Quran Arabic with Urdu TranslationSurah Al NamlTranslation by Fateh Muhammad Jalundhari |
شروع اﷲ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا (ہے)۔
طس ۚ طس ، تِلْكَ آيَاتُ الْقُرْآنِ وَكِتَابٍ مُبِينٍ یہ قرآن اور کتاب روشن کی آیتیں ہیں |
1 |
هُدًى وَبُشْرَى لِلْمُؤْمِنِينَ مومنوں کے لئے ہدایت اور بشارت |
2 |
الَّذِينَ يُقِيمُونَ الصَّلَاةَ وَيُؤْتُونَ الزَّكَاةَ وَهُمْ بِالْآخِرَةِ هُمْ يُوقِنُونَ وہ جو نماز پڑھتے اور زکوۃ دیتے اور وہ آخرت کا یقین رکھتے ہیں |
3 |
إِنَّ الَّذِينَ لَا يُؤْمِنُونَ بِالْآخِرَةِ زَيَّنَّا لَهُمْ أَعْمَالَهُمْ فَهُمْ يَعْمَهُونَ جو لوگ آخرت پر ایمان نہیں رکھتے ہیں ہم نے انکے اعمال ان کے لئے آراستہ کر دیے ہیں تو وہ سرگرداں ہو رہے ہیں |
4 |
أُولَئِكَ الَّذِينَ لَهُمْ سُوءُ الْعَذَابِ وَهُمْ فِي الْآخِرَةِ هُمُ الْأَخْسَرُونَ یہی لوگ ہیں جن کے لئے برا عذاب ہے اور آخرت میں بھی وہ بہت نقصان اٹھانے والے ہیں |
5 |
وَإِنَّكَ لَتُلَقَّى الْقُرْآنَ مِنْ لَدُنْ حَكِيمٍ عَلِيمٍ اور تم کو قرآن (خدائے) حکیم و علیم کی طرف سے عطا کیا جاتا ہے |
6 |
إِذْ قَالَ مُوسَى لِأَهْلِهِ إِنِّي آنَسْتُ نَارً جب موسیٰ نے اپنے گھر والوں سے کہا کہ میں نے آگ دیکھی ہے سَآتِيكُمْ مِنْهَا بِخَبَرٍ أَوْ آتِيكُمْ بِشِهَابٍ قَبَسٍ لَعَلَّكُمْ تَصْطَلُونَ میں وہاں سے (راستہ کا) پتہ لاتا ہوں یا سلگتا ہوا انگارا تمہارے پاس لاتا ہوں تاکہ تم تاپو |
7 |
فَلَمَّا جَاءَهَا نُودِيَ أَنْ بُورِكَ مَنْ فِي النَّارِ وَمَنْ حَوْلَهَا جب موسیٰ اس کے پاس آئے تو ندا آئی کہ وہ جو آگ میں (بجلی دکھاتا) ہے بابرکت ہے اور وہ جو آگ کے اردگرد ہیں وَسُبْحَانَ اللَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ اور خدا جو تمام عالم کا پروردگار ہے پاک ہے |
8 |
يَا مُوسَى إِنَّهُ أَنَا اللَّهُ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ اے موسیٰ میں ہی خدائے غالب و دانا ہوں |
9 |
وَأَلْقِ عَصَاكَ ۚ اور اپنی لاٹھی ڈال دو فَلَمَّا رَآهَا تَهْتَزُّ كَأَنَّهَا جَانٌّ وَلَّى مُدْبِرًا وَلَمْ يُعَقِّبْ ۚ جب اسے دیکھا تو (اس طرح) ہل رہی تھی گویا سانپ ہے تو پیٹھ پھیر کر بھاگے اور پیچھے مڑ کر نہ دیکھا يَا مُوسَى لَا تَخَفْ إِنِّي لَا يَخَافُ لَدَيَّ الْمُرْسَلُونَ (حکم ہوا کہ) موسیٰ ڈرو مت ہمارے پاس پیغمبر ڈرا نہیں کرتے |
