Quran Arabic with Urdu Translation

Surah Ale Imran

Shah Abdul Qadir

For Better Viewing Download Arabic / Urdu Fonts

شروع اﷲ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا (ہے)۔


الم

 الف ۔لام۔ میم۔

1

اللَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الْحَيُّ الْقَيُّومُ

 اﷲ! اس کے سوا بندگی نہیں، جیتا ہے سب کا تھامنے والا۔

2

نَزَّلَ عَلَيْكَ الْكِتَابَ بِالْحَقِّ مُصَدِّقًا لِمَا بَيْنَ يَدَيْهِ وَأَنْزَلَ التَّوْرَاةَ وَالْإِنْجِيلَ

 اتاری تجھ پر کتاب تحقیق، ثابت کرتی اگلی کتابوں کو اور اتاری تھی توریت اور انجیل۔

3

مِنْ قَبْلُ هُدًى لِلنَّاسِ وَأَنْزَلَ الْفُرْقَانَ ۗ

 اس سے پہلے لوگوں کی ہدایت کو، اور اتارا انصاف۔

إِنَّ الَّذِينَ كَفَرُوا بِآيَاتِ اللَّهِ لَهُمْ عَذَابٌ شَدِيدٌ ۗ

جو لوگ منکر ہیں اﷲ کی آیتوں سے اُن کو سخت عذاب ہے۔

وَاللَّهُ عَزِيزٌ ذُو انْتِقَامٍ

اور اﷲ زبردست ہے بدلہ لینے والا۔

4

‏إِنَّ اللَّهَ لَا يَخْفَى عَلَيْهِ شَيْءٌ فِي الْأَرْضِ وَلَا فِي السَّمَاءِ

 اﷲ اس پر چھپی نہیں کوئی چیز زمین میں اور آسمان میں۔

5

هُوَ الَّذِي يُصَوِّرُكُمْ فِي الْأَرْحَامِ كَيْفَ يَشَاءُ ۚ

 وہی تمہارا نقشہ بناتا ہے ماں کے پیٹ میں، جس طرح چاہے۔

لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ

کسی کی بندگی نہیں اس کے سوا، زبردست ہے حکمت والا۔

6

هُوَ الَّذِي أَنْزَلَ عَلَيْكَ الْكِتَابَ مِنْهُ آيَاتٌ مُحْكَمَاتٌ هُنَّ أُمُّ الْكِتَابِ

 وہی ہے جس نے اتاری تجھ پر کتاب، اس میں بعضی آیتیں پکی (محکمات) ہیں،سو جڑ (بنیاد)ہیں کتاب کی،

وَأُخَرُ مُتَشَابِهَاتٌ ۖ

 اور دوسری ہیں کئی طرف ملتی (متشابہات)،

فَأَمَّا الَّذِينَ فِي قُلُوبِهِمْ زَيْغٌ فَيَتَّبِعُونَ مَا تَشَابَهَ مِنْهُ ابْتِغَاءَ الْفِتْنَةِ وَابْتِغَاءَ تَأْوِيلِهِ ۗ

سو جن کے دل پھرے ہوئے ہیں، وہ لگتے (پیچھے پڑے) ہیں ان کی ڈھب والیوں سے(متشابہ کے)،

تلاش کرتے ہیں گمراہی، اور تلاش کرتے ہیں انکی کُل بیٹھانی (حقیقت و ماہیّت)،

وَمَا يَعْلَمُ تَأْوِيلَهُ إِلَّا اللَّهُ ۗ

اور ان کی کُل (حقیقت و ماہیّت)کوئی نہیں جانتا سوا اﷲ کے،

وَالرَّاسِخُونَ فِي الْعِلْمِ يَقُولُونَ آمَنَّا بِهِ كُلٌّ مِنْ عِنْدِ رَبِّنَا ۗ

اور جو مضبوط علم والے ہیں، سو کہتے ہیں، ہم اس پر یقین لائے، سب کچھ ہمارے رب کی طرف سے ہے۔

وَمَا يَذَّكَّرُ إِلَّا أُولُو الْأَلْبَابِ

اور سمجھائے وہی، سمجھتے ہیں جن کو عقل ہے۔

7

رَبَّنَا لَا تُزِغْ قُلُوبَنَا بَعْدَ إِذْ هَدَيْتَنَا وَهَبْ لَنَا مِنْ لَدُنْكَ رَحْمَةً ۚ

 اے رب ہمارے دل نہ پھیر، جب ہم کو ہدایت دے چکا، اور دے ہم کو اپنے ہاں سے مہربانی،

إِنَّكَ أَنْتَ الْوَهَّابُ

تو ہی ہے سب دینے والا۔

8

رَبَّنَا إِنَّكَ جَامِعُ النَّاسِ لِيَوْمٍ لَا رَيْبَ فِيهِ ۚ

 اے رب! تو جمع کرنے والا ہے لوگوں کو ایک دن، جس میں شبہ نہیں۔

إِنَّ اللَّهَ لَا يُخْلِفُ الْمِيعَادَ

بیشک اﷲ خلاف نہیں کرتا وعدہ۔

9

إِنَّ الَّذِينَ كَفَرُوا لَنْ تُغْنِيَ عَنْهُمْ أَمْوَالُهُمْ وَلَا أَوْلَادُهُمْ مِنَ اللَّهِ شَيْئًا ۖ

جو لوگ منکر ہیں، ہر گز کام نہ آئیں گے ان کو ان کے مال اور نہ اولاد، اﷲ کے آگے کچھ۔

وَأُولَئِكَ هُمْ وَقُودُ النَّارِ

وہی ہیں چھپٹیاں (ایندھن) دوزخ کی۔

10

كَدَأْبِ آلِ فِرْعَوْنَ وَالَّذِينَ مِنْ قَبْلِهِمْ ۚ

 جیسے دستور فرعون والوں کا، اور جو ان سے پہلے تھے،

كَذَّبُوا بِآيَاتِنَا فَأَخَذَهُمُ اللَّهُ بِذُنُوبِهِمْ ۗ

جھٹلاتے ہماری آیتیں، پھر پکڑا ان کو اﷲ نے ان کے گناہوں پر،

وَاللَّهُ شَدِيدُ الْعِقَابِ

اور اﷲ کی مار سخت ہے۔

11

قُلْ لِلَّذِينَ كَفَرُوا سَتُغْلَبُونَ وَتُحْشَرُونَ إِلَى جَهَنَّمَ ۚ

 کہہ دے منکروں کو کہ اب تم مغلوب ہو گے اور ہانکے جاؤ گے دوزخ کو۔

وَبِئْسَ الْمِهَادُ

 اور کیا بُری تیاری ہے۔

12

قَدْ كَانَ لَكُمْ آيَةٌ فِي فِئَتَيْنِ الْتَقَتَا ۖ

 ابھی ہو چکا ہے تم کو ایک نمونہ (نشانی)، دو فوجوں میں جو بھڑی (نبرو آزم) تھیں۔

فِئَةٌ تُقَاتِلُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ وَأُخْرَى كَافِرَةٌ

ایک فوج ہے کہ لڑتی ہے اﷲ کی راہ میں، اور دوسری منکر ہے،

يَرَوْنَهُمْ مِثْلَيْهِمْ رَأْيَ الْعَيْنِ ۚ

یہ ان کو دیکھتے ہیں اپنے دو برابر (دوگن)، صریح (کھلی) آنکھوں سے،

وَاللَّهُ يُؤَيِّدُ بِنَصْرِهِ مَنْ يَشَاءُ ۗ

اور اﷲ زور دیتا ہے اپنی مدد کا جس کو چاہے۔

إِنَّ فِي ذَلِكَ لَعِبْرَةً لِأُولِي الْأَبْصَارِ

اسی میں خبردار ہو جائیں جن کو (دور اندیشی کی)آنکھ ہے۔

13

زُيِّنَ لِلنَّاسِ حُبُّ الشَّهَوَاتِ مِنَ النِّسَاءِ وَالْبَنِينَ

رجھایا ہے لوگوں کو مزوں کی محبت پر، عورتیں، اور بیٹے ،

وَالْقَنَاطِيرِ الْمُقَنْطَرَةِ مِنَ الذَّهَبِ وَالْفِضَّةِ

اور ڈھیر جوڑے ہوئے سونے کے، اور روپے کے،

وَالْخَيْلِ الْمُسَوَّمَةِ وَالْأَنْعَامِ وَالْحَرْثِ ۗ

اور گھوڑے پلے ہوئے، اور مویشی اور کھیتی۔

ذَلِكَ مَتَاعُ الْحَيَاةِ الدُّنْيَا ۖ وَاللَّهُ عِنْدَهُ حُسْنُ الْمَآبِ

یہ برتنا ہے دنیا کی زندگی میں،اور اﷲ جو ہے اس پاس ہے اچھا ٹھکانا۔

14

قُلْ أَؤُنَبِّئُكُمْ بِخَيْرٍ مِنْ ذَلِكُمْ ۚ

 تو کہہ، میں بتاؤں تم کو اس سے بہتر؟

 لِلَّذِينَ اتَّقَوْا عِنْدَ رَبِّهِمْ جَنَّاتٌ تَجْرِي مِنْ تَحْتِهَا الْأَنْهَارُ خَالِدِينَ فِيهَا

پرہیزگاروں کو اپنے رب کے ہاں باغ ہیں جنکے نیچے بہتی ندیاں، رہ پڑے انہی میں ،

وَأَزْوَاجٌ مُطَهَّرَةٌ وَرِضْوَانٌ مِنَ اللَّهِ ۗ

اور عورتیں ہیں ستھری، اور رضامندی اﷲ کی۔

وَاللَّهُ بَصِيرٌ بِالْعِبَادِ

اور اﷲ کی نگاہ میں ہیں بندے۔

15

الَّذِينَ يَقُولُونَ رَبَّنَا إِنَّنَا آمَنَّا فَاغْفِرْ لَنَا ذُنُوبَنَا وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ

 وہ جو کہتے ہیں، اے رب ہمارے! ہم یقین لائے ہیں، سو بخش ہم کو گناہ ہمارے اور بچا ہم کو دوزخ کے عذاب سے۔

16

 الصَّابِرِينَ وَالصَّادِقِينَ وَالْقَانِتِينَ وَالْمُنْفِقِينَ وَالْمُسْتَغْفِرِينَ بِالْأَسْحَارِ

 وہ محنت اٹھانے والے اور سچے۔ اور بندگی میں لگے رہتے اور خرچ کرتے اور گناہ بخشواتے، پچھلی رات کو (آخری پہر)۔

17

شَهِدَ اللَّهُ أَنَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ وَالْمَلَائِكَةُ وَأُولُو الْعِلْمِ قَائِمًا بِالْقِسْطِ ۚ

 اﷲ نے گواہی دی کہ کسی کی بندگی نہیں اسکے سوا، اور فرشتوں نے اور علم والوں نے، وہی حاکم انصاف کا۔

لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ

کسی کو بندگی نہیں سوا اس کے، زبردست ہے، حکمت والا۔

18

إِنَّ الدِّينَ عِنْدَ اللَّهِ الْإِسْلَامُ ۗ

دین جو ہے اﷲ کے ہاں، سو یہی مسلمانی حکم برداری (اسلام) ۔

وَمَا اخْتَلَفَ الَّذِينَ أُوتُوا الْكِتَابَ إِلَّا مِنْ بَعْدِ مَا جَاءَهُمُ الْعِلْمُ بَغْيًا بَيْنَهُمْ ۗ

اور مخالف نہیں ہوئے کتاب والے، مگر جب اُن کو معلوم ہو چکا آپس کی ضد سے۔

وَمَنْ يَكْفُرْ بِآيَاتِ اللَّهِ فَإِنَّ اللَّهَ سَرِيعُ الْحِسَابِ

اور جو کوئی منکر ہو اﷲ کے حکموں سے تو اﷲ شتاب (جلدی) لینے والا ہے حساب۔

19

فَإِنْ حَاجُّوكَ فَقُلْ أَسْلَمْتُ وَجْهِيَ لِلَّهِ وَمَنِ اتَّبَعَنِ ۗ

پھر جو تجھ سے جھگڑیں تو کہہ، میں نے تابع کیا اپنا منہ اﷲ کے حکم پر اور (انہوں نے بھی) جو کوئی میرے ساتھ ہے۔

وَقُلْ لِلَّذِينَ أُوتُوا الْكِتَابَ وَالْأُمِّيِّينَ أَأَسْلَمْتُمْ ۚ

اور کہہ دے کتاب والوں کو اور ان پڑھوں کو کہ تابع ہوتے (اسلام لاتے) ہو؟

فَإِنْ أَسْلَمُوا فَقَدِ اهْتَدَوْا ۖ وَإِنْ تَوَلَّوْا فَإِنَّمَا عَلَيْكَ الْبَلَاغُ ۗ

پھر اگر تابع ہوئے (اسلام لائے) تو راہ پر آئے۔ اور اگر ہٹ رہے تو تیرا ذمہ یہی ہے پہنچا دینا۔

وَاللَّهُ بَصِيرٌ بِالْعِبَادِ

اﷲ کی نگاہ میں ہیں بندے(اعمال بندوں کے) ۔

20

إِنَّ الَّذِينَ يَكْفُرُونَ بِآيَاتِ اللَّهِ وَيَقْتُلُونَ النَّبِيِّينَ بِغَيْرِ حَقٍّ

 جو لوگ منکر ہیں اﷲ کی آیتوں سے اور مار ڈالتے ہیں نبیوں کو نا حق،

وَيَقْتُلُونَ الَّذِينَ يَأْمُرُونَ بِالْقِسْطِ مِنَ النَّاسِ فَبَشِّرْهُمْ بِعَذَابٍ أَلِيمٍ

اور مار ڈالتے ہیں جو کوئی کہے انصاف کو لوگوں میں سے، سو ان کو خوش خبری سنا دکھ والی مار (عذاب) کی۔

21

أُولَئِكَ الَّذِينَ حَبِطَتْ أَعْمَالُهُمْ فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ وَمَا لَهُمْ مِنْ نَاصِرِينَ

 وہی ہیں جن کی محنت (اعمال) ضائع ہوئی دنیا میں اور آخرت میں،اور کوئی نہیں ان کا مددگار۔

22

أَلَمْ تَرَ إِلَى الَّذِينَ أُوتُوا نَصِيبًا مِنَ الْكِتَابِ

 تُو نے نہ دیکھے وہ لوگ جن کو ملا ہے کچھ ایک حصہ کتاب کا،

 يُدْعَوْنَ إِلَى كِتَابِ اللَّهِ لِيَحْكُمَ بَيْنَهُمْ ثُمَّ يَتَوَلَّى فَرِيقٌ مِنْهُمْ وَهُمْ مُعْرِضُونَ

ان کو بلاتے ہیں اﷲ کی کتاب پرکہ ان میں حکم کرے، پھر ہٹ رہتے ہیں بعضے ان میں تغافل کر کر۔

23

ذَلِكَ بِأَنَّهُمْ قَالُوا لَنْ تَمَسَّنَا النَّارُ إِلَّا أَيَّامًا مَعْدُودَاتٍ ۖ

یہ اس واسطے کہ کہتے ہیں ہم کو ہر گز نہ لگے کی آگ (دوزخ کی) مگر کئی (چند) دن گنتی کے۔

وَغَرَّهُمْ فِي دِينِهِمْ مَا كَانُوا يَفْتَرُونَ

اور بہکے ہیں اپنے دین میں اپنی بنائی باتوں پر۔

24

فَكَيْفَ إِذَا جَمَعْنَاهُمْ لِيَوْمٍ لَا رَيْبَ فِيهِ

پھر کیسا ہو گا جب ہم ان کو جمع کریں گے ایک دن، جس میں شبہ نہیں۔

وَوُفِّيَتْ كُلُّ نَفْسٍ مَا كَسَبَتْ وَهُمْ لَا يُظْلَمُونَ

اور پورا پائے گا ہر کوئی اپنا کیا، اور ان کا حق نہ رہے گا۔

25

قُلِ اللَّهُمَّ مَالِكَ الْمُلْكِ

تو کہہ، یا اﷲ مالک سلطنت کے!

