Quran Arabic with Urdu TranslationSurah Al HijrShah Abdul Qadir |
For Better Viewing Download Arabic / Urdu Fonts
شروع اﷲ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا (ہے)۔
الر ۚ الف۔ لام۔ را۔ تِلْكَ آيَاتُ الْكِتَابِ وَقُرْآنٍ مُبِينٍ یہ آیتیں ہیں کتاب کی اور کھلے قرآن کی۔ |
1 |
رُبَمَا يَوَدُّ الَّذِينَ كَفَرُوا لَوْ كَانُوا مُسْلِمِينَ کسی وقت آرزو کریں گے یہ لوگ جو منکر ہیں، کسی طرح مسلمان ہوتے۔ |
2 |
ذَرْهُمْ يَأْكُلُوا وَيَتَمَتَّعُوا وَيُلْهِهِمُ الْأَمَلُ ۖفَسَوْفَ يَعْلَمُونَ چھوڑ دے اُ ن کو، کھا لیں اور برت (مزے کر) لیں، اور امید پر بھولے رہیں،کہ آگے (عنقریب) معلوم کریں گے۔ |
3 |
وَمَا أَهْلَكْنَا مِنْ قَرْيَةٍ إِلَّا وَلَهَا كِتَابٌ مَعْلُومٌ اور کوئی بستی ہم نے نہیں کھپائی (ہلاک) مگر اسکا لکھا تھا مقرر(پہلے سے طے شدہ) ۔ |
4 |
مَا تَسْبِقُ مِنْ أُمَّةٍ أَجَلَهَا وَمَا يَسْتَأْخِرُونَ نہ شتابی (جلدی) کرے کوئی فرقہ (قوم) اپنے وعدے (ہلاکت کے مقررہ وقت) سے اور نہ دیر کرے۔ |
5 |
وَقَالُوا يَا أَيُّهَا الَّذِي نُزِّلَ عَلَيْهِ الذِّكْرُ إِنَّكَ لَمَجْنُونٌ اور لوگ کہتے ہیں، اے شخص! کہ تجھ پر اُتری ہے نصیحت، تُو مقرر (ضرور) دیوانہ ہے۔ |
6 |
لَوْ مَا تَأْتِينَا بِالْمَلَائِكَةِ إِنْ كُنْتَ مِنَ الصَّادِقِينَ کیوں نہیں لے آتا ہمارے پاس فرشتے، اگر تُو سچا ہے۔ |
7 |
مَا نُنَزِّلُ الْمَلَائِكَةَ إِلَّا بِالْحَقِّ وَمَا كَانُوا إِذًا مُنْظَرِينَ ہم نہیں اتارتے فرشتے مگر کام ٹھہرا کر(عذاب کے فیصلے کے ساتھ) ، اور اس وقت نہ ملے گی انکو ڈھیل(مہلت) ۔ |
8 |
إِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّكْرَ وَإِنَّا لَهُ لَحَافِظُونَ (بیشک) ہم نے آپ اتاری ہے یہ نصیحت اور ہم اسکے نگہبان ہیں۔ |
9 |
وَلَقَدْ أَرْسَلْنَا مِنْ قَبْلِكَ فِي شِيَعِ الْأَوَّلِينَ اور ہم بھیج چکے ہیں رسُول تجھ سے پہلے کئی فرقوں (قوموں) میں اگلے(پہلی) ۔ |
10 |
وَمَا يَأْتِيهِمْ مِنْ رَسُولٍ إِلَّا كَانُوا بِهِ يَسْتَهْزِئُونَ اور نہیں آیا ان پاس کوئی رسول، مگر کرتے رہے اس سے ہنسی۔ |
11 |
كَذَلِكَ نَسْلُكُهُ فِي قُلُوبِ الْمُجْرِمِينَ اسی طرح پیٹھاتے (ڈال دیتے) ہیں ہم اس کو، دل میں گنہگاروں کے۔ |