10 |
إِلَّا مَنْ ظَلَمَ ثُمَّ بَدَّلَ حُسْنًا بَعْدَ سُوءٍ فَإِنِّي غَفُورٌ رَحِيمٌ ہاں جس نے ظلم کیا پھر برائی کے بعد اسے نیکی سے بدل دیا تو میں بخشنے والا مہربان ہوں |
11 |
وَأَدْخِلْ يَدَكَ فِي جَيْبِكَ تَخْرُجْ بَيْضَاءَ مِنْ غَيْرِ سُوءٍ ۖ اور اپنا ہاتھ اپنے گریبان میں ڈالو سفید نکلے گا بےعیب فِي تِسْعِ آيَاتٍ إِلَى فِرْعَوْنَ وَقَوْمِهِ ۚ (ان دو معجزوں کے ساتھ جو) نو معجزوں میں (داخل ہیں) فرعون اور اسکی قوم کے پاس جاؤ إِنَّهُمْ كَانُوا قَوْمًا فَاسِقِينَ کہ وہ بےحکم لوگ ہیں |
12 |
فَلَمَّا جَاءَتْهُمْ آيَاتُنَا مُبْصِرَةً قَالُوا هَذَا سِحْرٌ مُبِينٌ پھر جب ان کے پاس ہماری روشن نشانیاں پہنچی کہنے لگے یہ صریح جادو ہے |
13 |
وَجَحَدُوا بِهَا وَاسْتَيْقَنَتْهَا أَنْفُسُهُمْ ظُلْمًا وَعُلُوًّا ۚ اور بے انصافی اور غرور سے ان سے انکار کیا کہ ان کے دل ان کو مان چکے تھے فَانْظُرْ كَيْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الْمُفْسِدِينَ سو دیکھ لو کہ فسا د کرنے والوں کا انجام کیسا ہوا |
14 |
وَلَقَدْ آتَيْنَا دَاوُودَ وَسُلَيْمَانَ عِلْمًا ۖ اور ہم نے داؤد اور سلیمان کو علم بخشا وَقَالَا الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي فَضَّلَنَا عَلَى كَثِيرٍ مِنْ عِبَادِهِ الْمُؤْمِنِينَ اور انہوں نے کہا کہ خدا کا شکر ہے جس نے ہمیں بہت سے اپنے مومن بندوں پر فضیلت دی |
15 |
وَوَرِثَ سُلَيْمَانُ دَاوُودَ ۖ اور سلیمان داؤد کے قائم مقام ہوئے وَقَالَ يَا أَيُّهَا النَّاسُ عُلِّمْنَا مَنْطِقَ الطَّيْرِ وَأُوتِينَا مِنْ كُلِّ شَيْءٍ ۖ اور کہنے لگے کہ لوگو! ہمیں (خدا کی طرف سے) جانوروں کی بولی سکھائی گئی ہے اور ہرچیز عطا فرمائی گئی ہے إِنَّ هَذَا لَهُوَ الْفَضْلُ الْمُبِينُ بےشک یہ اسکا صریح فضل ہے |
16 |
وَحُشِرَ لِسُلَيْمَانَ جُنُودُهُ مِنَ الْجِنِّ وَالْإِنْسِ وَالطَّيْرِ فَهُمْ يُوزَعُونَ اور سیلمان کے لئے جنوں اور انسانوں اور پرندوں کے لشکر جمع کئے گئے اور قسم وار کئے جاتے تھے |
17 |
حَتَّى إِذَا أَتَوْا عَلَى وَادِ النَّمْلِ قَالَتْ نَمْلَةٌ یہاں تک کہ جب چیونٹیوں کے میدان میں پہنچے تو ایک چیونٹی نے کہا کہ يَا أَيُّهَا النَّمْلُ ادْخُلُوا مَسَاكِنَكُمْ اے چیونٹیو! اپنے اپنے بلوں میں داخل ہو جاؤ لَا يَحْطِمَنَّكُمْ سُلَيْمَانُ وَجُنُودُهُ وَهُمْ لَا يَشْعُرُونَ ایسا نہ ہو کہ سلیمان اور اس کے لشکر تم کو کچل ڈالیں اور ان کو خبر بھی نہ ہو |