 تُؤْتِي الْمُلْكَ مَنْ تَشَاءُ وَتَنْزِعُ الْمُلْكَ مِمَّنْ تَشَاءُ

تو سلطنت دے جس کو چاہے، سلطنت چھین لے جس سے چاہے،

وَتُعِزُّ مَنْ تَشَاءُ وَتُذِلُّ مَنْ تَشَاءُ ۖ

اور عزت دے جس کو چاہے اور ذلیل کرے جس کو چاہے،

بِيَدِكَ الْخَيْرُ ۖ إِنَّكَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ

تیرے ہاتھ سب خوبی (خیر) ، بیشک تو ہر چیز پر قادر ہے۔

26

تُولِجُ اللَّيْلَ فِي النَّهَارِ وَتُولِجُ النَّهَارَ فِي اللَّيْلِ ۖ

 تو لے آئے (داخل کرے) رات کو دن میں اور تو لے آئے (داخل کرے) دن کو رات میں،

وَتُخْرِجُ الْحَيَّ مِنَ الْمَيِّتِ وَتُخْرِجُ الْمَيِّتَ مِنَ الْحَيِّ ۖ

اور تو نکالے جیتا (جاندار) مردے سے اور تو نکالے مُردہ جیتے (جاندار) سے،

وَتَرْزُقُ مَنْ تَشَاءُ بِغَيْرِ حِسَابٍ

اور تو رزق دے جس کو چاہے بیشمار۔

27

لَا يَتَّخِذِ الْمُؤْمِنُونَ الْكَافِرِينَ أَوْلِيَاءَ مِنْ دُونِ الْمُؤْمِنِينَ ۖ

 نہ پکڑیں (بنائیں) مسلمان کافروں کو رفیق مسلمان چھوڑ کر۔

وَمَنْ يَفْعَلْ ذَلِكَ فَلَيْسَ مِنَ اللَّهِ فِي شَيْءٍ إِلَّا أَنْ تَتَّقُوا مِنْهُمْ تُقَاةً ۗ

اور جو کوئی یہ کام کرے، وہ اﷲ کا کوئی نہیں، یہ کہ تم پکڑا چاہو ان سے بچاؤ۔

وَيُحَذِّرُكُمُ اللَّهُ نَفْسَهُ ۗ وَإِلَى اللَّهِ الْمَصِيرُ

اور اﷲ تم کو ڈراتا ہے آپ (اپنی ذات) سے۔ اور اﷲ ہی تک پہنچنا (لوٹ کر جان) ہے۔

28

قُلْ إِنْ تُخْفُوا مَا فِي صُدُورِكُمْ أَوْ تُبْدُوهُ يَعْلَمْهُ اللَّهُ ۗ

 تُو کہہ، اگر تم چھپاؤ گے اپنے جی کی بات یا ظاہر کرو گے، وہ اﷲ کو معلوم ہے،

وَيَعْلَمُ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ ۗ

اور اس کو معلوم ہے جو کچھ ہے آسمان اور زمین میں۔

وَاللَّهُ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ

اور اﷲ ہر چیز پر قادر ہے۔

29

يَوْمَ تَجِدُ كُلُّ نَفْسٍ مَا عَمِلَتْ مِنْ خَيْرٍ مُحْضَرًا وَمَا عَمِلَتْ مِنْ سُوءٍ

 جس دن پائے گا ہر شخص جو کی ہے نیکی روبرو۔اور جو کی ہے برائی۔

 تَوَدُّ لَوْ أَنَّ بَيْنَهَا وَبَيْنَهُ أَمَدًا بَعِيدًا ۗ

آرزو کرے گا کہ مجھ میں اور اس (کی بدی) میں فرق پڑھ جائے دُور کا۔

وَيُحَذِّرُكُمُ اللَّهُ نَفْسَهُ ۗ وَاللَّهُ رَءُوفٌ بِالْعِبَادِ

اور اﷲ ڈراتا ہے تم کو آپ (اپنی ذات) سے۔ اور اﷲ شفقت رکھتا ہے بندوں پر۔

30

قُلْ إِنْ كُنْتُمْ تُحِبُّونَ اللَّهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ اللَّهُ وَيَغْفِرْ لَكُمْ ذُنُوبَكُمْ ۗ

تو کہہ، اگر تم محبت رکھتے ہو اﷲ کی تو میری راہ چلو کہ اﷲ تم کو چاہے اور بخشے گناہ تمہارے۔

 وَاللَّهُ غَفُورٌ رَحِيمٌ

اور اﷲ بخشنے والا مہربان ہے۔

31

قُلْ أَطِيعُوا اللَّهَ وَالرَّسُولَ ۖ

تو کہہ حکم مانو اﷲ کا اور رسول کا،

فَإِنْ تَوَلَّوْا فَإِنَّ اللَّهَ لَا يُحِبُّ الْكَافِرِينَ

پھر اگر وہ ہٹ رہیں تو اﷲ نہیں چاہتا منکروں کو۔

32

إِنَّ اللَّهَ اصْطَفَى آدَمَ وَنُوحًا وَآلَ إِبْرَاهِيمَ وَآلَ عِمْرَانَ عَلَى الْعَالَمِينَ

 اﷲ نے پسند کیا آدم کواور نوح کو اور ابراہیم کے گھر کو اور عمران کے گھر کو، سارے جہان سے۔

33

إِذْ قَالَتِ امْرَأَتُ عِمْرَانَ رَبِّ إِنِّي نَذَرْتُ لَكَ مَا فِي بَطْنِي مُحَرَّرًا فَتَقَبَّلْ مِنِّي ۖ

جب بولی عورت عمران کی، کہ

اے رب!میں نے نذر کیا تیری جو کچھ میرے پیٹ میں ہے آزاد (ہو گا تیرے نام پر) سو تو مجھ سے قبول کر۔

إِنَّكَ أَنْتَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ

تو ہے اصل سنتا جانتا۔

34

ذُرِّيَّةً بَعْضُهَا مِنْ بَعْضٍ ۗ

 کہ اولاد تھے ایک دوسرے کی،

وَاللَّهُ سَمِيعٌ عَلِيمٌ

 اور اﷲ سنتا جانتا ہے۔

35

فَلَمَّا وَضَعَتْهَا قَالَتْ رَبِّ إِنِّي وَضَعْتُهَا أُنْثَى

پھر جب اس کو جنی(پیدا کی) ، بولی، اے رب! میں نے یہ لڑکی جنی ۔

 وَاللَّهُ أَعْلَمُ بِمَا وَضَعَتْ وَلَيْسَ الذَّكَرُ كَالْأُنْثَى ۖ

اور اﷲ کو بہتر معلوم ہے جو کچھ جنی۔ اور (کوئی) بیٹا نہ ہو جیسے وہ بیٹی۔

وَإِنِّي سَمَّيْتُهَا مَرْيَمَ وَإِنِّي أُعِيذُهَا بِكَ وَذُرِّيَّتَهَا مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ

اور میں نے اس کا نام رکھا مریم، اور میں تیری پناہ میں دیتی ہوں اسکو اور اسکی اولاد کو شیطان مردود سے۔

36

فَتَقَبَّلَهَا رَبُّهَا بِقَبُولٍ حَسَنٍ وَأَنْبَتَهَا نَبَاتًا حَسَنًا وَكَفَّلَهَا زَكَرِيَّا ۖ

 پھر قبول کیا اسکو اسکے رب نے، اچھی طرح قبول کرنا اور بڑھایا اسکو اچھی طرح بڑھانا ، اور سپرد کیا زکریا کو۔

كُلَّمَا دَخَلَ عَلَيْهَا زَكَرِيَّا الْمِحْرَابَ وَجَدَ عِنْدَهَا رِزْقًا ۖ

جس وقت آتا اُس پاس زکریا حجرے میں، پاتا اس پاس کچھ کھانا،

قَالَ يَا مَرْيَمُ أَنَّى لَكِ هَذَا ۖ

بولا، اے مریم! کہاں سے آیا تجھ کو یہ؟

قَالَتْ هُوَ مِنْ عِنْدِ اللَّهِ ۖ

کہنے لگی، یہ اﷲ کے پاس سے۔

إِنَّ اللَّهَ يَرْزُقُ مَنْ يَشَاءُ بِغَيْرِ حِسَابٍ

اﷲ رزق دیتا ہے جس کو چاہے بے قیاس (حساب) ۔

37

هُنَالِكَ دَعَا زَكَرِيَّا رَبَّهُ ۖ

 وہاں دعا کی زکریا نے اپنے رب سے۔

قَالَ رَبِّ هَبْ لِي مِنْ لَدُنْكَ ذُرِّيَّةً طَيِّبَةً ۖ إِنَّكَ سَمِيعُ الدُّعَاءِ

کہا، اے رب میرے! عطا کر مجھ کو اپنے پاس سے اولاد پاکیزہ،بیشک تو سننے والا ہے دُعا۔

38

فَنَادَتْهُ الْمَلَائِكَةُ وَهُوَ قَائِمٌ يُصَلِّي فِي الْمِحْرَابِ أَنَّ اللَّهَ يُبَشِّرُكَ بِيَحْيَى

پھر اس کو آواز دی فرشتوں نے، جب وہ کھڑا تھا نماز میں حجرے کے اندر، کہ اﷲ تجھ کو خوشخبری دیتا ہے یحییٰ کی،

 مُصَدِّقًا بِكَلِمَةٍ مِنَ اللَّهِ وَسَيِّدًا وَحَصُورًا وَنَبِيًّا مِنَ الصَّالِحِينَ

جو گواہی دے گا اﷲ کے ایک حکم کی، پھر سردار ہو گا اور عورت پاس نہ جائے گا، اور نبی ہو گا نیکوں میں۔

39

قَالَ رَبِّ أَنَّى يَكُونُ لِي غُلَامٌ وَقَدْ بَلَغَنِيَ الْكِبَرُ وَامْرَأَتِي عَاقِرٌ ۖ

بولا، اے رب! کہاں سے ہو گا مجھ کو لڑکا؟ اور مجھ پر آیا بڑھاپا اور عورت میری بانجھ ہے۔

قَالَ كَذَلِكَ اللَّهُ يَفْعَلُ مَا يَشَاءُ

فرمایا اسی طرح اﷲ کرتا ہے جو چاہے۔

40

قَالَ رَبِّ اجْعَلْ لِي آيَةً ۖ

بولا، اے رب! مجھ کو دے کوئی نشانی۔

قَالَ آيَتُكَ أَلَّا تُكَلِّمَ النَّاسَ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ إِلَّا رَمْزًا ۗ

کہا، نشانی تیری یہ کہ نہ بات کرے تو لوگوں سے تین دن، مگر اشارت سے۔

وَاذْكُرْ رَبَّكَ كَثِيرًا وَسَبِّحْ بِالْعَشِيِّ وَالْإِبْكَارِ

اور یاد کر اپنے رب کو بہت اور تسبیح کر شام اور صبح۔

41

وَإِذْ قَالَتِ الْمَلَائِكَةُ يَا مَرْيَمُ إِنَّ اللَّهَ اصْطَفَاكِ وَطَهَّرَكِ وَاصْطَفَاكِ عَلَى نِسَاءِ الْعَالَمِينَ

 جب فرشتے بولے، اے مریم! اﷲ نے تجھ کو پسند کیا اور ستھرا بنایا ،اور پسند (برگزیدہ) کیا تجھ کو سب جہان کی عورتوں سے۔

42

يَا مَرْيَمُ اقْنُتِي لِرَبِّكِ وَاسْجُدِي وَارْكَعِي مَعَ الرَّاكِعِينَ

 اے مریم! بندگی کر اپنے رب کی اور سجدہ کر، اور رکوع کر ساتھ رکوع کرنے والوں کے۔

43

ذَلِكَ مِنْ أَنْبَاءِ الْغَيْبِ نُوحِيهِ إِلَيْكَ ۚ

 یہ خبریں غیب کی ہیں ہم بھیجتے ہیں تجھ کو۔

وَمَا كُنْتَ لَدَيْهِمْ إِذْ يُلْقُونَ أَقْلَامَهُمْ أَيُّهُمْ يَكْفُلُ مَرْيَمَ

اور تُو نہ تھا اُن کے پاس، جب ڈالنے لگے اپنے قلم (قرعہ اندازی کے لئے) کہ کون پالے مریم کو؟

وَمَا كُنْتَ لَدَيْهِمْ إِذْ يَخْتَصِمُونَ

اور تُو نہ تھا اُن کے پاس جب جھگڑتے تھے۔

44

 ‏إِذْ قَالَتِ الْمَلَائِكَةُ يَا مَرْيَمُ إِنَّ اللَّهَ يُبَشِّرُكِ بِكَلِمَةٍ مِنْهُ اسْمُهُ الْمَسِيحُ عِيسَى ابْنُ مَرْيَمَ

جب کہا فرشتوں نے، اے مریم! اﷲ تجھ کو بشارت دیتا ہے ایک اپنے حکم کی،جس کا نام مسیح عیسیٰ، مریم کا بیٹا،

وَجِيهًا فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ وَمِنَ الْمُقَرَّبِينَ

مرتبے والا دنیا میں، اور آخرت میں، اور نزدیک والوں میں۔

45

وَيُكَلِّمُ النَّاسَ فِي الْمَهْدِ وَكَهْلًا وَمِنَ الصَّالِحِينَ

 اور باتیں کرے گا لوگوں سے جب ماں کی گود میں ہو گا، اور جب پوری عمر کا ہو گا اور نیک بختوں میں ہے۔

46

‏قَالَتْ رَبِّ أَنَّى يَكُونُ لِي وَلَدٌ وَلَمْ يَمْسَسْنِي بَشَرٌ ۖ

 بولی، اے رب! کہاں سے ہو گا مجھ کو لڑکا؟ اور مجھ کو ہاتھ نہیں لگایا کسی آدمی نے۔

قَالَ كَذَلِكِ اللَّهُ يَخْلُقُ مَا يَشَاءُ ۚ

کہا، اسی طرح اﷲ پیدا کرتا ہے جو چاہے ،

إِذَا قَضَى أَمْرًا فَإِنَّمَا يَقُولُ لَهُ كُنْ فَيَكُونُ

جب حکم کرتا ہے ایک کام کو، تو یہی کہتا ہے اسکو کہ’ ہو‘ وہ ہوجاتا ہے۔

47

وَيُعَلِّمُهُ الْكِتَابَ وَالْحِكْمَةَ وَالتَّوْرَاةَ وَالْإِنْجِيلَ

 اور سکھا دے گا اس کو کتاب اور کام کی باتیں، اور توریت اور انجیل۔

48

وَرَسُولًا إِلَى بَنِي إِسْرَائِيلَ أَنِّي قَدْ جِئْتُكُمْ بِآيَةٍ مِنْ رَبِّكُمْ ۖ

 اور رسول ہو گا بنی اسرائیل کی طرف، کہ میں آیا ہوں تم پاس نشان لے کر تمہارے رب کا،

أَنِّي أَخْلُقُ لَكُمْ مِنَ الطِّينِ كَهَيْئَةِ الطَّيْرِ فَأَنْفُخُ فِيهِ فَيَكُونُ طَيْرًا بِإِذْنِ اللَّهِ ۖ

کہ میں بنا دیتا ہوں تم کو مٹی کی صورت جانور کی، پھر اس میں پھونک مارتا ہوں، تو وہ ہو جائے اُڑتا جانور اﷲ کے حکم سے،

وَأُبْرِئُ الْأَكْمَهَ وَالْأَبْرَصَ وَأُحْيِي الْمَوْتَى بِإِذْنِ اللَّهِ ۖ

اور چنگا (تندرست) کرتا ہوں جو اندھا پیدا ہو، اور کوڑھی، اور جِلاتا (زندہ کرتا) ہوں مُردے، اﷲ کے حکم سے،

وَأُنَبِّئُكُمْ بِمَا تَأْكُلُونَ وَمَا تَدَّخِرُونَ فِي بُيُوتِكُمْ ۚ

اور بتا دیتا ہوں تم کو جو کھا کر آؤ اور رکھ پاؤ اپنے گھر میں۔

إِنَّ فِي ذَلِكَ لَآيَةً لَكُمْ إِنْ كُنْتُمْ مُؤْمِنِينَ

اس میں نشانی پوری ہے تم کو، اگر تم یقین رکھتے ہو۔

49

وَمُصَدِّقًا لِمَا بَيْنَ يَدَيَّ مِنَ التَّوْرَاةِ  وَلِأُحِلَّ لَكُمْ بَعْضَ الَّذِي حُرِّمَ عَلَيْكُمْ ۚ

 اور سچ بتاتا ہوں تورات کو جو مجھ سے پہلے کی ہے، اور اس واسطے کہ حلال کر دوں تم کو بعضی چیز، جو حرام تھی تم پر،

