Quran Urdu TranslationSurah Al QamarTranslation by Fateh Muhammad Jalundhari |
شروع اﷲ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا (ہے)۔
قیامت قریب آ پہنچی اور چاند شق ہو گیا |
1 |
اور اگر (کافر) کوئی نشانی دیکھتے ہیں تو منہ پھیر لیتے ہیں اور کہتے ہیں یہ ایک ہمیشہ کا جادو ہے |
2 |
اور انہوں نے جھٹلایا اور اپنی خواہشوں کی پیروی کی اور ہر کام کا وقت مقرر ہے |
3 |
اور ان کو ایسے حالات (سابقین) پہنچ چکے ہیں جن میں عبرت ہے |
4 |
اور کامل دانائی (کی کتاب بھی) لیکن ڈرانا ان کو کچھ فائدہ نہیں دیتا |
5 |
تو تم بھی ان کی پروا نہ کرو جس دن بلانے والا ان کو ایک ناخوش چیز کی طرف بلائے گا |
6 |
تو آنکھیں نیچی کئے ہوئے قبروں سے نکل پڑیں گے گویا بکھری ہوئی ٹڈیاں ہیں |
7 |
اس بلانے والے کی طرف دوڑتے جاتے ہوں گے؟ کافر کہیں گے یہ دن بڑا سخت ہے |
8 |
ان سے پہلے نوح کی قوم نے بھی تکذیب کی تھی تو انہوں نے ہمارے بندوں کو جھٹلایا اور کہا کہ دیوانہ ہے اور انہیں ڈانٹا بھی |
9 |
تو انہوں نے اپنے پروردگار سے دعا کی کہ (بار الٰہا ) میں (انکے مقابلے میں) کمزور ہوں تو (ان سے) بدلا لے |
10 |
پس ہم نے زور کے مینہ سے آسمان کے دہانے کھول دئیے |
11 |
اور زمین میں چشمے جاری کر دئیے تو پانی ایک کام کے لئے جو مقدر ہوچکا تھا جمع ہوگیا |
12 |
اور ہم نے نوح کو ایک کشتی پر جو تختوں اور میخوں سے تیار کی گئی تھی سوار کر لیا |
13 |
وہ ہماری آنکھوں کے سامنے چلتی تھی (یہ سب کچھ) اس شخص کے انتقام کے لئے (کیا گیا) جس کو کافر مانتے نہ تھے |
14 |
اور ہم نے اس کو ایک عبرت بنا چھوڑا تو کوئی ہے کہ سوچے سمجھے؟ |
15 |
سو (دیکھ لو کہ) میرا عذاب اور ڈرانا کیسا ہوا؟ |
16 |
اور ہم نے قرآن کو سمجھنے کے لئے آسان کر دیا ہے تو کوئی ہے کہ سوچے سمجھے؟ |
17 |
عاد نے بھی تکذیب کی تھی سو (دیکھ لو کہ) میرا عذاب اور ڈرانا کیسا ہوا؟ |
18 |
ہم نے ان پر سخت منحوس دن میں آندھی چلائی |
19 |
وہ لوگوں کو (اس طرح) اکھیڑے ڈالتی تھی گویا اکھڑی ہوئی کھجوروں کے تنے ہیں |
20 |
سو (دیکھ لو کہ) میرا عذاب اور ڈرانا کیسا ہوا |
21 |
اور ہم نے قرآن کو سمجھنے کے لئے آسان کر دیا ہے تو کوئی ہے کہ سوچے سمجھے؟ |
22 |
ثمود نے بھی ہدایت کرنے والوں کو جھٹلایا |
23 |
اور کہا کہ بھلا ایک آدمی جو ہم ہی میں سے ہے ہم اس کی پیروی کریں؟ یوں ہو تو ہم گمراہی اور دیوانگی میں پڑ گئے |
24 |
کیا ہم سب میں سے اسی پر وحی نازل ہوئی ہے؟ (نہیں) بلکہ یہ جھوٹا خود پسند ہے |
25 |
ان کو کل ہی معلوم ہوجائے گا کہ کون جھوٹا خودپسند ہے |
26 |
(اے صالح!) ہم ان کی آزمائش کیلئے اونٹنی بھیجنے والے ہیں تو تم ان کو دیکھتے رہو اور صبر کرو |
