Quran Arabic with Urdu TranslationSurah LuqmanShah Abdul Qadir |
اردو اور عربی فونٹ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے یہاں کلک کریں
شروع اﷲ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا (ہے)۔
الم الف لام میم۔ |
1 |
تِلْكَ آيَاتُ الْكِتَابِ الْحَكِيمِ یہ باتیں ہیں پکی (پُر حِکمت) کتاب کی۔ |
2 |
هُدًى وَرَحْمَةً لِلْمُحْسِنِينَ سوجھ (ہدایت) ہے اور مہر (رحمت) نیکی والوں کو۔ |
3 |
الَّذِينَ يُقِيمُونَ الصَّلَاةَ وَيُؤْتُونَ الزَّكَاةَ وَهُمْ بِالْآخِرَةِ هُمْ يُوقِنُونَ جو کھڑی رکھتے ہیں نماز، اور دیتے ہیں زکوٰۃ، اور وہ ہیں جو آخرت کو وہ یقین کرتے ہیں۔ |
4 |
أُولَئِكَ عَلَى هُدًى مِنْ رَبِّهِمْ ۖ وَأُولَئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ یہ ہیں سوجھ (ہدایت) پر اپنے رب کی طرف سے،اور وہ ہیں جن کا بھلا (فلاح) ہے۔ |
5 |
وَمِنَ النَّاسِ مَنْ يَشْتَرِي لَهْوَ الْحَدِيثِ لِيُضِلَّ عَنْ سَبِيلِ اللَّهِ بِغَيْرِ عِلْمٍ وَيَتَّخِذَهَا هُزُوًا ۚ اور ایک لوگ ہیں کہ خریدار ہیں کھیل کی (غافل کرنے والی) باتوں کے، تا (کہ) بچل(گمراہ کر) دیں اﷲ کی راہ سے بن سمجھے، اورٹھہرائیں اس کو ہنسی، أُولَئِكَ لَهُمْ عَذَابٌ مُهِينٌ وہ جو ہیں ان کو ذلّت کی مار ہے۔ |
6 |
وَإِذَا تُتْلَى عَلَيْهِ آيَاتُنَا وَلَّى مُسْتَكْبِرًا اور جب سنایئے اس کو ہماری باتیں پیٹھ دے جائے (منہ موڑ لے) غرور سے، كَأَنْ لَمْ يَسْمَعْهَا گویا ان کو سنا ہی نہیں، كَأَنَّ فِي أُذُنَيْهِ وَقْرًا ۖ گویا اس کے دو کان بہرے ہیں۔ فَبَشِّرْهُ بِعَذَابٍ أَلِيمٍ سو خوشخبری دے اس کو دکھ والی مار کی۔ |
7 |
إِنَّ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ لَهُمْ جَنَّاتُ النَّعِيمِ جو لوگ یقین لائے اور کئے بھلے کام ان کو ہیں نعمت کے باغ (جنت) ۔ |
8 |
خَالِدِينَ فِيهَا ۖ رہا کریں اُن میں۔ وَعْدَ اللَّهِ حَقًّا ۚ وعدہ ہو چکا اﷲ کا سچ(حق) ، وَهُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ اور وہ زبرست ہے حکمتوں والا۔ |
9 |
خَلَقَ السَّمَاوَاتِ بِغَيْرِ عَمَدٍ تَرَوْنَهَا ۖ بنائے آسمان بن ٹیکے (بغیر ستونوں کے) ، اُسے دیکھتے ہو، وَأَلْقَى فِي الْأَرْضِ رَوَاسِيَ أَنْ تَمِيدَ بِكُمْ اور ڈالے زمین پر بوجھ (پہاڑ) ، کہ تم کو لے کر جھُک (ڈُھلک) نہ پڑے، وَبَثَّ فِيهَا مِنْ كُلِّ دَابَّةٍ ۚ اور بکھیرے اس میں سب طرح کے جانور۔ وَأَنْزَلْنَا مِنَ السَّمَاءِ مَاءً فَأَنْبَتْنَا فِيهَا مِنْ كُلِّ زَوْجٍ كَرِيمٍ اور اُتارا ہم نے آسمان سے پانی، پھر اُگائے زمین میں ہر قِسم کے جوڑے خاصے (عمدہ) ۔ |