12 |
لَا يُؤْمِنُونَ بِهِ ۖ وَقَدْ خَلَتْ سُنَّةُ الْأَوَّلِينَ یقین نہ لائیں گے اس پر اور ہویائی (ہوتی آئی) ہے رسم پہلوں کی۔ |
13 |
وَلَوْ فَتَحْنَا عَلَيْهِمْ بَابًا مِنَ السَّمَاءِ فَظَلُّوا فِيهِ يَعْرُجُونَ اور اگر ہم کھول دیں ان پر دروازہ آسمان سے، اور سارے دن اس میں چڑھتے رہیں۔ |
14 |
لَقَالُوا إِنَّمَا سُكِّرَتْ أَبْصَارُنَا بَلْ نَحْنُ قَوْمٌ مَسْحُورُونَ یہی کہیں کہ ہماری نگاہ ہی بند کی ہے،نہیں، ہم لوگوں پر جادو ہوا ہے۔ |
15 |
وَلَقَدْ جَعَلْنَا فِي السَّمَاءِ بُرُوجًا وَزَيَّنَّاهَا لِلنَّاظِرِينَ اور ہم نے بنائے ہیں آسمان میں بُرج اور رونق دی اس کو دیکھنے والوں کے آگے۔ |
16 |
وَحَفِظْنَاهَا مِنْ كُلِّ شَيْطَانٍ رَجِيمٍ اور بچا رکھا اس کو ہر شیطان مردود سے۔ |
17 |
إِلَّا مَنِ اسْتَرَقَ السَّمْعَ فَأَتْبَعَهُ شِهَابٌ مُبِينٌ مگر جو چوری سے سُن گیا، سو اس کے پیچھے پڑا انگارا چمکتا۔ |
18 |
وَالْأَرْضَ مَدَدْنَاهَا وَأَلْقَيْنَا فِيهَا رَوَاسِيَ وَأَنْبَتْنَا فِيهَا مِنْ كُلِّ شَيْءٍ مَوْزُونٍ اور زمین کو ہم نے پھیلایا اور ڈالے اس میں (پہاڑوں کے) بوجھ،اور اُگائی اس میں ہر چیز اندازے کی۔ |
19 |
وَجَعَلْنَا لَكُمْ فِيهَا مَعَايِشَ وَمَنْ لَسْتُمْ لَهُ بِرَازِقِينَ اور بنا دیں (فراہم کیں) تم کو اس میں روزیاں،اور (ان کے لئے بھی) جن کو تم نہیں روزی دیتے۔ |
20 |
وَإِنْ مِنْ شَيْءٍ إِلَّا عِنْدَنَا خَزَائِنُهُ وَمَا نُنَزِّلُهُ إِلَّا بِقَدَرٍ مَعْلُومٍ اور ہر چیز کے ہم پاس خزانے ہیں،اور اتارتے ہیں ہم ٹھہرے (مقرر کئے) ہوئے اندازے پر۔ |
21 |
وَأَرْسَلْنَا الرِّيَاحَ لَوَاقِحَ فَأَنْزَلْنَا مِنَ السَّمَاءِ مَاءً فَأَسْقَيْنَاكُمُوهُ وَمَا أَنْتُمْ لَهُ بِخَازِنِينَ اور چلا دیں ہم نے باویں (ہوائیں) رس بھری، پھر اتارا ہم نے آسمان سے پانی،پھر تم کو وہ پلایا، اور تم نہیں رکھتے اس کا خزانہ۔ |
22 |
وَإِنَّا لَنَحْنُ نُحْيِي وَنُمِيتُ وَنَحْنُ الْوَارِثُونَ اور ہم ہی ہیں جِلاتے (زندگی دیتے) اور مارتے اور ہم ہی ہیں پیچھے (وارث) رہتے۔ |
23 |
وَلَقَدْ عَلِمْنَا الْمُسْتَقْدِمِينَ مِنْكُمْ وَلَقَدْ عَلِمْنَا الْمُسْتَأْخِرِينَ اور ہم نے جان رکھا ہے جو آگے بڑھے (پہلے گزر چکے) ہیں تم میں،اور جان رکھے ہیں پچھاڑی (بعد میں آنے) والے۔ |
