Quran Arabic with Urdu Translation

Surah Nuh

Translation by Fateh Muhammad Jalundhari

شروع اﷲ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا (ہے)۔


إِنَّا أَرْسَلْنَا نُوحًا إِلَى قَوْمِهِ

ہم نے نوح کو ان کی قوم کی طرف بھیجا

أَنْ أَنْذِرْ قَوْمَكَ مِنْ قَبْلِ أَنْ يَأْتِيَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ

کہ پیشتر اس کے کہ ان پر درد دینے والا عذاب واقع ہو اپنی قوم کو ہدایت کر دو

1

‏قَالَ يَا قَوْمِ إِنِّي لَكُمْ نَذِيرٌ مُبِينٌ

انہوں نے کہا کہ بھائیوں میں تم کو کھلے طور پر نصیحت کرتا ہوں ‏

2

أَنِ اعْبُدُوا اللَّهَ وَاتَّقُوهُ وَأَطِيعُونِ

کہ خدا کی عبادت کرو اور اس سے ڈرو اور میرا کہنا مانو‏

3

يَغْفِرْ لَكُمْ مِنْ ذُنُوبِكُمْ وَيُؤَخِّرْكُمْ إِلَى أَجَلٍ مُسَمًّى ۚ

وہ تمہارے گناہ بخش دیگا اور (موت کے) وقت مقرر تک تم کو مہلت عطا کرے گا

إِنَّ أَجَلَ اللَّهِ إِذَا جَاءَ لَا يُؤَخَّرُ ۖلَوْ كُنْتُمْ تَعْلَمُونَ

جب خدا کا مقرر کیا ہوا وقت آجاتا ہے تو تاخیر نہیں ہوتی کاش تم جانتے ہوتے

4

قَالَ رَبِّ إِنِّي دَعَوْتُ قَوْمِي لَيْلًا وَنَهَارًا    

جب لوگوں نے نہ مانا تو نوح نے خدا سے عرض کیا کہ پروردگار میں اپنی قوم کو رات دن بلاتا رہا ‏‏

5

فَلَمْ يَزِدْهُمْ دُعَائِي إِلَّا فِرَارًا

لیکن وہ میرے بلانے سے اور زیادہ گریز کرتے رہے ‏

6

وَإِنِّي كُلَّمَا دَعَوْتُهُمْ لِتَغْفِرَ لَهُمْ جَعَلُوا أَصَابِعَهُمْ فِي آذَانِهِمْ

جب جب میں نے انکو بلایا کہ (توبہ کریں اور)  تو انکو معاف فرمائے تو انہوں نے اپنے کانوں میں انگلیاں دے لیں