وَجِئْتُكُمْ بِآيَةٍ مِنْ رَبِّكُمْ فَاتَّقُوا اللَّهَ وَأَطِيعُونِ

اور آیا ہوں تم پاس نشانی لے کر تمہارے رب کی، سو ڈرو اﷲ سے اور میرا کہا مانو۔

50

إِنَّ اللَّهَ رَبِّي وَرَبُّكُمْ فَاعْبُدُوهُ ۗ

 بیشک اﷲ ہے رب میرا اور رب تمہارا ،سو اس کی بندگی کرو۔

هَذَا صِرَاطٌ مُسْتَقِيمٌ

یہ سیدھی راہ ہے۔

51

فَلَمَّا أَحَسَّ عِيسَى مِنْهُمُ الْكُفْرَ قَالَ مَنْ أَنْصَارِي إِلَى اللَّهِ ۖ

پھر جب معلوم (محسوس) کیا عیسیٰ نے بنی اسرائیل کا کُفر، بولا، کون ہے کہ میری مدد کرے اﷲ کی راہ میں؟

قَالَ الْحَوَارِيُّونَ نَحْنُ أَنْصَارُ اللَّهِ آمَنَّا بِاللَّهِ وَاشْهَدْ بِأَنَّا مُسْلِمُونَ

کہا حواریوں نے، ہم ہیں مدد کرنے والے اﷲ کے،ہم یقین لائے اﷲ پر اور تو گواہ رہ کہ ہم نے حکم قبول کیا۔

52

رَبَّنَا آمَنَّا بِمَا أَنْزَلْتَ وَاتَّبَعْنَا الرَّسُولَ  فَاكْتُبْنَا مَعَ الشَّاهِدِينَ

 اے رب! ہم نے یقین کیا جو تو نے اُتارا، اور ہم تابع ہوئے رسول کے، سو لکھ لے ہم کو ماننے والوں میں۔

53

وَمَكَرُوا وَمَكَرَ اللَّهُ ۖ

 اور فریب کیا (چال چلی) ان کافروں نے اور فریب کیا (چال چلی) اﷲ نے،

وَاللَّهُ خَيْرُ الْمَاكِرِينَ

اور اﷲ کا داؤ (کی چال) سب سے بہتر ہے۔

54

إِذْ قَالَ اللَّهُ يَا عِيسَى إِنِّي مُتَوَفِّيكَ وَرَافِعُكَ إِلَيَّ  وَمُطَهِّرُكَ مِنَ الَّذِينَ كَفَرُوا

 جس وقت کہا اﷲ نے،

 اے عیسیٰ! میں تجھ کو بھر لوں (واپس لے لوں) گا، اور اٹھا لوں گا اپنی طرف،اور پاک کر دوں گا کافروں سے،

وَجَاعِلُ الَّذِينَ اتَّبَعُوكَ فَوْقَ الَّذِينَ كَفَرُوا إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ ۖ

اور رکھوں گا تیرے تابعوں کو اوپر منکروں سے قیامت کے دن تک۔

 ثُمَّ إِلَيَّ مَرْجِعُكُمْ فَأَحْكُمُ بَيْنَكُمْ فِيمَا كُنْتُمْ فِيهِ تَخْتَلِفُونَ

پھر میری طرف ہے تم کو پھر (لوٹ) آنا، پھر فیصلہ کر دوں گا تم میں جس بات میں تم جھگڑتے تھے۔

55

فَأَمَّا الَّذِينَ كَفَرُوا فَأُعَذِّبُهُمْ عَذَابًا شَدِيدًا فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ وَمَا لَهُمْ مِنْ نَاصِرِينَ

سو وہ جو کافر ہوئے، ان کو عذاب کروں گا سخت عذاب، دنیا میں اور آخرت میں،اور کوئی نہیں ان کا مددگار۔

56

وَأَمَّا الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ فَيُوَفِّيهِمْ أُجُورَهُمْ ۗ

 اور وہ جو یقین لائے، اور عمل نیک کئے سو ان کو (اﷲ) پورا دے گا انکا حق۔

وَاللَّهُ لَا يُحِبُّ الظَّالِمِينَ

اور اﷲ کو خوش (پسند) نہیں آتے بے انصاف۔

57

ذَلِكَ نَتْلُوهُ عَلَيْكَ مِنَ الْآيَاتِ وَالذِّكْرِ الْحَكِيمِ

یہ پڑھ سناتے ہیں ہم تجھ کو آیتیں، اور مذکور تحقیق (تذکرہ حکمت والا) ۔

58

إِنَّ مَثَلَ عِيسَى عِنْدَ اللَّهِ كَمَثَلِ آدَمَ ۖ

 عیسیٰ کی مثال اﷲ کے نزدیک ایسی ہے جیسے مثال آدم کی،

خَلَقَهُ مِنْ تُرَابٍ ثُمَّ قَالَ لَهُ كُنْ فَيَكُونُ

بنایا اس کو مٹی سے، پھر کہا اس کو ’ہو جا‘ ، وہ ہو گیا۔

59

الْحَقُّ مِنْ رَبِّكَ فَلَا تَكُنْ مِنَ الْمُمْتَرِينَ

 حق بات ہے تیرے رب کی طرف سے، پھر تُو رہ مت شک (کرنے والوں) میں۔

60

فَمَنْ حَاجَّكَ فِيهِ مِنْ بَعْدِ مَا جَاءَكَ مِنَ الْعِلْمِ

پھر جو جھگڑا کرے تجھ سے اس بات میں بعد اس کے کہ پہنچ چکا تجھ کو علم،

فَقُلْ تَعَالَوْا نَدْعُ أَبْنَاءَنَا وَأَبْنَاءَكُمْ وَنِسَاءَنَا وَنِسَاءَكُمْ وَأَنْفُسَنَا وَأَنْفُسَكُمْ

تو تُو کہہ آؤ! بلائیں ہم اپنے بیٹے اور تمہارے بیٹے، اور اپنی عورتیں اور تمہاری عورتیں، اور اپنی جان اور تمہاری جان۔

  ثُمَّ نَبْتَهِلْ فَنَجْعَلْ لَعْنَتَ اللَّهِ عَلَى الْكَاذِبِينَ

پھر دُعا (مباہلہ، دعائے بد) کریں، اور لعنت ڈالیں اﷲ کی جھوٹوں پر۔

61

إِنَّ هَذَا لَهُوَ الْقَصَصُ الْحَقُّ ۚ

یہ جو ہے سو یہی ہے بیان تحقیق (حق)،

وَمَا مِنْ إِلَهٍ إِلَّا اللَّهُ ۚ

 اور کسی کی بندگی نہیں سوا اﷲ کے،

وَإِنَّ اللَّهَ لَهُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ

اور اﷲ جو ہے وہی ہے زبردست حکمت والا۔

62

فَإِنْ تَوَلَّوْا فَإِنَّ اللَّهَ عَلِيمٌ بِالْمُفْسِدِينَ

پھر اگر قبول نہ کریں تو اﷲ کو معلوم ہیں فساد کرنے والے۔

63

قُلْ يَا أَهْلَ الْكِتَابِ تَعَالَوْا إِلَى كَلِمَةٍ سَوَاءٍ بَيْنَنَا وَبَيْنَكُمْ

 تُو کہہ، اے کتاب والو! آؤ ایک سیدھی بات پر (جو یکساں ہے) ہمارے تمہارے درمیان کی،

أَلَّا نَعْبُدَ إِلَّا اللَّهَ وَلَا نُشْرِكَ بِهِ شَيْئًا

کہ بندگی نہ کریں گے مگر اﷲ کو، اور شریک نہ ٹھہرائیں اس کی کوئی چیز،

وَلَا يَتَّخِذَ بَعْضُنَا بَعْضًا أَرْبَابًا مِنْ دُونِ اللَّهِ ۚ

 اور نہ پکڑیں آپس میں ایک ایک کو رب، سوا اﷲ کے۔

فَإِنْ تَوَلَّوْا فَقُولُوا اشْهَدُوا بِأَنَّا مُسْلِمُونَ

پھر اگر وہ قبول نہ رکھیں تو کہہ، شاہد رہو، کہ ہم تو (صرف اﷲ کے) حکم کے تابع ہیں۔

64

يَا أَهْلَ الْكِتَابِ لِمَ تُحَاجُّونَ فِي إِبْرَاهِيمَ

 اے کتاب والو! کیوں جھگڑتے ہو ابراہیم پر؟

وَمَا أُنْزِلَتِ التَّوْرَاةُ وَالْإِنْجِيلُ إِلَّا مِنْ بَعْدِهِ ۚ

اور توریت اور انجیل تو اُتریں اس کے بعد،

أَفَلَا تَعْقِلُونَ

 کیا تم کو عقل نہیں؟

65

هَا أَنْتُمْ هَؤُلَاءِ حَاجَجْتُمْ فِيمَا لَكُمْ بِهِ عِلْمٌ فَلِمَ تُحَاجُّونَ فِيمَا لَيْسَ لَكُمْ بِهِ عِلْمٌ ۚ

 تم لوگ جھگڑ چکے، جس بات میں تم کو خبر تھی، اب کیوں جھگڑتے ہو، جس بات میں تم کو خبر نہیں؟

وَاللَّهُ يَعْلَمُ وَأَنْتُمْ لَا تَعْلَمُونَ

اور اﷲ جانتا ہے، اور تم نہیں جانتے ۔

66

مَا كَانَ إِبْرَاهِيمُ يَهُودِيًّا وَلَا نَصْرَانِيًّا وَلَكِنْ كَانَ حَنِيفًا مُسْلِمًا

 نہ تھا ابراہیم یہودی، اور نہ تھا نصرانی، لیکن تھا ایک طرف کا حکم بردار۔

وَمَا كَانَ مِنَ الْمُشْرِكِينَ

اور نہ تھا شرک والا۔

67

إِنَّ أَوْلَى النَّاسِ بِإِبْرَاهِيمَ لَلَّذِينَ اتَّبَعُوهُ وَهَذَا النَّبِيُّ وَالَّذِينَ آمَنُوا ۗ

 لوگوں میں زیادہ مناسبت ابراہیم سے ان کو تھی، جو ساتھ اسکے تھے، اور اس نبی کو اور ایمان والوں کو۔

وَاللَّهُ وَلِيُّ الْمُؤْمِنِينَ

اور اﷲ والی (ساتھی) ہے مسلمانوں کا۔

68

‏وَدَّتْ طَائِفَةٌ مِنْ أَهْلِ الْكِتَابِ لَوْ يُضِلُّونَكُمْ

 آرزو ہے بعض کتاب والوں کو، کسی طرح تم کو راہ بھلائیں،

وَمَا يُضِلُّونَ إِلَّا أَنْفُسَهُمْ وَمَا يَشْعُرُونَ

اور راہ بھلاتے ہیں مگر آپ کو، اور نہیں سمجھتے۔

69

يَا أَهْلَ الْكِتَابِ لِمَ تَكْفُرُونَ بِآيَاتِ اللَّهِ

 اے کتاب والو! کیوں منکر ہوتے ہو اﷲ کے کلام سے؟

وَأَنْتُمْ تَشْهَدُونَ

 اور تم قائل ہو۔

70

يَا أَهْلَ الْكِتَابِ لِمَ تَلْبِسُونَ الْحَقَّ بِالْبَاطِلِ وَتَكْتُمُونَ الْحَقَّ وَأَنْتُمْ تَعْلَمُونَ

 اے کتاب والو! کیوں ملاتے ہو صحیح میں غلط اور چھپاتے ہو سچی بات کو جان کر۔

71

وَقَالَتْ طَائِفَةٌ مِنْ أَهْلِ الْكِتَابِ

 اور کہا ایک لوگوں نے اہل کتاب میں ،

آمِنُوا بِالَّذِي أُنْزِلَ عَلَى الَّذِينَ آمَنُوا وَجْهَ النَّهَارِ وَاكْفُرُوا آخِرَهُ لَعَلَّهُمْ يَرْجِعُونَ

کہ مان لو جو کچھ اُترا مسلمانوں پر دن چڑھے (صبح کو)، اور منکر ہو جاؤ آخر دن (رات کو)،شاید وہ پھر جائیں (اپنے دین سے)۔

72

وَلَا تُؤْمِنُوا إِلَّا لِمَنْ تَبِعَ دِينَكُمْ

 اور یقین کریو مگر اسی کا جو چلے تمہارے دین پر۔

قُلْ إِنَّ الْهُدَى هُدَى اللَّهِ

تُو کہہ، ہدایت وہی جو ہدایت کرے اﷲ،

 أَنْ يُؤْتَى أَحَدٌ مِثْلَ مَا أُوتِيتُمْ أَوْ يُحَاجُّوكُمْ عِنْدَ رَبِّكُمْ ۗ

 اس واسطے کہ کسی کو ملا جیسا کچھ تم کو ملا تھا، یا مقابلہ کیا تم سے تمہارے رب کے آگے۔

قُلْ إِنَّ الْفَضْلَ بِيَدِ اللَّهِ يُؤْتِيهِ مَنْ يَشَاءُ ۗ

تُو کہہ، بڑائی اﷲ کے ہاتھ میں ہے دیتا ہے جس کو چاہے۔

وَاللَّهُ وَاسِعٌ عَلِيمٌ

اور اﷲ گنجائش والا ہے خبردار۔

73

وَمِنْ أَهْلِ الْكِتَابِ مَنْ إِنْ تَأْمَنْهُ بِقِنْطَارٍ يُؤَدِّهِ إِلَيْكَ

 اور بعض اہل کتاب میں وہ ہے کہ اگر تو اس پاس امانت رکھے ڈھیر مال، ادا کرے تجھ کو،

 وَمِنْهُمْ مَنْ إِنْ تَأْمَنْهُ بِدِينَارٍ لَا يُؤَدِّهِ إِلَيْكَ إِلَّا مَا دُمْتَ عَلَيْهِ قَائِمًا ۗ

اور بعض ان میں وہ ہے، اگر تُو اُس پاس امانت رکھے ایک اشرفی، ادانہ کرے تجھ کو، مگر جب تک تُو رہے اسکے سر پر کھڑا۔

 ذَلِكَ بِأَنَّهُمْ قَالُوا لَيْسَ عَلَيْنَا فِي الْأُمِّيِّينَ سَبِيلٌ

یہ اس واسطے کہ انہوں نے کہہ رکھا ہے، نہیں ہم پر جاہلوں کے حق کا گناہ۔

وَيَقُولُونَ عَلَى اللَّهِ الْكَذِبَ وَهُمْ يَعْلَمُونَ

اور جھوٹ بولتے ہیں اﷲ پر جانتے (جان بوجھ کر)۔

74

يَخْتَصُّ بِرَحْمَتِهِ مَنْ يَشَاءُ ۗ وَاللَّهُ ذُو الْفَضْلِ الْعَظِيمِ

خاص کرتا ہے اپنی مہربانی جس پر چاہے۔ اور اﷲ کا فضل بڑا ہے۔

75

بَلَى مَنْ أَوْفَى بِعَهْدِهِ وَاتَّقَى فَإِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ الْمُتَّقِينَ

کیوں نہیں! جو کوئی پورا کرے اپنا اقرار اور پرہیزگار ہے، تو اﷲ چاہتا ہے پرہیزگاروں کو۔

76

 ‏إِنَّ الَّذِينَ يَشْتَرُونَ بِعَهْدِ اللَّهِ وَأَيْمَانِهِمْ ثَمَنًا قَلِيلًا أُولَئِكَ لَا خَلَاقَ لَهُمْ فِي الْآخِرَةِ

 جو لوگ خرید کرتے ہیں اﷲ کے اقرار پر، اور اپنی قسموں پر تھوڑا مول، اور ان کو کچھ حصہ نہیں آخرت میں،

وَلَا يُكَلِّمُهُمُ اللَّهُ وَلَا يَنْظُرُ إِلَيْهِمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَلَا يُزَكِّيهِمْ

اور نہ بات کریگا اُن سے اﷲ، اور نہ نگاہ کرے گا انکی طرف قیامت کے دن، اور نہ سنوارے (پاک کرے) گا ان کو،

وَلَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ

اور ان کو دکھ کی مار (دردناک عذاب)ہے۔

77

وَإِنَّ مِنْهُمْ لَفَرِيقًا يَلْوُونَ أَلْسِنَتَهُمْ بِالْكِتَابِ لِتَحْسَبُوهُ مِنَ الْكِتَابِ وَمَا هُوَ مِنَ الْكِتَابِ