24 |
وَإِنَّ رَبَّكَ هُوَ يَحْشُرُهُمْ ۚ اور تیرا رب، وہی گھیر لائے (اکھٹا کرے) گا ان کو، إِنَّهُ حَكِيمٌ عَلِيمٌ بیشک وہی ہے حکمتوں والا خبردار۔ |
25 |
وَلَقَدْ خَلَقْنَا الْإِنْسَانَ مِنْ صَلْصَالٍ مِنْ حَمَإٍ مَسْنُونٍ اور ہم نے بنایا آدمی کھنکھناتے سنے گارے سے۔ |
26 |
وَالْجَانَّ خَلَقْنَاهُ مِنْ قَبْلُ مِنْ نَارِ السَّمُومِ اور جان (جِنّوں) کو بنایا ہم نے اس سے پہلے لُو کی آگ سے۔ |
27 |
وَإِذْ قَالَ رَبُّكَ لِلْمَلَائِكَةِ إِنِّي خَالِقٌ بَشَرًا مِنْ صَلْصَالٍ مِنْ حَمَإٍ مَسْنُونٍ اور جب کہا تیرے رب نے فرشتوں کو، میں بناؤں گا ایک بشر کھنکھناتے سنے گارے سے۔ |
28 |
فَإِذَا سَوَّيْتُهُ وَنَفَخْتُ فِيهِ مِنْ رُوحِي فَقَعُوا لَهُ سَاجِدِينَ پھر جب ٹھیک کروں (بنا چکوں) اسکو اور پھونک دوں اس میں اپنی جان سے(روح) ، تو گر پڑیو اسکے سجدے میں۔ |
29 |
فَسَجَدَ الْمَلَائِكَةُ كُلُّهُمْ أَجْمَعُونَ تب سجدہ کیا ان فرشتوں نے سارے اکھٹے۔ |
30 |
إِلَّا إِبْلِيسَ أَبَى أَنْ يَكُونَ مَعَ السَّاجِدِينَ مگر ابلیس نے۔نہ مانا کہ ساتھ ہو سجدہ کرنے والوں کے۔ |
31 |
قَالَ يَا إِبْلِيسُ مَا لَكَ أَلَّا تَكُونَ مَعَ السَّاجِدِينَ فرمایا، اے ابلیس! کیا ہوا تجھ کو؟ کہ نہ ساتھ ہوا سجدے والوں کے۔ |
32 |
قَالَ لَمْ أَكُنْ لِأَسْجُدَ لِبَشَرٍ خَلَقْتَهُ مِنْ صَلْصَالٍ مِنْ حَمَإٍ مَسْنُونٍ بولا، میں وہ نہیں سجدہ کروں ایک بشر کو کہ تو نے بنایا کھنکھناتے سنے گارے سے۔ |
33 |
قَالَ فَاخْرُجْ مِنْهَا فَإِنَّكَ رَجِيمٌ فرمایا تو تُو نکل یہاں سے، تجھ پر پھینک مار (تُو مردود) ہے۔ |
34 |
وَإِنَّ عَلَيْكَ اللَّعْنَةَ إِلَى يَوْمِ الدِّينِ اور تجھ پر پھٹکار (لعنت) ہے انصاف کے دن تک۔ |
35 |
قَالَ رَبِّ فَأَنْظِرْنِي إِلَى يَوْمِ يُبْعَثُونَ بولا، اے رب! تو مجھ کو ڈھیل (مہلت) دے اس دن تک کہ (جب) مُردے جیویں(دوبارہ پیداکئے جائیں) ۔ |
36 |
قَالَ فَإِنَّكَ مِنَ الْمُنْظَرِينَ فرمایا تو تجھ کو ڈھیل (مہلت) دی ہے۔ |
37 |
إِلَى يَوْمِ الْوَقْتِ الْمَعْلُومِ اسی ٹھہرے (مقررہ) وقت کے دن تک۔ |
38 |
