Quran Arabic with Urdu TranslationSurah Al TakathurTranslation by Fateh Muhammad Jalundhari |
شروع اﷲ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا (ہے)۔
أَلۡهَٮٰكُمُ ٱلتَّكَاثُرُ (لوگو!) تم کو (مال کی) بہت سی طلب نے غافل کر دیا |
1 |
حَتَّىٰ زُرۡتُمُ ٱلۡمَقَابِرَ یہاں تک کہ تم نے قبریں جا دیکھیں |
2 |
كَلَّا سَوۡفَ تَعۡلَمُونَ دیکھو تمہیں عنقریب معلوم ہو جائے گا |
3 |
ثُمَّ كَلَّا سَوۡفَ تَعۡلَمُونَ پھر دیکھو تمہیں عنقریب معلوم ہو جائے گا |
4 |
كَلَّا لَوۡ تَعۡلَمُونَ عِلۡمَ ٱلۡيَقِينِ دیکھو! اگر تم جانتے (یعنی) یقین (رکھتے تو غفلت نہ کرتے) |
5 |
لَتَرَوُنَّ ٱلۡجَحِيمَ تم ضرور دوزخ کو دیکھو گے |
6 |
ثُمَّ لَتَرَوُنَّہَا عَيۡنَ ٱلۡيَقِينِ پھر اس کو (ایسا) دیکھو گے (کہ) عین الیقین (آجائے گا) |
7 |
ثُمَّ لَتُسۡـَٔلُنَّ يَوۡمَٮِٕذٍ عَنِ ٱلنَّعِيمِ پھر اس روز تم سے (شکر) نعمت کے بارے میں پرسش ہوگی *********** |
8 |
© Copy Rights:Zahid Javed Rana, Abid Javed Rana,Lahore, Pakistan |
|
Visits wef Apr 2024 |