Quran Arabic with Urdu TranslationSurah Al TinTranslation by Fateh Muhammad Jalundhari |
شروع اﷲ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا (ہے)۔
وَالتِّينِ وَالزَّيْتُونِ انجیر کی قسم اور زیتون کی |
1 |
وَطُورِ سِينِينَ اور طور سینین کی |
2 |
وَهَذَا الْبَلَدِ الْأَمِينِ اور اس امن والے شہر کی |
3 |
لَقَدْ خَلَقْنَا الْإِنْسَانَ فِي أَحْسَنِ تَقْوِيمٍ بےشک ہم نے انسان کو بہت اچھی صورت میں پیدا کیا ہے |
4 |
ثُمَّ رَدَدْنَاهُ أَسْفَلَ سَافِلِينَ پھر (رفتہ رفتہ ) اس (کی حالت ) کو (بدل کر ) پست سے پست کر دیا |
5 |
إِلَّا الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ فَلَهُمْ أَجْرٌ غَيْرُ مَمْنُونٍ مگر جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے ان کے لئے بے انتہا اجر ہے |
6 |
فَمَا يُكَذِّبُكَ بَعْدُ بِالدِّينِ تو (اے آدم زاد! ) پھر تو جزا کی دن کو کیوں جھٹلاتا ہے؟ |
7 |
أَلَيْسَ اللَّهُ بِأَحْكَمِ الْحَاكِمِينَ کیا خدا سب سے بڑا حاکم نہیں ہے؟ *********** |
8 |
© Copy Rights:Zahid Javed Rana, Abid Javed Rana,Lahore, Pakistan |
|
Visits wef Apr 2024 |