قَالَ رَبِّ بِمَا أَغْوَيْتَنِي لَأُزَيِّنَنَّ لَهُمْ فِي الْأَرْضِ وَلَأُغْوِيَنَّهُمْ أَجْمَعِينَ بولا، اے رب! جیسا تو نے مجھ کو راہ سے کھویا، میں ان کو بہاریں (دل فریبیاں) دکھاؤں گا زمین میں، اور راہ سے کھوؤں (بھٹکاؤں) گا ان سب کو۔ |
39 |
إِلَّا عِبَادَكَ مِنْهُمُ الْمُخْلَصِينَ مگر جو تیرے چُنے بندے ہیں۔ |
40 |
قَالَ هَذَا صِرَاطٌ عَلَيَّ مُسْتَقِيمٌ فرمایا، یہ راہ ہے مجھ تک سیدھی۔ |
41 |
إِنَّ عِبَادِي لَيْسَ لَكَ عَلَيْهِمْ سُلْطَانٌ إِلَّا مَنِ اتَّبَعَكَ مِنَ الْغَاوِينَ جو میرے بندے ہیں، تجھ کو اُن پر زور نہیں،مگر جو تیری راہ چلا خراب لوگوں میں۔ |
42 |
وَإِنَّ جَهَنَّمَ لَمَوْعِدُهُمْ أَجْمَعِينَ اور دوزخ پر وعدہ ہے ان سب کا۔ |
43 |
لَهَا سَبْعَةُ أَبْوَابٍ لِكُلِّ بَابٍ مِنْهُمْ جُزْءٌ مَقْسُومٌ اس کے سات دروازے ہیں۔ہر دروازہ ان میں ایک فرقہ بٹ رہا ہے۔ |
44 |
إِنَّ الْمُتَّقِينَ فِي جَنَّاتٍ وَعُيُونٍ جو پرہیزگار ہیں باغوں میں ہیں اور چشموں میں۔ |
45 |
vادْخُلُوهَا بِسَلَامٍ آمِنِينَ جاؤ اس میں سلامتی سے خاطر جمع (اطمینان) سے۔ |
46 |
وَنَزَعْنَا مَا فِي صُدُورِهِمْ مِنْ غِلٍّ إِخْوَانًا عَلَى سُرُرٍ مُتَقَابِلِينَ اور نکال ڈالی ہم نے جو ان کے جیوں میں تھی خفگی،بھائی ہو گئے تختوں پر بیٹھے آمنے سامنے۔ |
47 |
لَا يَمَسُّهُمْ فِيهَا نَصَبٌ وَمَا هُمْ مِنْهَا بِمُخْرَجِينَ نہ پہنچے گی ان کو وہاں کچھ تکلیف، اور نہ اُن کو وہاں سے کوئی نکالے۔ |
48 |
نَبِّئْ عِبَادِي أَنِّي أَنَا الْغَفُورُ الرَّحِيمُ خبر سُنا دے میرے بندوں کو کہ میں ہوں اصلی بخشنے والا مہربان۔ |
49 |
وَأَنَّ عَذَابِي هُوَ الْعَذَابُ الْأَلِيمُ اور یہ بھی کہ میری مار وہی دُکھ کی مار (دردناک عذاب) ہے۔ |
50 |
وَنَبِّئْهُمْ عَنْ ضَيْفِ إِبْرَاهِيمَ اور احوال سنا ان کو ابراہیم کے مہمانوں کا۔ |
51 |
إِذْ دَخَلُوا عَلَيْهِ فَقَالُوا سَلَامًا جب چلے آئے اسکے گھر میں اور بولے سلام۔ قَالَ إِنَّا مِنْكُمْ وَجِلُونَ وہ بولا ہم کو تم سے ڈر آتا ہے۔ |
52 |
قَالُوا لَا تَوْجَلْ إِنَّا نُبَشِّرُكَ بِغُلَامٍ عَلِيمٍ بولے، ڈر مت! ہم تجھ کو خوشی سناتے ہیں ایک ہوشیار لڑکے کی۔ |
53 |
قَالَ أَبَشَّرْتُمُونِي عَلَى أَنْ مَسَّنِيَ الْكِبَرُ فَبِمَ تُبَشِّرُونَ بولا، تم خوشی سُناتے ہو، مجھ کو جب پہنچ چکا مجھ کو بڑھاپا،اب کاہے پر خوشی سناتے ہو۔ |