 اور ان میں ایک لوگ ہیں کہ زبان مروڑ کر پڑھتے ہیں کتاب کہ تم جانو وہ کتاب میں ہے، اور وہ نہیں کتاب میں۔

وَيَقُولُونَ هُوَ مِنْ عِنْدِ اللَّهِ وَمَا هُوَ مِنْ عِنْدِ اللَّهِ وَيَقُولُونَ عَلَى اللَّهِ الْكَذِبَ وَهُمْ يَعْلَمُونَ

اور کہتے ہیں وہ اﷲ کا کہا ہے، اور وہ نہیں اﷲ کا کہا اور اﷲ پر جھوٹ بولتے ہیں جان کر۔

78

مَا كَانَ لِبَشَرٍ أَنْ يُؤْتِيَهُ اللَّهُ الْكِتَابَ وَالْحُكْمَ وَالنُّبُوَّةَ

 کسی بشر کا کام نہیں کہ اﷲ اس کو دے کتاب اور حکم اور پیغمبر کرے،

ثُمَّ يَقُولَ لِلنَّاسِ كُونُوا عِبَادًا لِي مِنْ دُونِ اللَّهِ

پھر وہ کہے لوگوں کو تم میرے بندے ہو اﷲ کو چھوڑ کر،

وَلَكِنْ كُونُوا رَبَّانِيِّينَ بِمَا كُنْتُمْ تُعَلِّمُونَ الْكِتَابَ وَبِمَا كُنْتُمْ تَدْرُسُونَ

لیکن تم ربّی (اﷲ والے) ہو جاؤ، جیسے تھے تم کتاب سکھاتے، اور جیسے تھے تم پڑھتے۔

79

وَلَا يَأْمُرَكُمْ أَنْ تَتَّخِذُوا الْمَلَائِكَةَ وَالنَّبِيِّينَ أَرْبَابًا ۗ

 اور نہ یہ کہے تم کو، کہ ٹھہراؤ فرشتوں کو اور نبیوں کو رب۔

أَيَأْمُرُكُمْ بِالْكُفْرِ بَعْدَ إِذْ أَنْتُمْ مُسْلِمُونَ

کیا تم کو کُفر سکھائے گا بعد اس کے کہ تم مسلمان ہو چکو۔

80

وَإِذْ أَخَذَ اللَّهُ مِيثَاقَ النَّبِيِّينَ لَمَا آتَيْتُكُمْ مِنْ كِتَابٍ وَحِكْمَةٍ

 اور جب لیا اﷲ نے اقرار نبیوں کا، کہ جو کچھ میں نے تم کو دیا کتاب اور علم،

ثُمَّ جَاءَكُمْ رَسُولٌ مُصَدِّقٌ لِمَا مَعَكُمْ لَتُؤْمِنُنَّ بِهِ وَلَتَنْصُرُنَّهُ ۚ

پھر آئے تم پاس کوئی رسول، کہ سچ بتائے تمہارے پاس والی کو، اُس پر ایمان لاؤ گے، اور اسکی مدد کرو گے۔

قَالَ أَأَقْرَرْتُمْ وَأَخَذْتُمْ عَلَى ذَلِكُمْ إِصْرِي ۖ

فرمایا، کہ تم نے اقرار کیا اور اس شرط پر لیا میرا ذمہ؟

قَالُوا أَقْرَرْنَا ۚ

بولے، ہم نے اقرار کیا۔

 قَالَ فَاشْهَدُوا وَأَنَا مَعَكُمْ مِنَ الشَّاهِدِينَ

فرمایا، تو اب شاہد رہو اور میں بھی تمہارے ساتھ شاہد ہوں۔

81

فَمَنْ تَوَلَّى بَعْدَ ذَلِكَ فَأُولَئِكَ هُمُ الْفَاسِقُونَ

 پھر جو کوئی پھر جائے اسکے بعد، تو وہی لوگ ہیں بے حکم (نافرمان)۔

82

أَفَغَيْرَ دِينِ اللَّهِ يَبْغُونَ

 اب کچھ اور دین ڈھونڈتے ہیں سوا دین اﷲ کے،

وَلَهُ أَسْلَمَ مَنْ فِي السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ طَوْعًا وَكَرْهًا وَإِلَيْهِ يُرْجَعُونَ

اور اسی کے حکم میں ہے جو کوئی آسمان اور زمین میں ہے، خوشی سے یا زور سے، اور اسی کی طرف پھر (لوٹائے) جائیں گے۔

83

قُلْ آمَنَّا بِاللَّهِ وَمَا أُنْزِلَ عَلَيْنَا

تُو کہہ، ہم ایمان لائے اﷲ پر اور جو کچھ اترا ہم پر،

وَمَا أُنْزِلَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَإِسْمَاعِيلَ وَإِسْحَاقَ وَيَعْقُوبَ وَالْأَسْبَاطِ

اور جو کچھ اترا ابراہیم پر اور اسمٰعیل پر اور اسحٰق پر اور یعقوب پر، اور اس کی اولاد پر ،

وَمَا أُوتِيَ مُوسَى وَعِيسَى وَالنَّبِيُّونَ مِنْ رَبِّهِمْ

اور جو ملا موسیٰ کو، اور عیسیٰ کو، اور جو ملا سب نبیوں کو اپنے رب کی طرف سے،

 لَا نُفَرِّقُ بَيْنَ أَحَدٍ مِنْهُمْ وَنَحْنُ لَهُ مُسْلِمُونَ

ہم جُدا نہیں کرتے ان میں کسی کو اور اس کے حکم پر ہیں۔

84

وَمَنْ يَبْتَغِ غَيْرَ الْإِسْلَامِ دِينًا فَلَنْ يُقْبَلَ مِنْهُ

 اور جو کوئی چاہے سوا حکم برداری (اسلام) کے اور دین، سو اس سے ہر گز قبول نہ ہو گا،

وَهُوَ فِي الْآخِرَةِ مِنَ الْخَاسِرِينَ

اور وہ آخرت میں خراب (خسارہ پانے والوں میں) ہے۔

85

كَيْفَ يَهْدِي اللَّهُ قَوْمًا كَفَرُوا بَعْدَ إِيمَانِهِمْ وَشَهِدُوا أَنَّ الرَّسُولَ حَقٌّ وَجَاءَهُمُ الْبَيِّنَاتُ ۚ

کیوں کر راہ دے گا اﷲ ایسے لوگوں کو کہ منکر ہو گئے مان کر ، اور بتا چکے کہ رسول سچا ہے، اور پہنچ چکے ان کو نشان۔

وَاللَّهُ لَا يَهْدِي الْقَوْمَ الظَّالِمِينَ

اور اﷲ راہ نہیں دیتا بے انصاف لوگوں کو۔

86

أُولَئِكَ جَزَاؤُهُمْ أَنَّ عَلَيْهِمْ لَعْنَةَ اللَّهِ وَالْمَلَائِكَةِ وَالنَّاسِ أَجْمَعِينَ

 ایسے لوگوں کی سزا یہ ہے کہ اُن پر لعنت اﷲ کی، اور فرشتوں کی، اور لوگوں کی سب کی۔

87

خَالِدِينَ فِيهَا لَا يُخَفَّفُ عَنْهُمُ الْعَذَابُ وَلَا هُمْ يُنْظَرُونَ

پڑے رہیں اس (لعنت) میں، نہ ہلکا ہو اُن پر عذاب، اور نہ اُن کو فرصت (مہلت) ملے۔

88

إِلَّا الَّذِينَ تَابُوا مِنْ بَعْدِ ذَلِكَ وَأَصْلَحُوا فَإِنَّ اللَّهَ غَفُورٌ رَحِيمٌ

 مگر جنہوں نے توبہ کی اس کے بعد اور سنوار پکڑی (اصلاح کر لی اپنی)، تو البتہ اﷲ بخشنے والا مہربان ہے۔

89

إِنَّ الَّذِينَ كَفَرُوا بَعْدَ إِيمَانِهِمْ ثُمَّ ازْدَادُوا كُفْرًا لَنْ تُقْبَلَ تَوْبَتُهُمْ وَأُولَئِكَ هُمُ الضَّالُّونَ

 جو لوگ منکر ہوئے مان کر، پھر بڑھتے رہے انکار میں، ہرگز قبول نہ ہو گی اُن کی توبہ،اور وہی ہیں راہ بھولے (گمراہ)۔

90

إِنَّ الَّذِينَ كَفَرُوا وَمَاتُوا وَهُمْ كُفَّارٌ فَلَنْ يُقْبَلَ مِنْ أَحَدِهِمْ مِلْءُ الْأَرْضِ ذَهَبًا وَلَوِ افْتَدَى بِهِ ۗ

 جو لوگ منکر ہوئے، اور مر گئے منکر ہی، تو ہر گز قبول نہ ہو گا ایسے کسی سے، زمین بھر کر سونا، اگرچہ بدلہ دے یہ کچھ۔

أُولَئِكَ لَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ وَمَا لَهُمْ مِنْ نَاصِرِينَ

ان کو دُکھ کی مار (دردناک عذاب) ہے، اور کوئی نہیں ان کا مددگار۔

91

لَنْ تَنَالُوا الْبِرَّ حَتَّى تُنْفِقُوا مِمَّا تُحِبُّونَ ۚ

 ہر گز نہ پہنچو گے نیکی کی حد کو، جب تک نہ خرچ کرو کچھ ایک، جس سے محبت رکھتے ہو۔

وَمَا تُنْفِقُوا مِنْ شَيْءٍ فَإِنَّ اللَّهَ بِهِ عَلِيمٌ

اور جو چیز خرچ کرو گے، سو اﷲ کو معلوم ہے۔

92

كُلُّ الطَّعَامِ كَانَ حِلًّا لِبَنِي إِسْرَائِيلَ إِلَّا مَا حَرَّمَ إِسْرَائِيلُ عَلَى نَفْسِهِ مِنْ قَبْلِ أَنْ تُنَزَّلَ التَّوْرَاةُ ۗ

 سب کھانے کی چیزیں حلال تھیں، بنی اسرائیل کو،مگر جو حرام کر لی تھی اسرائیل نے اپنی جان پر توریت نازل ہونے سے پہلے۔

قُلْ فَأْتُوا بِالتَّوْرَاةِ فَاتْلُوهَا إِنْ كُنْتُمْ صَادِقِينَ

تُو کہہ لاؤ توریت اور پڑھو اگر سچے ہو۔

93

فَمَنِ افْتَرَى عَلَى اللَّهِ الْكَذِبَ مِنْ بَعْدِ ذَلِكَ فَأُولَئِكَ هُمُ الظَّالِمُونَ

 پھر جو کوئی باندھے اﷲ پر جھوٹ اس کے بعد تو وہی ہیں بے انصاف (ظالم)۔

94

قُلْ صَدَقَ اللَّهُ ۗ

 تو کہہ سچ فرمایا اﷲ نے،

فَاتَّبِعُوا مِلَّةَ إِبْرَاهِيمَ حَنِيفًا وَمَا كَانَ مِنَ الْمُشْرِكِينَ  

 اب تابع ہو جاؤ دین ابراہیم کے، جو ایک طرف کا تھا۔ اور نہ تھا شرک کرنے والا۔

95

إِنَّ أَوَّلَ بَيْتٍ وُضِعَ لِلنَّاسِ لَلَّذِي بِبَكَّةَ

تحقیق پہلا گھر (عبادت گاہ) جو ٹھہرا لوگوں کے واسطے، یہی ہے جو مکّہ میں ہے،

 مُبَارَكًا وَهُدًى لِلْعَالَمِينَ

 برکت والا اور نیک راہ جہان کے لوگوں کو۔

96

فِيهِ آيَاتٌ بَيِّنَاتٌ مَقَامُ إِبْرَاهِيمَ ۖ

 اس میں نشانیاں ظاہر ہیں، کھڑے ہونے کی جگہ (مقام) ابراہیم کی۔

وَمَنْ دَخَلَهُ كَانَ آمِنًا ۗ

 اور جو اسکے اندر آیا اسکو امن ملا۔

وَلِلَّهِ عَلَى النَّاسِ حِجُّ الْبَيْتِ مَنِ اسْتَطَاعَ إِلَيْهِ سَبِيلًا ۚ

اور اﷲ کا حق ہے لوگوں پرحج کرنا اس گھر کا، جو کوئی پائے اس تک راہ۔

وَمَنْ كَفَرَ فَإِنَّ اللَّهَ غَنِيٌّ عَنِ الْعَالَمِينَ

اور جو کوئی منکر ہوا، تو اﷲ پرواہ نہیں رکھتا جہان کے لوگوں کی۔

97

قُلْ يَا أَهْلَ الْكِتَابِ لِمَ تَكْفُرُونَ بِآيَاتِ اللَّهِ

 تُو کہہ اے اہل کتاب! کیوں منکر ہوتے ہو اﷲ کے کلام سے؟

وَاللَّهُ شَهِيدٌ عَلَى مَا تَعْمَلُونَ

اور اﷲ کے روبرو ہے جو کرتے ہو۔

98

قُلْ يَا أَهْلَ الْكِتَابِ لِمَ تَصُدُّونَ عَنْ سَبِيلِ اللَّهِ مَنْ آمَنَ تَبْغُونَهَا عِوَجًا وَأَنْتُمْ شُهَدَاءُ ۗ

 تو کہہ اے اہل کتاب! کیوں روکتے ہو اﷲ کی راہ سے ایمان لانے والے کو، ڈھونڈتے ہو اس میں عیب، اور تم خبر رکھتے ہو۔

وَمَا اللَّهُ بِغَافِلٍ عَمَّا تَعْمَلُونَ

اور اﷲ بے خبر نہیں تمہارے کام سے۔

99

يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِنْ تُطِيعُوا فَرِيقًا مِنَ الَّذِينَ أُوتُوا الْكِتَابَ يَرُدُّوكُمْ بَعْدَ إِيمَانِكُمْ كَافِرِينَ  

 اے ایمان والو! اگر تم مانو گے بعضے اہل کتاب کی بات تو پھر کر دیں گے تم کو ایمان لائے پیچھے منکر۔

100

وَكَيْفَ تَكْفُرُونَ وَأَنْتُمْ تُتْلَى عَلَيْكُمْ آيَاتُ اللَّهِ وَفِيكُمْ رَسُولُهُ ۗ

 اور تم کس طرح منکر ہو؟ اور تم پر پڑی جاتی ہیں آیتیں اﷲ کی، اور تم میں اس کا رسول ہے۔

 وَمَنْ يَعْتَصِمْ بِاللَّهِ فَقَدْ هُدِيَ إِلَى صِرَاطٍ مُسْتَقِيمٍ

اور جو کوئی مضبوط پکڑے اﷲ کو، وہ پہنچا سیدھی راہ پر۔

101

يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللَّهَ حَقَّ تُقَاتِهِ

 اے ایمان والو! ڈرتے رہو اﷲ سے جیسا چاہیئے اس سے ڈرنا۔

وَلَا تَمُوتُنَّ إِلَّا وَأَنْتُمْ مُسْلِمُونَ

اور نہ مریو مگر مسلمان۔

102

وَاعْتَصِمُوا بِحَبْلِ اللَّهِ جَمِيعًا وَلَا تَفَرَّقُوا ۚ

 اور مضبوط پکڑو رسی اﷲ کی سب مل کر اور پھوٹ نہ ڈالو۔

وَاذْكُرُوا نِعْمَتَ اللَّهِ عَلَيْكُمْ إِذْ كُنْتُمْ أَعْدَاءً

اور یاد کرو احسان اﷲ کا اپنے اوپر، جب تھے تم آپس میں دشمن۔

فَأَلَّفَ بَيْنَ قُلُوبِكُمْ فَأَصْبَحْتُمْ بِنِعْمَتِهِ إِخْوَانًا

پھر اُلفت دی تمہارے دلوں میں، اب ہو گئے اس کے فضل سے بھائی۔

وَكُنْتُمْ عَلَى شَفَا حُفْرَةٍ مِنَ النَّارِ فَأَنْقَذَكُمْ مِنْهَا ۗ

اور تم تھے کنارے پر ایک آگ کے گڑھے کے، پھر تم کو اس سے خلاص کیا (بچا لی)۔

كَذَلِكَ يُبَيِّنُ اللَّهُ لَكُمْ آيَاتِهِ لَعَلَّكُمْ تَهْتَدُونَ

اسی طرح کھولتا ہے اﷲ تم پر نشانیاں اپنی، شاید تم راہ پاؤ۔

103

وَلْتَكُنْ مِنْكُمْ أُمَّةٌ يَدْعُونَ إِلَى الْخَيْرِ وَيَأْمُرُونَ بِالْمَعْرُوفِ وَيَنْهَوْنَ عَنِ الْمُنْكَرِ ۚ