10 |
هَذَا خَلْقُ اللَّهِ یہ کچھ بنایا ہے اﷲ کا، فَأَرُونِي مَاذَا خَلَقَ الَّذِينَ مِنْ دُونِهِ ۚ اب دکھاؤ مجھ کو کیا بنایا ہے اوروں نے جو اس کے سوا ہیں؟ بَلِ الظَّالِمُونَ فِي ضَلَالٍ مُبِينٍ کوئی نہیں پر بے انصاف صریح بہکتے ہیں۔ |
11 |
وَلَقَدْ آتَيْنَا لُقْمَانَ الْحِكْمَةَ أَنِ اشْكُرْ لِلَّهِ ۚ اور ہم نے دی ہے لقمان کو عقلمندی، کہ حق مان (شُکر بجا ل) اﷲ کا۔ وَمَنْ يَشْكُرْ فَإِنَّمَا يَشْكُرُ لِنَفْسِهِ ۖ اور جو کوئی حق مانے (شُکر بجا لائے) اﷲ کا تو مانے (شُکر بجا لائے) گا اپنے بھلے کو۔ وَمَنْ كَفَرَ فَإِنَّ اللَّهَ غَنِيٌّ حَمِيدٌ اور جو کوئی منکر ہو گا تو اﷲ بے پرواہ ہے سب خوبیوں سراہا۔ |
12 |
وَإِذْ قَالَ لُقْمَانُ لِابْنِهِ وَهُوَ يَعِظُهُ اور جب کہا لقمان ے اپنے بیٹے کو ، جب اس کو سمجھانے لگا، يَا بُنَيَّ لَا تُشْرِكْ بِاللَّهِ ۖ اے بیٹے شریک نہ ٹھہرائیو اﷲ کا۔ إِنَّ الشِّرْكَ لَظُلْمٌ عَظِيمٌ بیشک شریک بنانا بڑی بے انصافی ہے۔ |
13 |
وَوَصَّيْنَا الْإِنْسَانَ بِوَالِدَيْهِ اور ہم نے تقید (تاکید) کیا انسان کو اُس کے ماں باپ کے واسطے، حَمَلَتْهُ أُمُّهُ وَهْنًا عَلَى وَهْنٍ وَفِصَالُهُ فِي عَامَيْنِ پیٹ میں رکھا اس کو اس کی ماں نے تھک تھک کر،اور دودھ چھڑانا ہے اس کا دو برس میں، أَنِ اشْكُرْ لِي وَلِوَالِدَيْكَ إِلَيَّ الْمَصِيرُ کہ حق مان میرا، اور اپنے ماں باپ کا،آخر مجھی تک(لوٹ کر) آنا ہے۔ |
14 |
وَإِنْ جَاهَدَاكَ عَلَى أَنْ تُشْرِكَ بِي مَا لَيْسَ لَكَ بِهِ عِلْمٌ فَلَا تُطِعْهُمَا ۖ اور اگر وہ دونوں تجھ سے اڑیں (دباؤ ڈالیں) اس پر کہ شریک مان میرا جو تجھ کو معلوم نہیں، تو اُن کا کہا نہ مان، وَصَاحِبْهُمَا فِي الدُّنْيَا مَعْرُوفًا ۖ اور ساتھ دے ان کا دُنیا میں دستور (معروف طریقے)سے۔ وَاتَّبِعْ سَبِيلَ مَنْ أَنَابَ إِلَيَّ ۚ اور راہ چل اس کی، جو رجوع ہوا میری طرف۔ ثُمَّ إِلَيَّ مَرْجِعُكُمْ فَأُنَبِّئُكُمْ بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُونَ پھر میری طرف ہے تم کو پھر (لوٹ کر) آنا، پھر میں جتاؤں گا تم کو، جو کچھ تم کرتے تھے۔ |
15 |