54 |
قَالُوا بَشَّرْنَاكَ بِالْحَقِّ فَلَا تَكُنْ مِنَ الْقَانِطِينَ بولے، ہم نے تجھ کو خوشی سنائی تحقیق(بر حق) ، سو مت ہو تو نا امیدوں میں۔ |
55 |
قَالَ وَمَنْ يَقْنَطُ مِنْ رَحْمَةِ رَبِّهِ إِلَّا الضَّالُّونَ بولا، اور کون آس توڑے اپنے رب کی مہر (رحمت) سے؟ مگر جو راہ بھولے ہیں۔ |
56 |
قَالَ فَمَا خَطْبُكُمْ أَيُّهَا الْمُرْسَلُونَ بولا، پھر کیا مہم ہے تمہاری؟ اے اﷲ کے بھیجو! |
57 |
قَالُوا إِنَّا أُرْسِلْنَا إِلَى قَوْمٍ مُجْرِمِينَ بولے، ہم بھیجے آئے ہیں ایک قوم گنہگار پر۔ |
58 |
إِلَّا آلَ لُوطٍ إِنَّا لَمُنَجُّوهُمْ أَجْمَعِينَ مگر لُوط کے گھر والے، ہم ان کو بچا لیں گے سب کو۔ |
59 |
إِلَّا امْرَأَتَهُ قَدَّرْنَا ۙ إِنَّهَا لَمِنَ الْغَابِرِينَ مگر ایک اس کی عورت، ہم نے ٹھہرا (طے کر) لیا، وہ ہے رہ جانے والوں میں۔ |
60 |
فَلَمَّا جَاءَ آلَ لُوطٍ الْمُرْسَلُونَ پھر جب پہنچے لُوط کے گھر وہ بھیجے ہوئے۔ |
61 |
قَالَ إِنَّكُمْ قَوْمٌ مُنْكَرُونَ بولا تم لوگ ہو گئے اوپرے(لگتے ہو اجنبی) ۔ |
62 |
قَالُوا بَلْ جِئْنَاكَ بِمَا كَانُوا فِيهِ يَمْتَرُونَ بولے نہیں! پر ہم لائے ہیں تجھ پاس (وہ عذاب) جس میں وہ جھگڑتے (شک کرتے) تھے۔ |
63 |
وَأَتَيْنَاكَ بِالْحَقِّ وَإِنَّا لَصَادِقُونَ اور ہم لائے ہیں تجھ پاس مقرر (حق) بات، اور ہم سچ کہتے ہیں۔ |
64 |
فَأَسْرِ بِأَهْلِكَ بِقِطْعٍ مِنَ اللَّيْلِ وَاتَّبِعْ أَدْبَارَهُمْ وَلَا يَلْتَفِتْ مِنْكُمْ أَحَدٌ سو لے نکل اپنے گھر والوں کو رات رہے سے، اور آپ چل ان کے پیچھے،اور مڑ کر نہ دیکھے تم میں کوئی، وَامْضُوا حَيْثُ تُؤْمَرُونَ اور چلے جاؤ جہاں تم کو حکم ہے۔ |
65 |
وَقَضَيْنَا إِلَيْهِ ذَلِكَ الْأَمْرَ أَنَّ دَابِرَ هَؤُلَاءِ مَقْطُوعٌ مُصْبِحِينَ اور چُکا (بت) دیا ہم نے اس کو وہ کام، کہ اُن کی جڑ کٹی ہے (کٹ کر رہے گی) صبح ہوتے۔ |
66 |
وَجَاءَ أَهْلُ الْمَدِينَةِ يَسْتَبْشِرُونَ اور آئے شہر کے لوگ خوشیاں کرتے۔ |
67 |
قَالَ إِنَّ هَؤُلَاءِ ضَيْفِي فَلَا تَفْضَحُونِ بولا، یہ لوگ میرے مہمان ہیں، سو مجھ کو رُسوا مت کرو۔ |
68 |
وَاتَّقُوا اللَّهَ وَلَا تُخْزُونِ اور ڈرو اﷲ سے، اور میری آبرو مت کھوؤ۔ |
69 |
