوا۔ إِنَّهُ كَانَ حَلِيمًا غَفُورًا وہ ہے تحمل والا بخشتا۔ |
41 |
وَأَقْسَمُوا بِاللَّهِ جَهْدَ أَيْمَانِهِمْ لَئِنْ جَاءَهُمْ نَذِيرٌ لَيَكُونُنَّ أَهْدَى مِنْ إِحْدَى الْأُمَمِ ۖ اور قسم کھاتے تھے اﷲ کی تاکید کی (سخت) قسمیں اپنی، اگر آئے اُن پاس کوئی ڈر سنانے والا، البتہ بہتر راہ چلیں گے اور کسی ایک اُمت سے۔ فَلَمَّا جَاءَهُمْ نَذِيرٌ مَا زَادَهُمْ إِلَّا نُفُورًا پھر جب آیا ان پاس ڈر سنانے والا، اور زیادہ ہوا اُن کا بِدکنا، |
42 |
اسْتِكْبَارًا فِي الْأَرْضِ وَمَكْرَ السَّيِّئِ ۚ غرور کرنا ملک میں، اور داؤ کرنا برے کام کا۔ وَلَا يَحِيقُ الْمَكْرُ السَّيِّئُ إِلَّا بِأَهْلِهِ ۚ اور برائی کا داؤ اُلٹے گا اسی داؤ والوں پر۔ فَهَلْ يَنْظُرُونَ إِلَّا سُنَّتَ الْأَوَّلِينَ ۚ پھر وہی راہ دیکھتے ہیں اگلوں کے دستور کی۔ فَلَنْ تَجِدَ لِسُنَّتِ اللَّهِ تَبْدِيلًا ۖ سو تو نہ پائے گا اﷲ کا دستور (سنت) بدلتا۔ وَلَنْ تَجِدَ لِسُنَّتِ اللَّهِ تَحْوِيلًا اور نہ پائے گا اﷲ کا دستور (سنت) ٹلتا۔ |
43 |
أَوَلَمْ يَسِيرُوا فِي الْأَرْضِ فَيَنْظُرُوا كَيْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الَّذِينَ مِنْ قَبْلِهِمْ وَكَانُوا أَشَدَّ مِنْهُمْ قُوَّةً ۚ کیا پھرے نہیں ملک میں کہ دیکھیں آخر کیسا ہوا ان کا جو ان سے پہلے تھے؟ اور تھے ان سے سخت زور میں۔ وَمَا كَانَ اللَّهُ لِيُعْجِزَهُ مِنْ شَيْءٍ فِي السَّمَاوَاتِ وَلَا فِي الْأَرْضِ ۚ اور اﷲ وہ نہیں جس کو تھکائے کوئی چیز آسمانوں میں نہ زمین میں۔ إِنَّهُ كَانَ عَلِيمًا قَدِيرًا وہی ہے سب جانتا کرسکتا۔ |
44 |
وَلَوْ يُؤَاخِذُ اللَّهُ النَّاسَ بِمَا كَسَبُوا مَا تَرَكَ عَلَى ظَهْرِهَا مِنْ دَابَّةٍ اور (اگر کہیں) پکڑ کرے اﷲ لوگوں کو اُن کی کمائی (کرتوتوں) پر، نہ چھوڑے زمین کی پیٹھ پر ایک ہلنے چلنے والا، وَلَكِنْ يُؤَخِّرُهُمْ إِلَى أَجَلٍ مُسَمًّى ۖ پر(وہ) ان کو ڈھیل (مُہلت) دیتا ہے ایک ٹھہرے ہوئے وعدہ (وقتِ مقرر) تک۔ فَإِذَا جَاءَ أَجَلُهُمْ فَإِنَّ اللَّهَ كَانَ بِعِبَادِهِ بَصِيرًا پھر جب آیا ان کا وعدہ(وقتِ مقرر) ، تو اﷲ کی نگاہ میں ہیں اس کے سب بندے ۔ *********** |
45 |
© Copy Rights:Zahid Javed Rana, Abid Javed Rana,Lahore, Pakistan |
Visits wef Apr 2024 |