 اور چاہیئے کہ رہیں تم میں، ایک جماعت بلاتے نیک کام پر اور حکم کرتے پسند بات کو اور منع کرتے نا پسند کو۔

وَأُولَئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ

اور وہی پہنچے مراد کو۔

104

وَلَا تَكُونُوا كَالَّذِينَ تَفَرَّقُوا وَاخْتَلَفُوا مِنْ بَعْدِ مَا جَاءَهُمُ الْبَيِّنَاتُ ۚ

 اور مت ہو ان کی طرح جو پھوٹ گئے اور اختلاف کرنے لگے بعد اسکے کہ پہنچ چکے ان کو حکم صاف۔

وَأُولَئِكَ لَهُمْ عَذَابٌ عَظِيمٌ

اور ان کو بڑا عذاب ہے۔

105

يَوْمَ تَبْيَضُّ وُجُوهٌ وَتَسْوَدُّ وُجُوهٌ ۚ

جس دن سفید ہوں گے بعضے منہ اور سیاہ ہوں گے بعضے منہ،

فَأَمَّا الَّذِينَ اسْوَدَّتْ وُجُوهُهُمْ أَكَفَرْتُمْ بَعْدَ إِيمَانِكُمْ فَذُوقُوا الْعَذَابَ بِمَا كُنْتُمْ تَكْفُرُونَ

سو وہ جو سیاہ ہوئے منہ اُن کے آیا تم کافر ہو گئے ایمان میں آ کر،اب چکھو عذاب بدلہ اس کُفر کرنے کا۔

106

وَأَمَّا الَّذِينَ ابْيَضَّتْ وُجُوهُهُمْ فَفِي رَحْمَةِ اللَّهِ هُمْ فِيهَا خَالِدُونَ

 اور وہ جو سفید ہوئے منہ ان کے سو رحمت میں ہیں اﷲ کی، وہ اس میں رہ پڑے۔

107

 تِلْكَ آيَاتُ اللَّهِ نَتْلُوهَا عَلَيْكَ بِالْحَقِّ ۗ

یہ حکم ہیں اﷲ کے، ہم سناتے ہیں تجھ کو تحقیق۔

وَمَا اللَّهُ يُرِيدُ ظُلْمًا لِلْعَالَمِينَ

 اور اﷲ ظلم نہیں چاہتا جہان والوں پر۔

108

وَلِلَّهِ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ ۚ

 اور اﷲ کا مال ہے جو کچھ ہے آسمان اور زمین میں۔

وَإِلَى اللَّهِ تُرْجَعُ الْأُمُورُ

اور اﷲ تک رجوع ہے ہر کام کی۔

109

كُنْتُمْ خَيْرَ أُمَّةٍ أُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ

تم ہو بہتر سب اُمتوں سے جو پیدا ہوئے ہیں لوگوں میں،

 تَأْمُرُونَ بِالْمَعْرُوفِ وَتَنْهَوْنَ عَنِ الْمُنْكَرِ وَتُؤْمِنُونَ بِاللَّهِ ۗ

حکم کرتے ہو پسند بات پر، اور منع کرتے ہو نا پسند سے، اور ایمان لاتے ہو اﷲ پر۔

 وَلَوْ آمَنَ أَهْلُ الْكِتَابِ لَكَانَ خَيْرًا لَهُمْ ۚ

اور اگر ایمان میں آتے اہل کتاب تو اُن کو بہتر تھا۔

مِنْهُمُ الْمُؤْمِنُونَ وَأَكْثَرُهُمُ الْفَاسِقُونَ

کوئی نہیں ان میں ایمان پر، اور اکثر وہ بے حکم ہیں۔

110

لَنْ يَضُرُّوكُمْ إِلَّا أَذًى ۖ

وہ تمہارا کچھ نہ بگاڑیں گے، مگر ستانا۔

وَإِنْ يُقَاتِلُوكُمْ يُوَلُّوكُمُ الْأَدْبَارَ ثُمَّ لَا يُنْصَرُونَ

 اور اگر تم سے لڑیں گے تو تم سے پیٹھ دیں گے۔ پھر ان کو مدد نہ ہو گی۔

111

ضُرِبَتْ عَلَيْهِمُ الذِّلَّةُ أَيْنَ مَا ثُقِفُوا إِلَّا بِحَبْلٍ مِنَ اللَّهِ وَحَبْلٍ مِنَ النَّاسِ

 ماری گئی ہے ان پر ذلّت، جہاں دیکھئے، سوائے دست آویز (پناہ میں) اﷲ کے اور دست آویز (پناہ میں) لوگوں کے ،

وَبَاءُوا بِغَضَبٍ مِنَ اللَّهِ وَضُرِبَتْ عَلَيْهِمُ الْمَسْكَنَةُ ۚ

اور کما لائے غصہ اﷲ کا اور ماری ہے ان پر محتاجی۔

ذَلِكَ بِأَنَّهُمْ كَانُوا يَكْفُرُونَ بِآيَاتِ اللَّهِ وَيَقْتُلُونَ الْأَنْبِيَاءَ بِغَيْرِ حَقٍّ ۚ

یہ اس واسطے کہ وہ رہے ہیں منکر اﷲ کی آیتوں سے اور مارتے ہیں نبیوں کو نا حق۔

ذَلِكَ بِمَا عَصَوْا وَكَانُوا يَعْتَدُونَ

یہ اس سے کہ وہ بے حکم ہیں اور حد سے بڑھتے ہیں۔

112

‏لَيْسُوا سَوَاءً ۗ

 وہ سب برابر نہیں،

مِنْ أَهْلِ الْكِتَابِ أُمَّةٌ قَائِمَةٌ يَتْلُونَ آيَاتِ اللَّهِ آنَاءَ اللَّيْلِ وَهُمْ يَسْجُدُونَ

 اہل کتاب میں ایک فرقہ ہے سیدھی راہ پر،پڑھتے ہیں آیتیں اﷲ کی راتوں کے وقت، اور وہ سجدہ کرتے ہیں۔

113

يُؤْمِنُونَ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ

 یقین لاتے ہیں اﷲ پر اور پچھلے دن (آخرت ) پر،

وَيَأْمُرُونَ بِالْمَعْرُوفِ وَيَنْهَوْنَ عَنِ الْمُنْكَرِ وَيُسَارِعُونَ فِي الْخَيْرَاتِ

اور حکم کرتے ہیں پسند (نیک) بات کو اور منع کرتے ہیں ناپسند (برے کام) سے اور دوڑتے ہیں نیک کاموں پر۔

وَأُولَئِكَ مِنَ الصَّالِحِينَ

اور وہ لوگ نیک بختوں میں ہیں۔

114

وَمَا يَفْعَلُوا مِنْ خَيْرٍ فَلَنْ يُكْفَرُوهُ ۗ

 اور جو کریں گے نیک کام، سو نا قبول نہ ہو گا۔

 وَاللَّهُ عَلِيمٌ بِالْمُتَّقِينَ

 اور اﷲ کو خبر ہے پرہیزگاروں کی۔

115

إِنَّ الَّذِينَ كَفَرُوا لَنْ تُغْنِيَ عَنْهُمْ أَمْوَالُهُمْ وَلَا أَوْلَادُهُمْ مِنَ اللَّهِ شَيْئًا ۖ

 اور وہ لوگ جو منکر ہیں ان کو کام نہ آئیں گے اُن کے مال اور نہ اولاد اﷲ کے آگے کچھ۔

وَأُولَئِكَ أَصْحَابُ النَّارِ ۚ

اور وہ دوزخ کے لوگ ہیں،

هُمْ فِيهَا خَالِدُونَ

وہ اس میں رہ پڑے۔

116

مَثَلُ مَا يُنْفِقُونَ فِي هَذِهِ الْحَيَاةِ الدُّنْيَا كَمَثَلِ رِيحٍ فِيهَا صِرٌّ

 جو کچھ خرچ کرتے ہیں اس دنیا کی زندگی میں اسکی مثال جیسے ایک باؤ (ہوا) ،

أَصَابَتْ حَرْثَ قَوْمٍ ظَلَمُوا أَنْفُسَهُمْ فَأَهْلَكَتْهُ ۚ

اس میں پالا (سردی) ، وہ مار گئی کھیتی ایک لوگوں کی جنہوں نے اپنے حق میں بُرا کیا تھا، پھر اس کو نابود کر گئی،

وَمَا ظَلَمَهُمُ اللَّهُ وَلَكِنْ أَنْفُسَهُمْ يَظْلِمُونَ

اور اﷲ نے ان پر ظلم نہیں کیا، پر اپنے اوپر ظلم کرتے ہیں۔

117

يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَتَّخِذُوا بِطَانَةً مِنْ دُونِكُمْ لَا يَأْلُونَكُمْ خَبَالًا

 اے ایمان والو! نہ ٹھہراؤ بھیدی اپنے غیر کو، وہ کمی نہیں کرتے تمہاری خرابی میں۔

وَدُّوا مَا عَنِتُّمْ قَدْ بَدَتِ الْبَغْضَاءُ مِنْ أَفْوَاهِهِمْ

ان کی خوشی ہے تم جس قدر تکلیف پاؤ، نکلی پڑتی ہے دشمنی اُن کی زبان سے۔

 وَمَا تُخْفِي صُدُورُهُمْ أَكْبَرُ ۚ

اور جو چھپا ہے ان کے جی (سینے) میں سو اس سے زیادہ ،

قَدْ بَيَّنَّا لَكُمُ الْآيَاتِ ۖ إِنْ كُنْتُمْ تَعْقِلُونَ

ہم نے جتا (بتا)دیئے تم کو پتے (نشانیاں)، اگر تم کو عقل ہے۔

118

هَا أَنْتُمْ أُولَاءِ تُحِبُّونَهُمْ وَلَا يُحِبُّونَكُمْ وَتُؤْمِنُونَ بِالْكِتَابِ كُلِّهِ

 سنتے ہو؟ تم لوگ اُن کے دوست ہو اور وہ تمہارے دوست نہیں، اور تم سب کتابوں کو مانتے ہو۔

وَإِذَا لَقُوكُمْ قَالُوا آمَنَّا

اور جب تم سے ملتے ہیں کہتے ہیں ہم مسلمان ہیں۔

وَإِذَا خَلَوْا عَضُّوا عَلَيْكُمُ الْأَنَامِلَ مِنَ الْغَيْظِ ۚ

 اور جب اکیلے ہوتے ہیں کاٹ کاٹ کھاتے ہیں تم پر انگلیاں دشمنی سے۔

قُلْ مُوتُوا بِغَيْظِكُمْ ۗ

تُو کہہ، مرو تم اپنی دشمنی میں۔

إِنَّ اللَّهَ عَلِيمٌ بِذَاتِ الصُّدُورِ

اﷲ کو معلوم ہے جیوں (سینوں) کی بات۔

119

إِنْ تَمْسَسْكُمْ حَسَنَةٌ تَسُؤْهُمْ وَإِنْ تُصِبْكُمْ سَيِّئَةٌ يَفْرَحُوا بِهَا ۖ

 اگر تم کو ملے کچھ بھلائی بُری لگے ان کو اور اگر تم پر پہنچے برائی خوش ہوں اس سے۔

وَإِنْ تَصْبِرُوا وَتَتَّقُوا لَا يَضُرُّكُمْ كَيْدُهُمْ شَيْئًا ۗ

اور اگر تم ٹھہرے رہو اور بچتے رہو کچھ نہ بگڑے گا تمہارا ان کے فریب سے،

إِنَّ اللَّهَ بِمَا يَعْمَلُونَ مُحِيطٌ

جو کچھ وہ کرتے ہیں سب اﷲ کے بس میں ہے۔

120

وَإِذْ غَدَوْتَ مِنْ أَهْلِكَ تُبَوِّئُ الْمُؤْمِنِينَ مَقَاعِدَ لِلْقِتَالِ ۗ

 اور جب فجر (صبح سویرے) کو نکلا تُو اپنے گھر سے بٹھانے لگا مسلمانوں کو لڑائی کے ٹھکانوں پر۔

وَاللَّهُ سَمِيعٌ عَلِيمٌ

اور اﷲ سنتا جانتا ہے۔

121

إِذْ هَمَّتْ طَائِفَتَانِ مِنْكُمْ أَنْ تَفْشَلَا وَاللَّهُ وَلِيُّهُمَا ۗ

جب قصد کیا دو فرقوں نے تم میں کہ نا مردی (بزدلی) کریں، اور (حالانکہ) اﷲ مددگارتھا ان کا۔

وَعَلَى اللَّهِ فَلْيَتَوَكَّلِ الْمُؤْمِنُونَ

اور اﷲ ہی پر چاہیے بھروسا کریں مسلمان۔

122

وَلَقَدْ نَصَرَكُمُ اللَّهُ بِبَدْرٍ وَأَنْتُمْ أَذِلَّةٌ ۖ

اور تمہاری مدد کر چکا ہے اﷲ بدر کی جنگ میں، اور تم بے مقدور(کمزور) تھے۔

فَاتَّقُوا اللَّهَ لَعَلَّكُمْ تَشْكُرُونَ

سو ڈرتے رہو اﷲ سے شاید تم احسان مانو۔

123

إِذْ تَقُولُ لِلْمُؤْمِنِينَ أَلَنْ يَكْفِيَكُمْ أَنْ يُمِدَّكُمْ رَبُّكُمْ بِثَلَاثَةِ آلَافٍ مِنَ الْمَلَائِكَةِ مُنْزَلِينَ

 جب تُو کہنے لگا مسلمانوں کو، کیا تم کو کفایت نہیں کہ تمہاری مدد بھیجے رب تمہارا، تین ہزار فرشتے آسمان سے اترے (ہوئے)۔

124

‏بَلَى ۚ إِنْ تَصْبِرُوا وَتَتَّقُوا وَيَأْتُوكُمْ مِنْ فَوْرِهِمْ هَذَا

 البتہ اگر تم ٹھہرے (ثابت قدم) رہو اور پرہیزگاری کرو، اور وہ آئیں (دشمن) تم پاس اُسی دم (اچانک) ،

 يُمْدِدْكُمْ رَبُّكُمْ بِخَمْسَةِ آلَافٍ مِنَ الْمَلَائِكَةِ مُسَوِّمِينَ

تو مدد بھیجے تمہارا رب، پانچ ہزار فرشتے، پلے ہوئے گھوڑوں پر۔

125

‏وَمَا جَعَلَهُ اللَّهُ إِلَّا بُشْرَى لَكُمْ وَلِتَطْمَئِنَّ قُلُوبُكُمْ بِهِ ۗ

اور یہ تو اﷲ نے تمہارے دل کی خوشی کی اور تا تسکین ہو تمہارے دلوں کو۔

وَمَا النَّصْرُ إِلَّا مِنْ عِنْدِ اللَّهِ الْعَزِيزِ الْحَكِيمِ

اور مدد ہے نری اﷲ کے پاس سے جو زبردست ہے حکمت والا۔

126

لِيَقْطَعَ طَرَفًا مِنَ الَّذِينَ كَفَرُوا أَوْ يَكْبِتَهُمْ فَيَنْقَلِبُوا خَائِبِينَ

 (یہ مدد اس لئے تھی) تا کاٹ ڈالے بعضے کافروں کو، یا ان کو ذلیل کرے کہ پھریں نا مراد۔

127

‏لَيْسَ لَكَ مِنَ الْأَمْرِ شَيْءٌ

تیرا اختیار کچھ نہیں،

 أَوْ يَتُوبَ عَلَيْهِمْ أَوْ يُعَذِّبَهُمْ فَإِنَّهُمْ ظَالِمُونَ

(سارا اختیار اﷲ پاس ہے)

یا اُن کو توبہ دے یا ا  نکو عذاب کرے، کہ وہ نا حق پر (ظالم) ہیں۔

128

‏وَلِلَّهِ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ ۚ

 اور اﷲ کا مال ہے جو کچھ آسمان اور زمین میں ہے۔

يَغْفِرُ لِمَنْ يَشَاءُ وَيُعَذِّبُ مَنْ يَشَاءُ ۚ

بخشے جس کو چاہے اور عذاب کرے جس کو چاہے،

وَاللَّهُ غَفُورٌ رَحِيمٌ

 اور اﷲ بخشنے والا مہربان ہے۔

129

يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَأْكُلُوا الرِّبَا أَضْعَافًا مُضَاعَفَةً ۖ