يَا بُنَيَّ إِنَّهَا إِنْ تَكُ مِثْقَالَ حَبَّةٍ مِنْ خَرْدَلٍ فَتَكُنْ فِي صَخْرَةٍ أَوْ فِي السَّمَاوَاتِ أَوْ فِي الْأَرْضِ يَأْتِ بِهَا اللَّهُ ۚ اے بیٹے! اگر کوئی چیز ہو برابر رائی کے دانے کے، پھر رہی ہو کسی پتھر میں یا آسمانوں میں یا زمین میں، لا حاضر کرے اسکو اﷲ۔ إِنَّ اللَّهَ لَطِيفٌ خَبِيرٌ بیشک اﷲ چھپے جانتا ہے ،خبردار۔ |
16 |
يَا بُنَيَّ أَقِمِ الصَّلَاةَ اے بیٹے کھڑی رکھ (قائم کر) نماز، وَأْمُرْ بِالْمَعْرُوفِ وَانْهَ عَنِ الْمُنْكَرِ اور سکھلا بھلی بات، اور منع کر برائی سے، وَاصْبِرْ عَلَى مَا أَصَابَكَ ۖ اور سہار (صبر کر) جو تجھ پر پڑے۔ إِنَّ ذَلِكَ مِنْ عَزْمِ الْأُمُورِ بیشک یہ ہیں ہمت کے کام۔ |
17 |
وَلَا تُصَعِّرْ خَدَّكَ لِلنَّاسِ وَلَا تَمْشِ فِي الْأَرْضِ مَرَحًا ۖ اور اپنے گال نہ پھیلا لوگوں کی طرف، اور مت چل زمین پر اِتراتا، إِنَّ اللَّهَ لَا يُحِبُّ كُلَّ مُخْتَالٍ فَخُورٍ بیشک اﷲ کو نہیں بھاتا (پسند آت) کوئی اِتراتا بُرائیاں کرتا۔ |
18 |
وَاقْصِدْ فِي مَشْيِكَ وَاغْضُضْ مِنْ صَوْتِكَ ۚ اور چل سچ (اعتدال) کی چال، اور نیچی کر (رکھ) اپنی آواز، إِنَّ أَنْكَرَ الْأَصْوَاتِ لَصَوْتُ الْحَمِيرِ بیشک بُری سے بُری آواز گدھوں کی آواز ہے۔ |
19 |
أَلَمْ تَرَوْا أَنَّ اللَّهَ سَخَّرَ لَكُمْ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ کیا تم نے نہیں دیکھا کہ اﷲ نے کام لگائے تمہارے جو کچھ ہیں آسمان اور زمین میں، وَأَسْبَغَ عَلَيْكُمْ نِعَمَهُ ظَاهِرَةً وَبَاطِنَةً ۗ اور بھر (پوری کر) دیں تم کو اپنی نعمتیں کھلی اور چھپی، وَمِنَ النَّاسِ مَنْ يُجَادِلُ فِي اللَّهِ بِغَيْرِ عِلْمٍ وَلَا هُدًى وَلَا كِتَابٍ مُنِيرٍ اور ایک آدمی وہ ہیں، جو جھگڑتے ہیں اﷲ کی بات میں۔نہ سمجھ رکھیں، نہ سوجھ، نہ کتاب چمکتی (روشنی دکھانے والی) ۔ |
20 |
وَإِذَا قِيلَ لَهُمُ اتَّبِعُوا مَا أَنْزَلَ اللَّهُ قَالُوا اور جب ان کو کہئے، چلو اس حکم پر، جو اتارا اﷲ نے کہیں، بَلْ نَتَّبِعُ مَا وَجَدْنَا عَلَيْهِ آبَاءَنَا ۚ نہیں! ہم تو چلیں گے اس پر جس پر پایا ہم نے اپنے باپ دادوں کو۔ أَوَلَوْ كَانَ الشَّيْطَانُ يَدْعُوهُمْ إِلَى عَذَابِ السَّعِيرِ بھلا اور جو شیطان بلاتا ہو اُن کو دوزخ کی مار کو، تو بھی؟ |
21 |
وَمَنْ يُسْلِمْ وَجْهَهُ إِلَى اللَّهِ وَهُوَ مُحْسِنٌ فَقَدِ اسْتَمْسَكَ بِالْعُرْوَةِ الْوُثْقَى ۗ اور جو کوئی تابع کرے اپنا منہ اﷲ کی طرف، اور وہ ہو نیکی پر، سو اس نے پکڑا محکم کڑا (مضبوط سہار) ۔ وَإِلَى اللَّهِ عَاقِبَةُ الْأُمُورِ اور اﷲ کی طرف ہے آخر (فیصلہ) ہر کام کا۔ |