وَاسْتَغْشَوْا ثِيَابَهُمْ وَأَصَرُّوا وَاسْتَكْبَرُوا اسْتِكْبَارًا

اور کپڑے اوڑھ لئے اور اڑ گئے اور اکڑ بیٹھے ‏

7

ثُمَّ إِنِّي دَعَوْتُهُمْ جِهَارًا

پھر میں ان کو کھلے طور پر بھی بلاتا رہا ‏‏

8

ثُمَّ إِنِّي أَعْلَنْتُ لَهُمْ وَأَسْرَرْتُ لَهُمْ إِسْرَارًا

اور ظاہر اور پوشیدہ ہر طرح سمجھاتا رہا ‏ ‏

9

فَقُلْتُ اسْتَغْفِرُوا رَبَّكُمْ إِنَّهُ كَانَ غَفَّارًا 

اور کہا اپنے پروردگار سے معافی مانگو کہ وہ بڑا معاف کرنے ‏‏ والا ہے ‏‏

10

يُرْسِلِ السَّمَاءَ عَلَيْكُمْ مِدْرَارًا

وہ تم پر آسمان سے لگاتار مینہ برسائے گا‏

11

وَيُمْدِدْكُمْ بِأَمْوَالٍ وَبَنِينَ

اور مال اور بیٹوں سے تمہاری مدد فرمائے گا

وَيَجْعَلْ لَكُمْ جَنَّاتٍ وَيَجْعَلْ لَكُمْ أَنْهَارًا

اور تمہیں باغ عطا کریگا (اور ان میں) تمہارے لئے نہریں بہاوے گا

12

مَا لَكُمْ لَا تَرْجُونَ لِلَّهِ وَقَارًا

تم کو کیا ہوا ہے کہ تم خدا کی عظمت کا اعتقاد نہیں رکھتے‏

13

وَقَدْ خَلَقَكُمْ أَطْوَارًا

حالانکہ اس نے تم کو طرح طرح (کی حالتوں) کا پیدا کیا ہے ‏ ‏

14

أَلَمْ تَرَوْا كَيْفَ خَلَقَ اللَّهُ سَبْعَ سَمَاوَاتٍ طِبَاقًا

کیا تم نے نہیں دیکھا کہ خدا نے سات آسمان کیسے اوپر تلے بنائے ہیں

15

وَجَعَلَ الْقَمَرَ فِيهِنَّ نُورًا وَجَعَلَ الشَّمْسَ سِرَاجًا

اور چاند کو ان میں (زمین) کا نور بنایا ہے اور سورج کو چراغ ٹھہرایا ہے ‏

16

وَاللَّهُ أَنْبَتَكُمْ مِنَ الْأَرْضِ نَبَاتًا

اور خدا ہی نے تم کو زمین سے پیدا کیا ہے ‏

17

ثُمَّ يُعِيدُكُمْ فِيهَا وَيُخْرِجُكُمْ إِخْرَاجًا

پھر اسی میں تمہیں لوٹا دیگا اور (اسی سے) تم کو نکال کھڑا کرے گا

18

وَاللَّهُ جَعَلَ لَكُمُ الْأَرْضَ بِسَاطًا

اور خدا ہی نے زمین کو تمہارے لئے فرش بنایا ‏

19

لِتَسْلُكُوا مِنْهَا سُبُلًا فِجَاجًا  

تاکہ اس کے بڑے بڑے کشادہ راستوں میں چلو پھرو

20

قَالَ نُوحٌ رَبِّ إِنَّهُمْ عَصَوْنِي

(اسکے بعد) نوح نے عرض کی کہ اے میرے پروردگار یہ لوگ میرے کہنے پر نہیں چلے

وَاتَّبَعُوا مَنْ لَمْ يَزِدْهُ مَالُهُ وَوَلَدُهُ إِلَّا خَسَارًا

اور ایسوں کے تابع ہوئے ہیں جن کو انکے مال اور اولاد نے نقصان کے سوا کچھ فائدہ نہیں دیا‏

21

وَمَكَرُوا مَكْرًا كُبَّارًا

اور وہ بڑی بڑی چالیں چلے ‏‏

22

وَقَالُوا لَا تَذَرُنَّ آلِهَتَكُمْ

اور کہنے لگے کہ اپنے معبودوں کو ہرگز نہ چھوڑنا

وَلَا تَذَرُنَّ وَدًّا وَلَا سُوَاعًا وَلَا يَغُوثَ وَيَعُوقَ وَنَسْرًا

اور ود اور سواع اور یغوث اور نسر کو کبھی ترک نہ کرنا ‏‏

23

وَقَدْ أَضَلُّوا كَثِيرًا ۖ

(پروردگار) انہوں نے بہت سے لوگوں کو گمراہ کر دیا ہے

وَلَا تَزِدِ الظَّالِمِينَ إِلَّا ضَلَالًا

اور تو ان کو اور گمراہ کر دے ‏

24

مِمَّا خَطِيئَاتِهِمْ أُغْرِقُوافَأُدْخِلُوا نَارًا

(آخر) وہ اپنے گناہوں کے سبب ہی غرقاب کر دیے گئے پھر آگ میں ڈال دیئے گئے

فَلَمْ يَجِدُوا لَهُمْ مِنْ دُونِ اللَّهِ أَنْصَارًا

تو انہوں نے خدا کے سوا کسی کو اپنا مددگار نہ پایا ‏

25

وَقَالَ نُوحٌ

اور (پھر) نوح نے (یہ) دعا کی کہ

رَبِّ لَا تَذَرْ عَلَى الْأَرْضِ مِنَ الْكَافِرِينَ دَيَّارًا

اے میرے پروردگار کسی کافر کو روئے زمین پر بسا نہ رہنے دے ‏‏

26

إِنَّكَ إِنْ تَذَرْهُمْ يُضِلُّوا عِبَادَكَ

اگر تو ان کو رہنے دے گا تو تیرے بندوں کو گمراہ کریں گے

وَلَا يَلِدُوا إِلَّا فَاجِرًا كَفَّارًا

اور ان سے جو اولاد ہوگی وہ بھی بدکار اور ناشکر گزار ہوگی

27

رَبِّ اغْفِرْ لِي وَلِوَالِدَيَّ وَلِمَنْ دَخَلَ بَيْتِيَ مُؤْمِنًا وَلِلْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنَاتِ

اے میرے پردوردگار مجھ کو اور میرے ماں باپ کو اور جو ایمان لا کر میرے گھرمیں آئے اس کو

اور تمام ایمان والے مردوں اور ایمان والی عورتوں کو معاف فرما۔

وَلَا تَزِدِ الظَّالِمِينَ إِلَّا تَبَارًا

اور ظالم لوگوں کے لیے اور زیادہ تباہی بڑھا ۔ ‏ ‏

***********

28


© Copy Rights:

Zahid Javed Rana, Abid Javed Rana,

Lahore, Pakistan

Visits wef Apr 2024

free web page counter