 اے ایمان والو! مت کھاؤ سود، دُونے پر دُونا،

وَاتَّقُوا اللَّهَ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ

اور ڈرو اﷲ سے، شاید تمہارا بھلا ہو۔

130

وَاتَّقُوا النَّارَ الَّتِي أُعِدَّتْ لِلْكَافِرِينَ

 اور بچو اس آگ سے جو تیار ہوئی کافروں کے واسطے۔

131

وَأَطِيعُوا اللَّهَ وَالرَّسُولَ لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُونَ

 اور حکم مانو اﷲ کا اور رسول کا شاید تم پر رحم ہو۔

132

وَسَارِعُوا إِلَى مَغْفِرَةٍ مِنْ رَبِّكُمْ وَجَنَّةٍ عَرْضُهَا السَّمَاوَاتُ وَالْأَرْضُ أُعِدَّتْ لِلْمُتَّقِينَ

 اور دوڑو بخشش پر اپنے رب کی اور جنت پر جس کا پھیلاؤ ہے آسمان اور زمین، تیار ہوئی ہے واسطے پرہیزگاروں کے۔

133

الَّذِينَ يُنْفِقُونَ فِي السَّرَّاءِ وَالضَّرَّاءِ وَالْكَاظِمِينَ الْغَيْظَ وَالْعَافِينَ عَنِ النَّاسِ ۗ

 جو خرچ کئے جاتے ہیں خوشی میں اور تکلیف میں، اور دبا لیتے ہیں غصہ، اور معاف کرتے ہیں لوگوں کو،

وَاللَّهُ يُحِبُّ الْمُحْسِنِينَ

اور اﷲ چاہتا ہے نیکی والوں کو۔

134

وَالَّذِينَ إِذَا فَعَلُوا فَاحِشَةً أَوْ ظَلَمُوا أَنْفُسَهُمْ ذَكَرُوا اللَّهَ فَاسْتَغْفَرُوا لِذُنُوبِهِمْ

 اور وہ لوگ کہ جب کر بیٹھیں کچھ کھلا گناہ، یا بُرا کریں اپنے حق میں تو یاد کریں اﷲ کو، اور بخشش مانگیں اپنے گناہوں کی۔

وَمَنْ يَغْفِرُ الذُّنُوبَ إِلَّا اللَّهُ

اور کون ہے گناہ بخشتا سوا اﷲ کے؟

وَلَمْ يُصِرُّوا عَلَى مَا فَعَلُوا وَهُمْ يَعْلَمُونَ

اور اَڑ نہ رہیں اپنے کئے پر جانتے (ہوئے)۔

135

أُولَئِكَ جَزَاؤُهُمْ مَغْفِرَةٌ مِنْ رَبِّهِمْ وَجَنَّاتٌ تَجْرِي مِنْ تَحْتِهَا الْأَنْهَارُ خَالِدِينَ فِيهَا ۚ

 اُن کی جزا ہے بخشش ان کے رب کی،اور باغ جن کے نیچے بہتی نہریں، رہ پڑے ان میں،

وَنِعْمَ أَجْرُ الْعَامِلِينَ

اور خوب مزدوری ہے (نیک) کام کرنے والوں کی۔

136

قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِكُمْ سُنَنٌ فَسِيرُوا فِي الْأَرْضِ فَانْظُرُوا كَيْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الْمُكَذِّبِينَ

ہو (گزر) چکے ہیں تم سے آگے دستور (دَور) ، سو پھرو زمین میں تو دیکھو کیسا ہوا آخر جھٹلانے والوں کا۔

137

هَذَا بَيَانٌ لِلنَّاسِ وَهُدًى وَمَوْعِظَةٌ لِلْمُتَّقِينَ

یہ بیان ہے لوگوں کے واسطے اور ہدایت اور نصیحت ڈر والوں کو۔

138

وَلَا تَهِنُوا وَلَا تَحْزَنُوا وَأَنْتُمُ الْأَعْلَوْنَ إِنْ كُنْتُمْ مُؤْمِنِينَ

اور سست (دل شکستہ) نہ ہو اور نہ غم کھاؤ، اور تم ہی غالب رہو گے، اگر تم ایمان رکھتے ہو۔

139

إِنْ يَمْسَسْكُمْ قَرْحٌ فَقَدْ مَسَّ الْقَوْمَ قَرْحٌ مِثْلُهُ ۚ

 اگر تم نے زخم پایا تو وہ لوگ بھی پا چکے ہیں زخم ایسا ہی۔

وَتِلْكَ الْأَيَّامُ نُدَاوِلُهَا بَيْنَ النَّاسِ وَلِيَعْلَمَ اللَّهُ الَّذِينَ آمَنُوا وَيَتَّخِذَ مِنْكُمْ شُهَدَاءَ ۗ

اور یہ دن بدلتے لاتے ہیں ہم لوگوں میں اور اس واسطے کہ معلوم کرے اﷲ جن کو ایمان ہے، اور کرے بعضے تم میں شہید۔

 وَاللَّهُ لَا يُحِبُّ الظَّالِمِينَ

اور اﷲ چاہتا نہیں نا حق والوں کو۔

140

وَلِيُمَحِّصَ اللَّهُ الَّذِينَ آمَنُوا وَيَمْحَقَ الْكَافِرِينَ

 اور اس واسطے کہ نکھارے (چھانٹ لے) اﷲ ایمان والوں کو اور مٹا دے منکروں کو۔

141

أَمْ حَسِبْتُمْ أَنْ تَدْخُلُوا الْجَنَّةَ

 کیا تم کو خیال ہے کہ داخل ہو جاؤ گے جنت میں (یونہی) ،

وَلَمَّا يَعْلَمِ اللَّهُ الَّذِينَ جَاهَدُوا مِنْكُمْ وَيَعْلَمَ الصَّابِرِينَ

اور ابھی معلوم نہیں کئے اﷲ نے جو لڑنے والے ہیں تم میں، اور معلوم کرے ثابت (قدم) رہنے والے۔

142

وَلَقَدْ كُنْتُمْ تَمَنَّوْنَ الْمَوْتَ مِنْ قَبْلِ أَنْ تَلْقَوْهُ

 اور تم تو آرزو کرتے تھے مرنے کی، اُس کی ملاقات سے پہلے۔

 فَقَدْ رَأَيْتُمُوهُ وَأَنْتُمْ تَنْظُرُونَ

سو اب دیکھا تم نے اس کو آنکھوں کے سامنے۔

143

وَمَا مُحَمَّدٌ إِلَّا رَسُولٌ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِ الرُّسُلُ ۚ

 اور محمد تو ایک رسول ہے، ہو چکے پہلے اس سے بہت رسول۔

أَفَإِنْ مَاتَ أَوْ قُتِلَ انْقَلَبْتُمْ عَلَى أَعْقَابِكُمْ ۚ

پھر کیا اگر وہ مر گیا یا مارا گیا، تم پھر جاؤ گے اُلٹے پاؤں؟

وَمَنْ يَنْقَلِبْ عَلَى عَقِبَيْهِ فَلَنْ يَضُرَّ اللَّهَ شَيْئًا ۗ

اور جو کوئی پھر جائے گا الٹے پاؤں، وہ نہ بگاڑے گا اﷲ کا کچھ۔

وَسَيَجْزِي اللَّهُ الشَّاكِرِينَ

اور اﷲ ثواب دے گا بھلا ماننے والوں (شکر گزاروں) کو۔

144

وَمَا كَانَ لِنَفْسٍ أَنْ تَمُوتَ إِلَّا بِإِذْنِ اللَّهِ كِتَابًا مُؤَجَّلًا ۗ

 اور کوئی جی مر نہیں سکتا بغیر حکم اﷲ کے، لکھا ہوا وعدہ (وقت معین) ۔

وَمَنْ يُرِدْ ثَوَابَ الدُّنْيَا نُؤْتِهِ مِنْهَا وَمَنْ يُرِدْ ثَوَابَ الْآخِرَةِ نُؤْتِهِ مِنْهَا ۚ

اور جو کوئی چاہے گا بدلہ دنیا کا، اس میں سے دیں گے اس کو اور جو کوئی چاہے گا بدلہ آخرت کا، اس میں سے دیں گے اس کو،

وَسَنَجْزِي الشَّاكِرِينَ

اور ہم ثواب دیں گے احسان ماننے والوں کو۔

145

وَكَأَيِّنْ مِنْ نَبِيٍّ قَاتَلَ مَعَهُ رِبِّيُّونَ كَثِيرٌ

 اور بہت نبی ہیں جن کے ساتھ ہو کر لڑے ہیں بہت خدا کے طالب۔

 فَمَا وَهَنُوا لِمَا أَصَابَهُمْ فِي سَبِيلِ اللَّهِ وَمَا ضَعُفُوا وَمَا اسْتَكَانُوا ۗ

پھر نہ ہارے ہیں کچھ تکلیف پہنچنے سے اﷲ کی راہ میں، اور نہ سست ہوئے ہیں، نہ دب گئے ہیں۔

وَاللَّهُ يُحِبُّ الصَّابِرِينَ

اور اﷲ چاہتا ہے ثابت (قدم) رہنے والوں کو۔

146

وَمَا كَانَ قَوْلَهُمْ إِلَّا أَنْ قَالُوا

 اور کچھ نہیں بولے مگر یہی کہا،

 رَبَّنَا اغْفِرْ لَنَا ذُنُوبَنَا وَإِسْرَافَنَا فِي أَمْرِنَا

کہ اے رب ہمارے! بخش ہمارے گناہ اور جو ہم سے زیادتی ہوئی ہمارے کام میں،

وَثَبِّتْ أَقْدَامَنَا وَانْصُرْنَا عَلَى الْقَوْمِ الْكَافِرِينَ

اور ثابت رکھ ہمارے قدم اور مدد دے ہم کو منکر قوم پر۔

147

فَآتَاهُمُ اللَّهُ ثَوَابَ الدُّنْيَا وَحُسْنَ ثَوَابِ الْآخِرَةِ ۗ

پھر دیا ا ن کو اﷲ نے ثواب دنیا کا بھی اور خوب ثواب آخرت کا۔

وَاللَّهُ يُحِبُّ الْمُحْسِنِينَ

اور اﷲ جانتا (محبوب رکھت) ہے نیکی (کرنے) والوں کو۔

148

يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِنْ تُطِيعُوا الَّذِينَ كَفَرُوا يَرُدُّوكُمْ عَلَى أَعْقَابِكُمْ فَتَنْقَلِبُوا خَاسِرِينَ

اے ایمان والو! اگر تم کہا مانو گے منکروں کا، تو تم کو پھیر دیں گے اُلٹے پاؤں، پھر جا پڑو گے نقصان میں۔

149

بَلِ اللَّهُ مَوْلَاكُمْ ۖ وَهُوَ خَيْرُ النَّاصِرِينَ

بلکہ اﷲ تمہارا مددگار ہے اور اسکی مدد سب سے بہتر (ہے)۔

150

سَنُلْقِي فِي قُلُوبِ الَّذِينَ كَفَرُوا الرُّعْبَ بِمَا أَشْرَكُوا بِاللَّهِ مَا لَمْ يُنَزِّلْ بِهِ سُلْطَانًا ۖ

 اب ڈالیں گے ہم کافروں کے دل میں ہیبت، اس واسطے کہ انہوں نے شریک ٹھہرایا اﷲ کا جسکی اُس نے سند نہیں اتاری۔

وَمَأْوَاهُمُ النَّارُ ۚ

اور ان کا ٹھکانا دوزخ ہے،

وَبِئْسَ مَثْوَى الظَّالِمِينَ

 اور بُری بستی (بُرا ٹھکان) بے انصافوں کی۔

151

وَلَقَدْ صَدَقَكُمُ اللَّهُ وَعْدَهُ إِذْ تَحُسُّونَهُمْ بِإِذْنِهِ ۖ

 اور اﷲ تو سچ کر چکا تم سے اپنا وعدہ جب تم لگے ان کو کاٹنے (قتل کرنے) اسکے حکم سے۔

حَتَّى إِذَا فَشِلْتُمْ وَتَنَازَعْتُمْ فِي الْأَمْرِ وَعَصَيْتُمْ مِنْ بَعْدِ مَا أَرَاكُمْ مَا تُحِبُّونَ ۚ

جب تک کہ تم نے نا مردی (ڈھیل) کی، اور کام میں جھگڑا ڈالا، اور بے حکمی کی،

بعد اس کے تم کو دکھا چکا تمہاری خوشی کی (محبوب) چیز۔

مِنْكُمْ مَنْ يُرِيدُ الدُّنْيَا وَمِنْكُمْ مَنْ يُرِيدُ الْآخِرَةَ ۚ

کوئی تم میں چاہتا تھا دنیا، اور کوئی تم میں چاہتا تھا آخرت۔

ثُمَّ صَرَفَكُمْ عَنْهُمْ لِيَبْتَلِيَكُمْ ۖ

پھر تم کو اُلٹ (پسپا کر) دیا اُن پر سے، اس واسطے کہ تم کو آزمائے۔

وَلَقَدْ عَفَا عَنْكُمْ ۗ وَاللَّهُ ذُو فَضْلٍ عَلَى الْمُؤْمِنِينَ

 اور وہ تم کو معاف کر چکا۔اور اﷲ فضل رکھتا ہے ایمان والوں پر۔

152

إِذْ تُصْعِدُونَ وَلَا تَلْوُونَ عَلَى أَحَدٍ وَالرَّسُولُ يَدْعُوكُمْ فِي أُخْرَاكُمْ

 جب تم چڑھے (بھاگے) جاتے تھے اور پیچھے نہ دیکھتے تھے کسی کو، اور رسول پکارتا تھا تم کو پچھاڑی میں،

فَأَثَابَكُمْ غَمًّا بِغَمٍّ لِكَيْلَا تَحْزَنُوا عَلَى مَا فَاتَكُمْ وَلَا مَا أَصَابَكُمْ ۗ

پھر تم کو تنگ کیا بدلہ تمہارے تنگ کرنے کا ، تو غم نہ کھایا کروجو ہاتھ سے (چھن) جائے اور جو سامنے آئے (مل جائے) ۔

وَاللَّهُ خَبِيرٌ بِمَا تَعْمَلُونَ

اور اﷲ کو خبر ہے تمہارے کام کی۔

153

ثُمَّ أَنْزَلَ عَلَيْكُمْ مِنْ بَعْدِ الْغَمِّ أَمَنَةً نُعَاسًا يَغْشَى طَائِفَةً مِنْكُمْ ۖ

پھر تم پر اتاری تنگی کے بعد اُونگھ، کہ گھیر رہی تھی تم میں بعضوں کو،

وَطَائِفَةٌ قَدْ أَهَمَّتْهُمْ أَنْفُسُهُمْ يَظُنُّونَ بِاللَّهِ غَيْرَ الْحَقِّ ظَنَّ الْجَاهِلِيَّةِ ۖ

اور بعضوں کو فکر پڑا تھا اپنے جی(جان) کا، خیال کرتے تھے اﷲ پر، جھوٹے خیال جاہلوں کے (سے) ۔

 يَقُولُونَ هَلْ لَنَا مِنَ الْأَمْرِ مِنْ شَيْءٍ ۗ

کہتے تھے (کی) کچھ بھی کام ہے ہمارے ہاتھ؟

 قُلْ إِنَّ الْأَمْرَ كُلَّهُ لِلَّهِ ۗ

تُو کہہ۔ سب کام ہے اﷲ کے ہاتھ۔

يُخْفُونَ فِي أَنْفُسِهِمْ مَا لَا يُبْدُونَ لَكَ ۖ

 اپنے جی میں چھپاتے ہیں جو تجھ سے ظاہر نہیں کرتے۔

يَقُولُونَ لَوْ كَانَ لَنَا مِنَ الْأَمْرِ شَيْءٌ مَا قُتِلْنَا هَاهُنَا ۗ

کہتے ہیں اگر کچھ کام ہوتا ہمارے ہاتھ تو ہم مارے نہ جاتے اس جگہ۔

 قُلْ لَوْ كُنْتُمْ فِي بُيُوتِكُمْ لَبَرَزَ الَّذِينَ كُتِبَ عَلَيْهِمُ الْقَتْلُ إِلَى مَضَاجِعِهِمْ ۖ