22 |
وَمَنْ كَفَرَ فَلَا يَحْزُنْكَ كُفْرُهُ ۚ اور جو کوئی منکر ہوا تو تُو غم نہ کھا اس کے انکار سے۔ إِلَيْنَا مَرْجِعُهُمْ فَنُنَبِّئُهُمْ بِمَا عَمِلُوا ۚ ہماری طرف پھر(لوٹ کر) آنا ہے اُن کو پھر ہم جتائیں گے ان کو، جو انہوں نے کیا ہے ۔ إِنَّ اللَّهَ عَلِيمٌ بِذَاتِ الصُّدُورِ مقرر اﷲ جانتا ہے جو بات ہے جیوں (دلوں) میں۔ |
23 |
نُمَتِّعُهُمْ قَلِيلًا ثُمَّ نَضْطَرُّهُمْ إِلَى عَذَابٍ غَلِيظٍ کام چلائیں گے ہم اُن کا تھوڑے دنوں، پھر پکڑ بلائیں گے ان کو گاڑھی مار (سخت عذاب) میں۔ |
24 |
وَلَئِنْ سَأَلْتَهُمْ مَنْ خَلَقَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ اور جو تُو پُوچھے اُن سے، کس نے بنائے آسمان و زمین؟ لَيَقُولُنَّ اللَّهُ تو کہیں اﷲ نے۔ قُلِ الْحَمْدُ لِلَّهِ ۚ تُو کہہ، سب خوبی اﷲ کو ہے، بَلْ أَكْثَرُهُمْ لَا يَعْلَمُونَ پر وہ بہت لوگ سمجھ نہیں رکھتے۔ |
25 |
لِلَّهِ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ ۚ اﷲ کا ہے جو کچھ ہے آسمان و زمین میں۔ إِنَّ اللَّهَ هُوَ الْغَنِيُّ الْحَمِيدُ بیشک اﷲ ہی ہے بے پرواہ سب خوبیوں سراہا ۔ |
26 |
وَلَوْ أَنَّمَا فِي الْأَرْضِ مِنْ شَجَرَةٍ أَقْلَامٌ وَالْبَحْرُ يَمُدُّهُ مِنْ بَعْدِهِ سَبْعَةُ أَبْحُرٍ مَا نَفِدَتْ كَلِمَاتُ اللَّهِ ۗ اور اگر جتنے درخت ہیں زمین میں، قلم ہوں، اور سمندر ہو اسکی سیاہی، اسکے پیچھے (ساتھ ہوں مزید) سات سمندر، نہ نبڑیں (ختم ہوں) باتیں اﷲ کی۔ إِنَّ اللَّهَ عَزِيزٌ حَكِيمٌ بیشک اﷲ زبردست ہے حکمتوں والا۔ |
27 |
مَا خَلْقُكُمْ وَلَا بَعْثُكُمْ إِلَّا كَنَفْسٍ وَاحِدَةٍ ۗ تم سب کو بنانا (پیدا کرن) اور مرے پر جلانا (پیدا کرن) وہی جیسا ایک جی (شخص) کا۔ إِنَّ اللَّهَ سَمِيعٌ بَصِيرٌ بیشک اﷲ سُنتا ہے دیکھتا۔ |
28 |
أَلَمْ تَرَ أَنَّ اللَّهَ يُولِجُ اللَّيْلَ فِي النَّهَارِ وَيُولِجُ النَّهَارَ فِي اللَّيْلِ تُو نے نہیں دیکھا؟ کہ اﷲ پیٹھاتا (داخل کرت) ہے رات کو دن میں، اور پیٹھاتا (داخل کرت) ہے دن کو رات میں، وَسَخَّرَ الشَّمْسَ وَالْقَمَرَ كُلٌّ يَجْرِي إِلَى أَجَلٍ مُسَمًّى اور کام لگائے ہیں سورج اور چاند، ہر ایک چلتا ہے ایک ٹھہرے ہوئے وعدہ تک، وَأَنَّ اللَّهَ بِمَا تَعْمَلُونَ خَبِيرٌ اور یہ کہ اﷲ خبر رکھتا ہے جو کرتے ہو۔ |
29 |