18 |
فَتَبَسَّمَ ضَاحِكًا مِنْ قَوْلِهَا وَقَالَ تو وہ اس کی بات سن کر ہنس پڑے اور کہنے لگے کہ رَبِّ أَوْزِعْنِي أَنْ أَشْكُرَ نِعْمَتَكَ الَّتِي أَنْعَمْتَ عَلَيَّ وَعَلَى وَالِدَيَّ اے پروردگار ! مجھے توفیق عطا فرما کہ جو احسان تو نے مجھ پر اور میرے ماں باپ پر کئے ہیں ان کا شکر کروں وَأَنْ أَعْمَلَ صَالِحًا تَرْضَاهُ اور ایسے نیک کام کروں کہ تو ان سے خوش ہوجائے وَأَدْخِلْنِي بِرَحْمَتِكَ فِي عِبَادِكَ الصَّالِحِينَ اور مجھے اپنی رحمت سے اپنے نیک بندوں میں داخل فرما |
19 |
وَتَفَقَّدَ الطَّيْرَ فَقَالَ مَا لِيَ لَا أَرَى الْهُدْهُدَ اور انہوں نے جانوروں کا جائزہ لیا تو کہنے لگے کہ کیا سبب ہے کہ ہدہد نظر نہیں آتا؟ أَمْ كَانَ مِنَ الْغَائِبِينَ کیا کہیں غائب ہو گیا ہے |
20 |
لَأُعَذِّبَنَّهُ عَذَابًا شَدِيدًا أَوْ لَأَذْبَحَنَّهُ میں اسے سخت سزا دوں گا یا اسے ذبح کر ڈالوں گا أَوْ لَيَأْتِيَنِّي بِسُلْطَانٍ مُبِينٍ یا میرے سامنے (اپنی بےقصوری) کی دلیل صریح پیش کرے |
21 |
فَمَكَثَ غَيْرَ بَعِيدٍ فَقَالَ ابھی تھوڑی ہی دیر ہوئی تھی کہ (ہد ہد آموجود ہو اور) کہنے لگا کہ أَحَطْتُ بِمَا لَمْ تُحِطْ بِهِ مجھے ایک ایسی چیز معلوم ہوئی ہے جس کی آپ کو خبر نہیں وَجِئْتُكَ مِنْ سَبَإٍ بِنَبَإٍ يَقِينٍ اور میں آپ کے پاس (شہر) سبا سے ایک سچی خبر لے کر آیا ہوں |
22 |
إِنِّي وَجَدْتُ امْرَأَةً تَمْلِكُهُمْ میں نے ایک عورت دیکھی کہ ان لوگوں پر بادشاہت کرتی ہے وَأُوتِيَتْ مِنْ كُلِّ شَيْءٍ وَلَهَا عَرْشٌ عَظِيمٌ اور ہرچیز اسے میسر ہے اور اس کا ایک بڑا تخت ہے |
23 |
وَجَدْتُهَا وَقَوْمَهَا يَسْجُدُونَ لِلشَّمْسِ مِنْ دُونِ اللَّهِ میں نے دیکھا کہ وہ اور اس کی قوم خدا کو چھوڑ کر آفتاب کو سجدہ کرتے ہیں وَزَيَّنَ لَهُمُ الشَّيْطَانُ أَعْمَالَهُمْ فَصَدَّهُمْ عَنِ السَّبِيلِ اور شیطان نے انکے اعمال انہیں آراستہ کر دکھائے ہیں اور انکو راستے سے روک رکھا ہے فَهُمْ لَا يَهْتَدُونَ پس وہ راستے پر نہیں آئے (اور نہیں سمجھتے ) |
24 |
أَلَّا يَسْجُدُوا لِلَّهِ الَّذِي يُخْرِجُ الْخَبْءَ فِي السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَيَعْلَمُ مَا تُخْفُونَ وَمَا تُعْلِنُونَ کہ خدا کو جو آسمانوں اور زمین میں چھپی چیزوں کو ظاہر کر دیتا اور تمہارے پوشیدہ اور ظاہر اعمال کو جانتا ہے کیوں نہ سجدہ کریں |