قَالُوا أَوَلَمْ نَنْهَكَ عَنِ الْعَالَمِينَ بولے، ہم نے تجھ کو منع نہیں کیا؟ جہان کی حمایت سے۔ |
70 |
قَالَ هَؤُلَاءِ بَنَاتِي إِنْ كُنْتُمْ فَاعِلِينَ vبولا، یہ حاضر ہیں میری بیٹیاں، اگر تم کو (کچھ) کرنا (ہی) ہے۔ |
71 |
لَعَمْرُكَ إِنَّهُمْ لَفِي سَكْرَتِهِمْ يَعْمَهُونَ قسم ہے (اے نبی) تیری جان کی! وہ (اس وقت) اپنی مستی میں مدہوش ہیں۔ |
72 |
فَأَخَذَتْهُمُ الصَّيْحَةُ مُشْرِقِينَ پھر پکڑا ان کو چنگھاڑ نے سورج نکلتے۔ |
73 |
فَجَعَلْنَا عَالِيَهَا سَافِلَهَا وَأَمْطَرْنَا عَلَيْهِمْ حِجَارَةً مِنْ سِجِّيلٍ پھر کر ڈالی ہم نے وہ بستی اُوپر تلے، اور برسائے اُن پر پتھر کھنگر کے۔ |
74 |
إِنَّ فِي ذَلِكَ لَآيَاتٍ لِلْمُتَوَسِّمِينَ بیشک اس میں پتے (نشانیاں) ہیں دھیان کرنے (بصیرت) والوں کو۔ |
75 |
وَإِنَّهَا لَبِسَبِيلٍ مُقِيمٍ اور وہ بستی ہے سیدھی راہ پر۔ |
76 |
إِنَّ فِي ذَلِكَ لَآيَةً لِلْمُؤْمِنِينَ البتہ اس میں نشانی ہے یقین کرنے والوں کو۔ |
77 |
وَإِنْ كَانَ أَصْحَابُ الْأَيْكَةِ لَظَالِمِينَ اور تحقیق (یقیناً) تھے بن (ایکہ) کے رہنے والے گنہگار۔ |
78 |
فَانْتَقَمْنَا مِنْهُمْ وَإِنَّهُمَا لَبِإِمَامٍ مُبِينٍ سو ہم نے اُن سے بدلہ لیا،اور یہ دونوں شہر راہ پر نظر آتے۔ |
79 |
وَلَقَدْ كَذَّبَ أَصْحَابُ الْحِجْرِ الْمُرْسَلِينَ اور تحقیق (یقیناً) جھٹلایا حجر والوں نے رسولوں کو۔ |
80 |
وَآتَيْنَاهُمْ آيَاتِنَا فَكَانُوا عَنْهَا مُعْرِضِينَ اور دیں ہم نے ان کو نشانیاں، سو (مگر) رہے ان کو ٹلاتے۔ |
81 |
وَكَانُوا يَنْحِتُونَ مِنَ الْجِبَالِ بُيُوتًا آمِنِينَ اور تھے تراشتے پہاڑوں کے گھر خاطر جمع (اطمینان) سے۔ |
82 |
فَأَخَذَتْهُمُ الصَّيْحَةُ مُصْبِحِينَ پھر پکڑا انکو چنگھاڑ نے، صبح ہوتے۔ |
83 |
فَمَا أَغْنَى عَنْهُمْ مَا كَانُوا يَكْسِبُونَ پھر کام نہ آیا ان کو جو کماتے تھے۔ |
84 |
وَمَا خَلَقْنَا السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ وَمَا بَيْنَهُمَا إِلَّا بِالْحَقِّ ۗ اور ہم نے بنائے نہیں آسمان و زمین اور جو ان کے بیچ ہے، بغیر تدبیر(مقصد) ۔ وَإِنَّ السَّاعَةَ لَآتِيَةٌ ۖ فَاصْفَحِ الصَّفْحَ الْجَمِيلَ اور قیامت مقرر آئی (آنی) ہے، سو کنارہ پکڑ (درگزر کر) اچھی طرح کنارہ(درگزر) ۔ |