ذَلِكَ بِأَنَّ اللَّهَ هُوَ الْحَقُّ وَأَنَّ مَا يَدْعُونَ مِنْ دُونِهِ الْبَاطِلُ یہ اس پر کہے کہ اﷲ وہی ٹھیک (حق) ہے، اور جو پکارتے ہیں اس کے سوا، سو وہی جھوٹ ہے۔ وَأَنَّ اللَّهَ هُوَ الْعَلِيُّ الْكَبِيرُ اور اﷲ وہی ہے سب سے اُوپر بڑا۔ |
30 |
أَلَمْ تَرَ أَنَّ الْفُلْكَ تَجْرِي فِي الْبَحْرِ بِنِعْمَتِ اللَّهِ لِيُرِيَكُمْ مِنْ آيَاتِهِ ۚ تُو نے نہ دیکھا کہ جہاز چلتے ہیں سمندر میں، اﷲ کی نعمت لے کر، کہ دکھائے تم کو کچھ اپنی قدرتیں۔ إِنَّ فِي ذَلِكَ لَآيَاتٍ لِكُلِّ صَبَّارٍ شَكُورٍ البتہ اس میں پتے (نشانیاں) ہیں ہر ٹھہرنے (صبر کرنے) والے حق بوجھنے والے کو۔ |
31 |
وَإِذَا غَشِيَهُمْ مَوْجٌ كَالظُّلَلِ دَعَوُا اللَّهَ مُخْلِصِينَ لَهُ الدِّينَ اور جب سر پر آئے ان کے لہر، جیسے بدلیاں، پکاریں اﷲ کو نری کر کر اسی کو بندگی۔ فَلَمَّا نَجَّاهُمْ إِلَى الْبَرِّ فَمِنْهُمْ مُقْتَصِدٌ ۚ پھر جب بچا دیا ان کو جنگل کی طرف، تو کوئی ہوتا ہے ان میں بیچ کی چال پر (میانہ رو) ۔ وَمَا يَجْحَدُ بِآيَاتِنَا إِلَّا كُلُّ خَتَّارٍ كَفُورٍ اور منکر وہی ہوتے ہیں ہماری قدرتوں سے، جو قول کے جھوٹے (غدار) ہیں، حق نہ بوجھنے والے (ناشکرے) ۔ |
32 |
يَا أَيُّهَا النَّاسُ اتَّقُوا رَبَّكُمْ لوگو! بچتے رہو اپنے رب (کی نا فرمانی) سے، وَاخْشَوْا يَوْمًا لَا يَجْزِي وَالِدٌ عَنْ وَلَدِهِ وَلَا مَوْلُودٌ هُوَ جَازٍ عَنْ وَالِدِهِ شَيْئًا ۚ اور ڈرو اُس دن سے، کہ کام نہ آئے کوئی باپ اپنے بیٹے کے بدلے، اور نہ کوئی بیٹا ہو جو کام آئے اپنے باپ کی جگہ کچھ، إِنَّ وَعْدَ اللَّهِ حَقٌّ ۖ بیشک اﷲ کا وعدہ ٹھیک (حق) ہے، فَلَا تَغُرَّنَّكُمُ الْحَيَاةُ الدُّنْيَا وَلَا يَغُرَّنَّكُمْ بِاللَّهِ الْغَرُورُ سو تم کو نہ بہکائے دنیا کا جینا ۔ اور نہ دھوکہ دے تم کو اﷲ کے نام سے وہ دغاباز۔ |
33 |
إِنَّ اللَّهَ عِنْدَهُ عِلْمُ السَّاعَةِ اﷲ جو ہے اس پاس ہے قیامت کی خبر۔ وَيُنَزِّلُ الْغَيْثَ وَيَعْلَمُ مَا فِي الْأَرْحَامِ ۖ اور (وہی) اتارتا ہے مینہ (بارش) ۔اور جانتا ہے جو ہے ماں کے پیٹ میں۔ وَمَا تَدْرِي نَفْسٌ مَاذَا تَكْسِبُ غَدًا ۖ اور کوئی جی (شخص) نہیں جانتا، کیا کرے گا کل۔ وَمَا تَدْرِي نَفْسٌ بِأَيِّ أَرْضٍ تَمُوتُ ۚ اور کوئی جی(شخص) نہیں جانتا، کس زمین میں مرے گا۔ إِنَّ اللَّهَ عَلِيمٌ خَبِيرٌ تحقیق اﷲ ہی ہے سب جانتا ہے خبردار۔ *********** |
34 |
© Copy Rights:Zahid Javed Rana, Abid Javed Rana,Lahore, Pakistan |
Visits wef Apr 2024 |