25 |
اللَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِيمِ ۩ خدا کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں وہی عرش عظیم کا مالک ہے |
26 |
قَالَ سَنَنْظُرُ أَصَدَقْتَ أَمْ كُنْتَ مِنَ الْكَاذِبِينَ (سلیمان نے) کہا (اچھا) ہم دیکھیں گے تو نے سچ کہا ہے یا تو جھوٹا ہے |
27 |
اذْهَبْ بِكِتَابِي هَذَا فَأَلْقِهْ إِلَيْهِمْ یہ میرا خط لے جا اور اسے ان کی طرف ڈال دے ثُمَّ تَوَلَّ عَنْهُمْ فَانْظُرْ مَاذَا يَرْجِعُونَ پھر ان کے پاس سے پھر آ اور دیکھ کہ وہ کیا جواب دیتے ہیں |
28 |
قَالَتْ يَا أَيُّهَا الْمَلَأُ إِنِّي أُلْقِيَ إِلَيَّ كِتَابٌ كَرِيمٌ (ملکہ نے) کہا دربار والو! میری طرف ایک نامہ گرامی ڈالا گیا ہے |
29 |
إِنَّهُ مِنْ سُلَيْمَانَ وَإِنَّهُ وہ سلیمان کی طرف سے ہے اور مضمون یہ ہے بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ شروع خدا کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے |
30 |
أَلَّا تَعْلُوا عَلَيَّ وَأْتُونِي مُسْلِمِينَ (بعد اس کے یہ) کہ مجھ سے سرکشی نہ کرو اور مطیع و منقاد ہو کر میرے پاس چلے آؤ |
31 |
قَالَتْ يَا أَيُّهَا الْمَلَأُ أَفْتُونِي فِي أَمْرِي (خط سنا کر) کہنے لگی کہ اہل دربار میرے اس معاملہ میں مجھے مشورہ دو مَا كُنْتُ قَاطِعَةً أَمْرًا حَتَّى تَشْهَدُونِ جب تک تم حاضر نہ ہو (اور اصلاح نہ دو) میں کسی کام کو فیصل کرنے والی نہیں |
32 |
قَالُوا نَحْنُ أُولُو قُوَّةٍ وَأُولُو بَأْسٍ شَدِيدٍ وہ بولے کہ ہم بڑے زور آور سخت جنگجو ہیں وَالْأَمْرُ إِلَيْكِ فَانْظُرِي مَاذَا تَأْمُرِينَ اور حکم آپ کے اختیار میں ہے تو جو حکم کیجیے گا (اس کے مال پر) نظر کر لیجئے گا |
33 |
قَالَتْ إِنَّ الْمُلُوكَ إِذَا دَخَلُوا قَرْيَةً أَفْسَدُوهَا وَجَعَلُوا أَعِزَّةَ أَهْلِهَا أَذِلَّةً ۖ اس نے کہا کہ بادشاہ جب کسی شہر میں داخل ہوتے ہیں تو اسکو تباہ کردیتے ہیں اور وہاں عزت والوں کو ذلیل کر دیا کرتے ہیں وَكَذَلِكَ يَفْعَلُونَ اور اسی طرح یہ بھی کریں گے |
34 |
وَإِنِّي مُرْسِلَةٌ إِلَيْهِمْ بِهَدِيَّةٍ فَنَاظِرَةٌ بِمَ يَرْجِعُ الْمُرْسَلُونَ اور میں ان کی طرف کچھ تحفہ بھیجتی ہوں اور دیکھتی ہوں کہ قاصد کیا جواب لاتے ہیں |
35 |