85 |
إِنَّ رَبَّكَ هُوَ الْخَلَّاقُ الْعَلِيمُ تیرا رب جو ہے، وہی ہے بنانے والا (خالق) خبردار۔ |
86 |
وَلَقَدْ آتَيْنَاكَ سَبْعًا مِنَ الْمَثَانِي وَالْقُرْآنَ الْعَظِيمَ اور ہم نے دی ہیں تجھ کو سات آیتیں وظیفہ، اور قرآن بڑے درجے کا۔ |
87 |
لَا تَمُدَّنَّ عَيْنَيْكَ إِلَى مَا مَتَّعْنَا بِهِ أَزْوَاجًا مِنْهُمْ وَلَا تَحْزَنْ عَلَيْهِمْ مت پسار(دراز کر) اپنی آنکھیں اُن چیزوں پر جو برتنے کو دیں ہم نے انکو کئی طرح کے لوگوں کو، اور نہ غم کھا اُن پر، وَاخْفِضْ جَنَاحَكَ لِلْمُؤْمِنِينَ اور جھکا اپنے بازو ایمان والوں کے واسطے۔ |
88 |
وَقُلْ إِنِّي أَنَا النَّذِيرُ الْمُبِينُ اور کہہ کہ میں وہی ہوں ڈرانے والا کھول کر(صاف صاف) ۔ |
89 |
كَمَا أَنْزَلْنَا عَلَى الْمُقْتَسِمِينَ جیسا ہم نے بھیجا ہے اُن بانٹی کرنے (فرقوں میں بٹنے) والوں پر۔ |
90 |
الَّذِينَ جَعَلُوا الْقُرْآنَ عِضِينَ جنہوں نے کیا ہے قرآن کو بوٹیاں(ٹکڑے ٹکڑے) ۔ |
91 |
فَوَرَبِّكَ لَنَسْأَلَنَّهُمْ أَجْمَعِينَ سو قسم ہے تیرے رب کی! ہم کو پوچھنا ہے اُن سب سے۔ |
92 |
عَمَّا كَانُوا يَعْمَلُونَ جو کام کرتے تھے۔ |
93 |
فَاصْدَعْ بِمَا تُؤْمَرُ وَأَعْرِضْ عَنِ الْمُشْرِكِينَ سو سنا دے کھول کر (ڈنکے کی چوٹ پر)جو تجھ کو حکم ہوا، اور دھیان نہ کر شرک والوں کا۔ |
94 |
إِنَّا كَفَيْنَاكَ الْمُسْتَهْزِئِينَ ہم بس (کافی) ہیں تیری طرف سے ٹھٹھے (مذاق) کرنے والوں کو۔ |
95 |
الَّذِينَ يَجْعَلُونَ مَعَ اللَّهِ إِلَهًا آخَرَ ۚ جو ٹھہراتے ہیں اﷲ کے ساتھ اور کسی کی بندگی۔ فَسَوْفَ يَعْلَمُونَ سو آگے (عنقریب) معلوم کریں گے۔ |
96 |
وَلَقَدْ نَعْلَمُ أَنَّكَ يَضِيقُ صَدْرُكَ بِمَا يَقُولُونَ اور ہمیں جانتے ہیں کہ تیرا جی رکتا (کوفت ہوتی) ہے اُن کی باتوں سے۔ |
97 |
فَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ وَكُنْ مِنَ السَّاجِدِينَ سو تُو یاد کر خوبیاں اپنے رب کی، اور رہ سجدہ کرنے والوں میں۔ |
98 |
وَاعْبُدْ رَبَّكَ حَتَّى يَأْتِيَكَ الْيَقِينُ اور بندگی کر اپنے رب کی، جب تک پہنچے تجھ کو یقین۔ *********** |
99 |
© Copy Rights:Zahid Javed Rana, Abid Javed Rana,Lahore, PakistanEnail: cmaj37@gmail.com |
|
Visits wef Apr 2024 |