تُو کہہ اگر تم ہوتے اپنے گھروں میں البتہ باہر نکلتے جن پر لکھا تھا مارے جانا اپنے پڑاؤپر۔

وَلِيَبْتَلِيَ اللَّهُ مَا فِي صُدُورِكُمْ وَلِيُمَحِّصَ مَا فِي قُلُوبِكُمْ ۗ

اور اﷲ کو آزمانا تھا جوکچھ تمہارے جی میں ہے، اور نکھارنا تھا جو کچھ تمہارے دل میں ہے ،

وَاللَّهُ عَلِيمٌ بِذَاتِ الصُّدُورِ

اور اﷲ کو معلوم ہے جی (دِل) کی بات۔

154

إِنَّ الَّذِينَ تَوَلَّوْا مِنْكُمْ يَوْمَ الْتَقَى الْجَمْعَانِ إِنَّمَا اسْتَزَلَّهُمُ الشَّيْطَانُ بِبَعْضِ مَا كَسَبُوا ۖ

 جو لوگ تم میں ہٹ گئے جس دن بھڑیں دوفوجیں، سو ان کو ڈگا (ڈگمگ) دیا شیطان نے کچھ ان کے گناہ کی شامت سے۔

وَلَقَدْ عَفَا اللَّهُ عَنْهُمْ ۗ إِنَّ اللَّهَ غَفُورٌ حَلِيمٌ

اور ان کو بخش چکا اﷲ بیشک اﷲ بخشنے والا ہے تحمل رکھتا۔

155

يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَكُونُوا كَالَّذِينَ كَفَرُوا

اے ایمان والو! تم نہ ہو ان کی طرح جو منکر ہوئے،

وَقَالُوا لِإِخْوَانِهِمْ إِذَا ضَرَبُوا فِي الْأَرْضِ أَوْ كَانُوا غُزًّى لَوْ كَانُوا عِنْدَنَا مَا مَاتُوا وَمَا قُتِلُوا

اور کہتے ہیں اپنے بھائیوں کو جب سفر کو نکلیں ملک میں یا ہوں جہاد میں، کہ اگر رہتے ہم پاس نہ مرتے اور نہ مارے جاتے۔

لِيَجْعَلَ اللَّهُ ذَلِكَ حَسْرَةً فِي قُلُوبِهِمْ ۗ

اور اﷲ اس سے ڈالے افسوس (حسرت) ان کے دل میں۔

وَاللَّهُ يُحْيِي وَيُمِيتُ ۗ

اور اﷲ ہے جِلاتا (زندہ رکھت) اور مارتا۔

وَاللَّهُ بِمَا تَعْمَلُونَ بَصِيرٌ

 اور اﷲ تمہارے کام دیکھتا ہے۔

156

وَلَئِنْ قُتِلْتُمْ فِي سَبِيلِ اللَّهِ أَوْ مُتُّمْ لَمَغْفِرَةٌ مِنَ اللَّهِ وَرَحْمَةٌ خَيْرٌ مِمَّا يَجْمَعُونَ

اور اگر تم مارے گئے اﷲ کی راہ میں یا مر گئے توبخشش اﷲ کی اور مہربانی بہتر ہے اس (چیز) سے جو جمع کرتے ہیں۔

157

‏وَلَئِنْ مُتُّمْ أَوْ قُتِلْتُمْ لَإِلَى اللَّهِ تُحْشَرُونَ

 اور اگر تم مر گئے یا مارے گئے، اﷲ ہی پاس اکھٹے ہو گے۔

158

فَبِمَا رَحْمَةٍ مِنَ اللَّهِ لِنْتَ لَهُمْ ۖ

 سو کچھ اﷲ کی مہر (رحمت) ہے، جو تُو نرم دل ملا ان کو۔

وَلَوْ كُنْتَ فَظًّا غَلِيظَ الْقَلْبِ لَانْفَضُّوا مِنْ حَوْلِكَ ۖ

اور اگر تُو ہوتا سخت گو(مزاج) اور سخت دل تو منتشر ہو جاتے تیرے گرد سے۔

فَاعْفُ عَنْهُمْ وَاسْتَغْفِرْ لَهُمْ وَشَاوِرْهُمْ فِي الْأَمْرِ ۖ

سو تُو اُن کو معاف کر، اور ان کے واسطے بخشش مانگ اور ان سے مشورت لے کام میں۔

فَإِذَا عَزَمْتَ فَتَوَكَّلْ عَلَى اللَّهِ ۚ

پھر جب ٹھہر (پختہ فیصلہ کر) چکا تو بھروسا کر اﷲ پر۔

إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ الْمُتَوَكِّلِينَ

 اﷲ چاہتا ہے توکل والوں کو۔

159

إِنْ يَنْصُرْكُمُ اللَّهُ فَلَا غَالِبَ لَكُمْ ۖ

 اگر اﷲ تم کو مدد کرے گا تو کوئی تم پر غالب نہ ہو گا۔

وَإِنْ يَخْذُلْكُمْ فَمَنْ ذَا الَّذِي يَنْصُرُكُمْ مِنْ بَعْدِهِ ۗ

اور جو وہ تم کو چھوڑ دے گا پھر کون ہے کہ تمہاری مدد کرے گا اس کے بعد۔

وَعَلَى اللَّهِ فَلْيَتَوَكَّلِ الْمُؤْمِنُونَ

اور اﷲ پر بھروسا (کرن) چاہیئے مسلمانوں کو۔

160

وَمَا كَانَ لِنَبِيٍّ أَنْ يَغُلَّ ۚ

اور نبی کا کام نہیں کہ کچھ چھپا رکھے،

وَمَنْ يَغْلُلْ يَأْتِ بِمَا غَلَّ يَوْمَ الْقِيَامَةِ ۚ

 اور جو کوئی چھپائے گا وہ لائے گا اپنا چھپایا دن قیامت کے۔

 ثُمَّ تُوَفَّى كُلُّ نَفْسٍ مَا كَسَبَتْ وَهُمْ لَا يُظْلَمُونَ

پھر پورا پائے گا ہر کوئی اپنا کمایا، اور اُن پر ظلم نہ ہو گا۔

161

أَفَمَنِ اتَّبَعَ رِضْوَانَ اللَّهِ كَمَنْ بَاءَ بِسَخَطٍ مِنَ اللَّهِ وَمَأْوَاهُ جَهَنَّمُ ۚ

کیا ایک شخص جو تابع ہے اﷲ کی مرضی کا، برابر ہے اسکے جو کما لایا غصّہ اﷲ کا اور اسکا ٹھکانا دوزخ۔

وَبِئْسَ الْمَصِيرُ

 اور کیا بُری جگہ پہنچا۔

162

هُمْ دَرَجَاتٌ عِنْدَ اللَّهِ ۗ

 لوگ کئی درجے ہیں اﷲ کے ہاں۔

وَاللَّهُ بَصِيرٌ بِمَا يَعْمَلُونَ

 اوراﷲ دیکھتا ہے جو کرتے ہیں۔

163

لَقَدْ مَنَّ اللَّهُ عَلَى الْمُؤْمِنِينَ إِذْ بَعَثَ فِيهِمْ رَسُولًا مِنْ أَنْفُسِهِمْ

 اﷲ نے احسان کیا ایمان والوں پر، جو بھیجا ان میں رسول انہی میں کا،

 يَتْلُو عَلَيْهِمْ آيَاتِهِ وَيُزَكِّيهِمْ وَيُعَلِّمُهُمُ الْكِتَابَ وَالْحِكْمَةَ

پڑھتا ہے اُن پر آیتیں اس کی اور سنوارتا ہے ان کو، اور سکھاتا ہے ان کو کتاب اور کام کی بات (حکمت)۔

وَإِنْ كَانُوا مِنْ قَبْلُ لَفِي ضَلَالٍ مُبِينٍ

اور وہ تو پہلے سے صریح (بالکل)گمراہ تھے۔

164

أَوَلَمَّا أَصَابَتْكُمْ مُصِيبَةٌ قَدْ أَصَبْتُمْ مِثْلَيْهَا قُلْتُمْ أَنَّى هَذَا ۖ

 کیا جس وقت تم کو پہنچی ایک تکلیف، کہ تم پہنچا چکے ہو(دشمنوں کو) اس کے دو برابر (دُون)، کہتے ہو یہ کہاں سے آئی؟

قُلْ هُوَ مِنْ عِنْدِ أَنْفُسِكُمْ ۗ

تُو کہہ، یہ آئی تم کو اپنی (ہی)طرف سے۔

إِنَّ اللَّهَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ

 اﷲ ہر چیز پر قادر ہے۔

165

وَمَا أَصَابَكُمْ يَوْمَ الْتَقَى الْجَمْعَانِ فَبِإِذْنِ اللَّهِ

اور جو کچھ تم کو سامنے آیا (نقصان پہنچ)جس دن بھڑیں دونوں فوجیں، سو اﷲ کے حکم سے،

وَلِيَعْلَمَ الْمُؤْمِنِينَ

 اور اس واسطے کہ معلوم کرے ایمان والوں کو۔

166

وَلِيَعْلَمَ الَّذِينَ نَافَقُوا ۚ

 اور تا (کہ)معلوم کرے ا نکو جو منافق تھے۔

وَقِيلَ لَهُمْ تَعَالَوْا قَاتِلُوا فِي سَبِيلِ اللَّهِ أَوِ ادْفَعُوا ۖ

اور کہا اُن کو کہ آؤ لڑو اﷲ کی راہ میں یا دفع کرو دشمن،

قَالُوا لَوْ نَعْلَمُ قِتَالًا لَاتَّبَعْنَاكُمْ ۗ

بولے، (اگر) ہم کو معلوم ہو لڑائی تو تمہارا ساتھ کریں (چلتے)۔

هُمْ لِلْكُفْرِ يَوْمَئِذٍ أَقْرَبُ مِنْهُمْ لِلْإِيمَانِ ۚ

وہ لوگ اس دن کُفر کی طرف نزدیک ہیں ایمان سے۔

 يَقُولُونَ بِأَفْوَاهِهِمْ مَا لَيْسَ فِي قُلُوبِهِمْ ۗ وَاللَّهُ أَعْلَمُ بِمَا يَكْتُمُونَ

کہتے ہیں اپنے منہ سے جو نہیں ان کے دل میں۔ اور اﷲ خوب جانتا ہے جو چھپاتے ہیں۔

167

الَّذِينَ قَالُوا لِإِخْوَانِهِمْ وَقَعَدُوا لَوْ أَطَاعُونَا مَا قُتِلُوا ۗ

 وہ جو کہتے ہیں اپنے بھائیوں کو اور آپ بیٹھ رہے ہیں(گھروں میں)، اگر وہ ہماری بات مانتے تو مارے نہ جاتے،

قُلْ فَادْرَءُوا عَنْ أَنْفُسِكُمُ الْمَوْتَ إِنْ كُنْتُمْ صَادِقِينَ

تُو کہہ اب ہٹا (کر دکھ)دے جو اپنے اوپر سے موت، اگر تم سچے ہو۔

168

وَلَا تَحْسَبَنَّ الَّذِينَ قُتِلُوا فِي سَبِيلِ اللَّهِ أَمْوَاتًا ۚ

 اور تُو نہ سمجھ،جو لوگ مارے گئے اﷲ کی راہ میں، مُردے۔

بَلْ أَحْيَاءٌ عِنْدَ رَبِّهِمْ يُرْزَقُونَ

 بلکہ زندہ ہیں اپنے رب کے پاس روزی پاتے۔

169

‏فَرِحِينَ بِمَا آتَاهُمُ اللَّهُ مِنْ فَضْلِهِ

 خوشی کرتے ہیں اس پر جو دیا ان کو اﷲ نے اپنے فضل سے،

وَيَسْتَبْشِرُونَ بِالَّذِينَ لَمْ يَلْحَقُوا بِهِمْ مِنْ خَلْفِهِمْ

اور خوش وقت (مطمئن) ہوتے ہیں ان کی طرف سے جو ابھی نہیں پہنچے اُن میں پیچھے سے۔

  أَلَّا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ

اس واسطے کہ نہ ڈر ہے اُن پر، نہ اُن کو غم ہے۔

170

يَسْتَبْشِرُونَ بِنِعْمَةٍ مِنَ اللَّهِ وَفَضْلٍ وَأَنَّ اللَّهَ لَا يُضِيعُ أَجْرَ الْمُؤْمِنِينَ

 خوش وقت (مطمئن) ہوتے ہیں اﷲ کی نعمت اور فضل سے،اور اس سے کہ اﷲ ضائع نہیں کرتا مزدوری (اجر)ایمان والوں کی۔

171

الَّذِينَ اسْتَجَابُوا لِلَّهِ وَالرَّسُولِ مِنْ بَعْدِ مَا أَصَابَهُمُ الْقَرْحُ ۚ

جن لوگوں نے حکم مانا اﷲ کا اور رسول کا، بعد اس کے کہ اُن میں پڑ چکا تھا کٹاؤ (زخم)۔

 لِلَّذِينَ أَحْسَنُوا مِنْهُمْ وَاتَّقَوْا أَجْرٌ عَظِيمٌ

جو ان میں نیک ہیں اورپرہیزگار ان کو ثواب بڑا ہے۔

172

الَّذِينَ قَالَ لَهُمُ النَّاسُ إِنَّ النَّاسَ قَدْ جَمَعُوا لَكُمْ فَاخْشَوْهُمْ فَزَادَهُمْ إِيمَانًا

جن کو کہا لوگوں نے کہ انہوں نے جمع کی(بہت) اسباب تمہارے مقابلے کو، سو تم ان سے خطرہ (ڈر)کرو، پھر ان کو زیادہ آیا ایمان۔

وَقَالُوا حَسْبُنَا اللَّهُ وَنِعْمَ الْوَكِيلُ

اور بولے بس ہے ہم کو اﷲ اور کیا خوب کار ساز ہے۔

173

فَانْقَلَبُوا بِنِعْمَةٍ مِنَ اللَّهِ وَفَضْلٍ لَمْ يَمْسَسْهُمْ سُوءٌ وَاتَّبَعُوا رِضْوَانَ اللَّهِ ۗ

پھر چلے آئے، اﷲ کے احسان سے اور فضل سے کچھ نہ پہنچی بُرائی، اور چلے اﷲ کی رضا پر،

وَاللَّهُ ذُو فَضْلٍ عَظِيمٍ

اور اﷲ کا فضل بڑا ہے۔

174

إِنَّمَا ذَلِكُمُ الشَّيْطَانُ يُخَوِّفُ أَوْلِيَاءَهُ فَلَا تَخَافُوهُمْ

یہ جو ہے سو شیطان ہے کہ ڈراتا ہے اپنے دوستوں سے، سو تم ان سے مت ڈرو،

وَخَافُونِ إِنْ كُنْتُمْ مُؤْمِنِينَ

اور مجھ سے ڈرو اگر ایمان رکھتے ہو۔

175

وَلَا يَحْزُنْكَ الَّذِينَ يُسَارِعُونَ فِي الْكُفْرِ ۚ

اور تجھ کو غم نہ آئے ان لوگوں سے جو دوڑ کر لگتے ہیں کفر کرنے۔

إِنَّهُمْ لَنْ يَضُرُّوا اللَّهَ شَيْئًا ۗ

 وہ نہ بگاڑیں گے اﷲ کا کچھ۔

يُرِيدُ اللَّهُ أَلَّا يَجْعَلَ لَهُمْ حَظًّا فِي الْآخِرَةِ ۖ  وَلَهُمْ عَذَابٌ عَظِيمٌ

اﷲ چاہتا ہے کہ ان کو فائدہ نہ دے آخرت میں۔ اور ان کو بڑی مار (عذاب عظیم)ہے۔

176

إِنَّ الَّذِينَ اشْتَرَوُا الْكُفْرَ بِالْإِيمَانِ لَنْ يَضُرُّوا اللَّهَ شَيْئًا وَلَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ

جنہوں نے خرید کیا کُفر ایمان کے بدلے، وہ نہ بگاڑیں گے اﷲ کا کچھ، اور انکو دُکھ کی مار (دردناک عذاب)ہے۔

177

وَلَا يَحْسَبَنَّ الَّذِينَ كَفَرُوا أَنَّمَا نُمْلِي لَهُمْ خَيْرٌ لِأَنْفُسِهِمْ ۚ