27 |
اور ان کو آگاہ کر دو کہ ان میں پانی کی باری مقرر کر دی گئی ہے ہر (باری والے کو اپنی) باری پر آنا چاہیے |
28 |
تو ان لوگوں نے اپنے رفیق کو بلا یا تو اس نے اونٹنی کو پکڑ کر اس کی کونچیں کاٹ ڈالیں |
29 |
(دیکھ لو کہ) میرا عذاب اور ڈرانا کیسا ہے |
30 |
ہم نے ان پر (عذاب کے لئے) ایک چیخ بھیجی تو وہ ایسے ہوگئے جیسے باڑ والے کی سوکھی اور ٹوٹی ہوئی باڑ |
31 |
اور ہم نے قرآن کو سمجھنے کے لئے آسان کر دیا ہے تو کوئی ہے جو سوچے سمجھے؟ |
32 |
لوط کی قوم نے بھی ڈر سنانے والوں کو جھٹلایا تھا |
33 |
تو ہم نے ان پر کنکر بھری ہوا چلائی مگر لوط کے گھر والے کہ ہم نے انکو پچھلی رات ہی سے بچا لیا |
34 |
اپنے فضل سے شکر کرنے والے کو ہم ایسا ہی بدلہ دیا کرتے ہیں |
35 |
اور لوط نے ان کو ہماری پکڑ سے ڈرایا بھی تھا مگر انہوں نے ڈرانے میں شک کیا |
36 |
اور ان سے ان کے مہمانوں کو لینا چاہا تو ہم نے انکی آنکھیں مٹا دیں سو (اب) میرے عذاب اور ڈرانے کے مزے چکھو |
37 |
اور ان پر صبح سویرے ہی اٹل عذاب آ نازل ہوا |
38 |
تو (اب) میرے عذاب اور ڈرانے کے مزے چکھو |
39 |
اور ہم نے قرآن کو سمجھنے کے لئے آسان کر دیا ہے تو کوئی ہے کہ سوچے سمجھے؟ |
40 |
اور قوم فرعون کے پاس بھی ڈر سنانے والے آئے |
41 |
انہوں نے ہماری تمام نشانیوں کو جھٹلایا تو ہم نے ان کو اس طرح پکڑ لیا جس طرح ایک قوی اور غالب شخص پکڑ لیتا ہے |
42 |
(اے اہل عرب!) کیا تمہارے کافر ان لوگوں سے بہتر ہیں یا تمہارے لئے (پہلی) کتابوں میں کوئی فارغ خطی لکھ دی گئی ہے؟ |
43 |
کیا یہ لوگ کہتے ہیں کہ ہماری جماعت بڑی مضبوط ہے |
44 |
عنقریب یہ جماعت شکست کھائے گی اور یہ لوگ پیٹھ پھیر کر بھاگ جائیں گے |
45 |
ان کے وعدے کا وقت تو قیامت ہے اور قیامت بڑی سخت اور بہت تلخ ہے |
46 |
بے شک گناہگار لوگ گمراہی اور دیوانگی میں (مبتلا) ہیں |
47 |
اس روز منہ کے بل دوزخ میں گھسیٹے جائیں گے (اب) آگ کا مزہ چکھو |
48 |
ہم نے ہرچیز اندازہ مقرر کے ساتھ پیدا کی ہے |
49 |
اور ہمارا حکم تو آنکھ کے جھپکنے کی طرح ایک بات ہوتی ہے |
50 |
اور ہم تمہارے ہم مذہبوں کو ہلاک کر چکے ہیں تو کوئی ہے کہ سوچے سمجھے؟ |
51 |
اور جو کچھ انہوں نے کیا (انکے) اعمال ناموں میں (مندرج) ہے |
52 |
(یعنی) ہر چھوٹا اور بڑا کام لکھ دیا گیا ہے |
53 |
جو پرہیزگار ہیں وہ باغوں اور نہروں میں ہوں گے |
54 |
(یعنی) پاک مقام میں ہر طرح کی قدرت رکھنے والے بادشاہ کی بارگاہ میں *********** |
55 |
© Copy Rights:Zahid Javed Rana, Abid Javed Rana,Lahore, Pakistan |
|
Visits wef Apr 2024 |