 اور یہ نہ سمجھیں منکر کہ ہم جو فرصت دیتے ہیں انکو، کچھ بھلا ہے اُنکے حق میں۔

إِنَّمَا نُمْلِي لَهُمْ لِيَزْدَادُوا إِثْمًا ۚ

ہم تو فرصت دیتے ہیں ان کو تا بڑھے جائیں گناہ میں،

وَلَهُمْ عَذَابٌ مُهِينٌ

 اور ان کو ذلت کی مار ہے۔

178

مَا كَانَ اللَّهُ لِيَذَرَ الْمُؤْمِنِينَ عَلَى مَا أَنْتُمْ عَلَيْهِ حَتَّى يَمِيزَ الْخَبِيثَ مِنَ الطَّيِّبِ ۗ

 اﷲ وہ نہیں کہ چھوڑ دے گا مسلمانوں کو جس طرح (حالت)پر تم ہو، جب تک جُدا نہ کرے ناپاک کو پاک سے۔

وَمَا كَانَ اللَّهُ لِيُطْلِعَكُمْ عَلَى الْغَيْبِ وَلَكِنَّ اللَّهَ يَجْتَبِي مِنْ رُسُلِهِ مَنْ يَشَاءُ ۖ

اور اﷲ یوں نہیں کہ تم کو خبر دے غیب کی، اور لیکن اﷲ چھانٹ لیتا ہے اپنے رسولوں میں جسکو چاہے۔

فَآمِنُوا بِاللَّهِ وَرُسُلِهِ ۚ

سو تم یقین لاؤ اﷲ پر اور اس کے رسولوں پر،

وَإِنْ تُؤْمِنُوا وَتَتَّقُوا فَلَكُمْ أَجْرٌ عَظِيمٌ

اور اگر تم یقین پر رہو اور پرہیزگاری پر تو تم کو بڑا ثواب ہے۔

179

وَلَا يَحْسَبَنَّ الَّذِينَ يَبْخَلُونَ بِمَا آتَاهُمُ اللَّهُ مِنْ فَضْلِهِ هُوَ خَيْرًا لَهُمْ ۖ

 اور نہ سمجھیں جو لوگ بخل کرتے ہیں ایک چیز پر کہ اﷲ نے انکو دی ہے اپنے فضل سے،کہ یہ (بخل)بہتر ہے اُنکے حق میں،

بَلْ هُوَ شَرٌّ لَهُمْ ۖ

 بلکہ یہ بُرا ہے اُنکے واسطے،

سَيُطَوَّقُونَ مَا بَخِلُوا بِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ ۗ

 آگے طوق پڑے گا جس پر بخل کیا تھا، دن قیامت کے۔

وَلِلَّهِ مِيرَاثُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ ۗ وَاللَّهُ بِمَا تَعْمَلُونَ خَبِيرٌ

اور اﷲ وارث ہے آسمان اور زمین کا، اور اﷲ جو کرتے ہو ، سو جانتا ہے۔

180

لَقَدْ سَمِعَ اللَّهُ قَوْلَ الَّذِينَ قَالُوا إِنَّ اللَّهَ فَقِيرٌ وَنَحْنُ أَغْنِيَاءُ ۘ

 اور اﷲ نے سنی انکی بات جنہوں نے کہا کہ اﷲ فقیر ہے اور ہم مال دار۔

سَنَكْتُبُ مَا قَالُوا

اب لکھ رکھیں گے ہم اُنکی بات،

وَقَتْلَهُمُ الْأَنْبِيَاءَ بِغَيْرِ حَقٍّ وَنَقُولُ ذُوقُوا عَذَابَ الْحَرِيقِ

 اور جو خون کئے ہیں نبیوں کے ناحق، اور کہیں گے چکھو جلن کی مار۔

181

ذَلِكَ بِمَا قَدَّمَتْ أَيْدِيكُمْ وَأَنَّ اللَّهَ لَيْسَ بِظَلَّامٍ لِلْعَبِيدِ

 یہ بدلہ اس کا ہے جو تم نے اپنے ہاتھوں بھیجا، اور اﷲ ظلم نہیں کرتا بندوں پر۔

182

الَّذِينَ قَالُوا إِنَّ اللَّهَ عَهِدَ إِلَيْنَا أَلَّا نُؤْمِنَ لِرَسُولٍ حَتَّى يَأْتِيَنَا بِقُرْبَانٍ تَأْكُلُهُ النَّارُ ۗ

 وہ جو کہتے ہیں کہ اﷲ نے ہم کو کہہ رکھا ہے

کہ ہم یقین نہ کریں کسی رسول کوجب تک نہ لائے ہم پاس ایک نیاز جس کو کھا جائے آگ۔

قُلْ قَدْ جَاءَكُمْ رُسُلٌ مِنْ قَبْلِي بِالْبَيِّنَاتِ وَبِالَّذِي قُلْتُمْ

تُو کہہ تم میں آ چکے کتنے رسول مجھ سے پہلے نشانیاں لے کر اور یہ بھی جو تم نے کہا،

فَلِمَ قَتَلْتُمُوهُمْ إِنْ كُنْتُمْ صَادِقِينَ

پھر انکو کیوں مارا تم نے اگر تم سچے ہو۔

183

فَإِنْ كَذَّبُوكَ فَقَدْ كُذِّبَ رُسُلٌ مِنْ قَبْلِكَ  جَاءُوا بِالْبَيِّنَاتِ وَالزُّبُرِ وَالْكِتَابِ الْمُنِيرِ

 پھر اگر یہ تجھ کو جھٹلائیں تو آگے تجھ سے جھٹلائے گئے بہت رسول، جو لائے نشانیاں اور ورق اور کتاب چمکتی۔

184

‏كُلُّ نَفْسٍ ذَائِقَةُ الْمَوْتِ ۗ

ہر جی کو چکھنی ہے موت،

وَإِنَّمَا تُوَفَّوْنَ أُجُورَكُمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ ۖ

 اور تم کو پورے بدلے ملیں گے، دن قیامت کے۔

فَمَنْ زُحْزِحَ عَنِ النَّارِ وَأُدْخِلَ الْجَنَّةَ فَقَدْ فَازَ ۗ

پھر جس کو سرکا دیا آگ سے، اور داخل کیا جنت میں، اس کا کام بنا۔

وَمَا الْحَيَاةُ الدُّنْيَا إِلَّا مَتَاعُ الْغُرُورِ

اور دنیا کی زندگی تو یہی ہے دغا کی جنس۔

185

لَتُبْلَوُنَّ فِي أَمْوَالِكُمْ وَأَنْفُسِكُمْ

البتہ تم آزمائے جاؤ گے مال سے اور جان سے،

وَلَتَسْمَعُنَّ مِنَ الَّذِينَ أُوتُوا الْكِتَابَ مِنْ قَبْلِكُمْ وَمِنَ الَّذِينَ أَشْرَكُوا أَذًى كَثِيرًا ۚ

اور البتہ سنو گے اگلی کتاب والوں سے اور مشرکوں سے، بدگوئی بہت،

وَإِنْ تَصْبِرُوا وَتَتَّقُوا فَإِنَّ ذَلِكَ مِنْ عَزْمِ الْأُمُورِ

اور اگر تم ٹھیرے رہو اور پرہیزگاری کرو تو یہ ہمت کے کام ہیں۔

186

وَإِذْ أَخَذَ اللَّهُ مِيثَاقَ الَّذِينَ أُوتُوا الْكِتَابَ لَتُبَيِّنُنَّهُ لِلنَّاسِ وَلَا تَكْتُمُونَهُ

 اور جب اﷲ نے اقرار لیا کتاب والوں سے، کہ اس کو بیان کرو گے لوگوں پاس اور نہ چھپاؤ گے،

فَنَبَذُوهُ وَرَاءَ ظُهُورِهِمْ وَاشْتَرَوْا بِهِ ثَمَنًا قَلِيلًا ۖ

پھر پھینک دیا وہ اقرار اپنی پیٹھ کے پیچھے، اور خرید کیا اس کے بدلے مول تھوڑا۔

فَبِئْسَ مَا يَشْتَرُونَ

سو کیا بری خرید کرتے ہیں۔

187

لَا تَحْسَبَنَّ الَّذِينَ يَفْرَحُونَ بِمَا أَتَوْا وَيُحِبُّونَ أَنْ يُحْمَدُ وا بِمَا لَمْ يَفْعَلُوا

 تو نہ سمجھ کہ جو لوگ خوش ہوتے ہیں اپنے کئے پراور تعریف چاہتے ہیں بن کئے پر،

 فَلَا تَحْسَبَنَّهُمْ بِمَفَازَةٍ مِنَ الْعَذَابِ ۖ  وَلَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ

سو نہ جان کہ وہ خلاص ہیں عذاب سے۔ اور ان کو دُکھ کی مار ہے۔

188

وَلِلَّهِ مُلْكُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ ۗ وَاللَّهُ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ

 اور اﷲ کو ہے سلطنت آسمان اور زمین کی، اور اﷲ ہر چیز پر قادر ہے۔

189

إِنَّ فِي خَلْقِ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَاخْتِلَافِ اللَّيْلِ وَالنَّهَارِ لَآيَاتٍ لِأُولِي الْأَلْبَابِ

 آسمان اور زمین کا بنانا، رات اور دن کا بدلتے آنا، اس میں نشانیاں ہیں عقل والوں کو۔

190

‏ الَّذِينَ يَذْكُرُونَ اللَّهَ قِيَامًا وَقُعُودًا وَعَلَى جُنُوبِهِمْ وَيَتَفَكَّرُونَ فِي خَلْقِ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ

 وہ جو یاد کرتے ہیں اﷲ کو کھڑے اور بیٹھے اور کروٹ پر لیٹے،اور دھیان کرتے ہیں آسمان اور زمین کی پیدائش میں۔

 رَبَّنَا مَا خَلَقْتَ هَذَا بَاطِلًا سُبْحَانَكَ فَقِنَا عَذَابَ النَّارِ

اے رب ہمارے! تُو نے یہ عبث نہیں بنایا۔ تُو پاک ہے عیب سے، سو ہم کو بچا دوزخ کے عذاب سے۔

191

رَبَّنَا إِنَّكَ مَنْ تُدْخِلِ النَّارَ فَقَدْ أَخْزَيْتَهُ ۖ وَمَا لِلظَّالِمِينَ مِنْ أَنْصَارٍ

 اے رب ہمارے! جس کو تو نے دوزخ میں ڈالا، سو اس کو رسوا کیا۔ اورگنہگاروں کا کوئی نہیں مددگار۔

192

رَبَّنَا إِنَّنَا سَمِعْنَا مُنَادِيًا يُنَادِي لِلْإِيمَانِ أَنْ آمِنُوا بِرَبِّكُمْ فَآمَنَّا ۚ

 اے رب ہمارے ہم نے سنا کہ پکارنے والا پکارتا ہے ایمان لانے کو، کہ ایمان لاؤ اپنے رب پر، سو ہم ایمان لائے،

 رَبَّنَا فَاغْفِرْ لَنَا ذُنُوبَنَا وَكَفِّرْ عَنَّا سَيِّئَاتِنَا وَتَوَفَّنَا مَعَ الْأَبْرَارِ

اے رب ہمارے اب بخش گناہ ہمارے اور اتار ہماری برائیاں اور موت دے ہم کو نیک لوگوں کے ساتھ۔

193

رَبَّنَا وَآتِنَا مَا وَعَدْتَنَا عَلَى رُسُلِكَ

 اے رب ہمارے اور دے ہم کو جو وعدہ دیا تو نے اپنے رسولوں کے ہاتھ۔

وَلَا تُخْزِنَا يَوْمَ الْقِيَامَةِ ۗ إِنَّكَ لَا تُخْلِفُ الْمِيعَادَ

 اور رسوا نہ کر ہم کو قیامت کے دن۔تحقیق تُو خلاف نہیں کرتا وعدہ۔

194

فَاسْتَجَابَ لَهُمْ رَبُّهُمْ

پھر قبول کی اُن کی دُعا اُن کے رب نے،

 أَنِّي لَا أُضِيعُ عَمَلَ عَامِلٍ مِنْكُمْ مِنْ ذَكَرٍ أَوْ أُنْثَى ۖ بَعْضُكُمْ مِنْ بَعْضٍ ۖ

کہ میں ضائع نہیں کرتا محنت کسی محنت کرنے والے کی، تم میں سے مرد یا عورت، تم آپس میں ایک ہو۔

فَالَّذِينَ هَاجَرُوا وَأُخْرِجُوا مِنْ دِيَارِهِمْ وَأُوذُوا فِي سَبِيلِي وَقَاتَلُوا وَقُتِلُوا

پھر جو لوگ وطن سے چھوٹے اور نکالے گئے اپنے گھروں سے اور ستائے گئے میری راہ میں، اور لڑے اور مارے گئے ہیں،

 لَأُكَفِّرَنَّ عَنْهُمْ سَيِّئَاتِهِمْ وَلَأُدْخِلَنَّهُمْ جَنَّاتٍ تَجْرِي مِنْ تَحْتِهَا الْأَنْهَارُ

اتاروں گا اُن سے برائیاں اُن کی اور داخل کروں گا باغوں میں جن کے نیچے بہتی ندیاں۔

ثَوَابًا مِنْ عِنْدِ اللَّهِ ۗ وَاللَّهُ عِنْدَهُ حُسْنُ الثَّوَابِ

بدلا اﷲ کے ہاں سے۔اور اﷲ ہی کے ہاں ہے اچھا بدلہ۔

195

لَا يَغُرَّنَّكَ تَقَلُّبُ الَّذِينَ كَفَرُوا فِي الْبِلَادِ

 تُو نہ بہک اس پر کہ آتے جاتے ہیں کافر شہروں میں۔

196

‏مَتَاعٌ قَلِيلٌ ثُمَّ مَأْوَاهُمْ جَهَنَّمُ ۚ

یہ فائدہ ہے تھوڑا سا، پھر ان کا ٹھکانا دوزخ ہے،

وَبِئْسَ الْمِهَادُ

 اور کیا بُری تیاری ہے۔

197

لَكِنِ الَّذِينَ اتَّقَوْا رَبَّهُمْ لَهُمْ جَنَّاتٌ تَجْرِي مِنْ تَحْتِهَا الْأَنْهَارُ خَالِدِينَ فِيهَا

 لیکن جو لوگ ڈرتے رہے اپنے رب سے، ان کو باغ ہیں جن کے نیچے بہتی ندیاں، رہ پڑے ان میں،

 نُزُلًا مِنْ عِنْدِ اللَّهِ ۗ

 مہمانی اﷲ کے ہاں سے۔

وَمَا عِنْدَ اللَّهِ خَيْرٌ لِلْأَبْرَارِ

اور جو اﷲ کے ہاں ہے سو بہتر ہے نیک بختوں کو۔

198

وَإِنَّ مِنْ أَهْلِ الْكِتَابِ لَمَنْ يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَمَا أُنْزِلَ إِلَيْكُمْ وَمَا أُنْزِلَ إِلَيْهِمْ

 اور کتاب والوں میں بعضے وہ بھی ہیں جو مانتے ہیں اﷲ کو، اور جو اترا تمہاری طرف اور جو اترا ان کی طرف،

 خَاشِعِينَ لِلَّهِ لَا يَشْتَرُونَ بِآيَاتِ اللَّهِ ثَمَنًا قَلِيلًا ۗ

 ڈرتے ہیں اﷲ کے آگے، نہیں خرید کرتے اﷲ کی آیتوں پر مول تھوڑا۔

 أُولَئِكَ لَهُمْ أَجْرُهُمْ عِنْدَ رَبِّهِمْ ۗ

وہ جو ہیں، اُن کو اُن کی مزدوری ہے اُن کے رب کے ہاں۔

إِنَّ اللَّهَ سَرِيعُ الْحِسَابِ

بیشک اﷲ شتاب (جلد) لیتا ہے حساب۔

199

يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اصْبِرُوا وَصَابِرُوا وَرَابِطُوا

 اے ایمان والو! ثابت رہو، اور مقابلے میں مضبوطی کرو اور لگے رہو۔

 وَاتَّقُوا اللَّهَ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ

 اور ڈرتے رہو اﷲ سے، شاید تم مراد کو پہنچو۔

***********

200


© Copy Rights:

Zahid Javed Rana, Abid Javed Rana,

Lahore, Pakistan

Enail: cmaj37@gmail.com

Visits wef Apr 2024

web counter