فَلَمَّا جَاءَ سُلَيْمَانَ قَالَ أَتُمِدُّونَنِ بِمَالٍ جب (قاصد) سلیمان کے پاس پہنچا تو سلیمان نے کہاکیا تم مجھے مال سے مدد دینا چاہتے ہو فَمَا آتَانِيَ اللَّهُ خَيْرٌ مِمَّا آتَاكُمْ جو کچھ خدا نے مجھے عطا فرمایا ہے وہ اس سے بہتر ہے جو تمہیں دیا ہے بَلْ أَنْتُمْ بِهَدِيَّتِكُمْ تَفْرَحُونَ حقیقت یہ ہے کہ تم ہی اپنے تحفے سے خوش ہوتے ہو گے |
36 |
ارْجِعْ إِلَيْهِمْ اس کے پاس واپس جاؤ فَلَنَأْتِيَنَّهُمْ بِجُنُودٍ لَا قِبَلَ لَهُمْ بِهَ ہم ان پر ایسے لشکر سے حملہ کریں گے جس کے مقابلے کی انکو طاقت نہ ہو گی وَلَنُخْرِجَنَّهُمْ مِنْهَا أَذِلَّةً وَهُمْ صَاغِرُونَ اور انکو وہاں سے بےعزت کر کے نکال دیں گے اور وہ ذلیل ہوں گے |
37 |
قَالَ يَا أَيُّهَا الْمَلَأُ أَيُّكُمْ يَأْتِينِي بِعَرْشِهَا قَبْلَ أَنْ يَأْتُونِي مُسْلِمِينَ (سلیمان) نے کہا کہ اے دربار والو ! کوئی تم میں ایسا ہے کہ قبل اسکے کہ وہ لوگ فرمانبردار ہوکر ہمارے پاس آئیں ملکہ کا تخت میرے پاس لےآئے |
38 |
قَالَ عِفْرِيتٌ مِنَ الْجِنِّ جنات میں سے ایک قوی ہیکل جن نے کہا کہ اَنَا اٰتِيۡكَ بِهٖ قَبۡلَ اَنۡ تَقُوۡمَ مِنۡ مَّقَامِكَۚ قبل اسکے کہ آپ اپنی جگہ سے اٹھیں میں اس کو آپ کےپاس لا حاضر کرتا ہوں وَإِنِّي عَلَيْهِ لَقَوِيٌّ أَمِينٌ اور میں اس (کے اٹھانے کی) طاقت رکھتا ہوں (اور) امانت دار ہوں |
39 |
قَالَ الَّذِي عِنْدَهُ عِلْمٌ مِنَ الْكِتَابِ ایک شخص جس کو کتاب الہی کا علم تھا کہنے لگا کہ أَنَا آتِيكَ بِهِ قَبْلَ أَنْ يَرْتَدَّ إِلَيْكَ طَرْفُكَ ۚ میں آپ کی آنکھ جھپکنے سے پہلے پہلے اسے آپ کے پاس حاضر کیے دیتا ہوں فَلَمَّا رَآهُ مُسْتَقِرًّا عِنْدَهُ قَالَ جب سلیمان نے تخت کو اپنے پاس رکھا ہوا دیکھا تو کہا کہ هَذَا مِنْ فَضْلِ رَبِّي لِيَبْلُوَنِي أَأَشْكُرُ أَمْ أَكْفُرُ ۖ یہ میرے پروردگار کا فضل ہے تاکہ مجھے آزمائے کہ میں شکر کرتا ہوں یا کفران نعمت کرتا ہوں وَمَنْ شَكَرَ فَإِنَّمَا يَشْكُرُ لِنَفْسِهِ ۖ اور جو شکر کرتا ہے تو اپنے ہی فائدے کے لئے شکر کرتا ہے وَمَنْ كَفَرَ فَإِنَّ رَبِّي غَنِيٌّ كَرِيمٌ اور جو ناشکری کرتا ہے تو میرا پروردگار بےپروا (اور) کرم کرنے والا ہے |
40 |
قَالَ نَكِّرُوا لَهَا عَرْشَهَ سلیمان نے کہا کہ ملکہ کے (امتحان عقل کے) لئے اس کے تخت کی صورت بدل دو نَنْظُرْ أَتَهْتَدِي أَمْ تَكُونُ مِنَ الَّذِينَ لَا يَهْتَدُونَ دیکھیں کہ وہ سوجھ رکھتی ہے یا ان لوگوں میں ہے جو سوجھ نہیں رکھتے |
41 |
فَلَمَّا جَاءَتْ قِيلَ أَهَكَذَا عَرْشُكِ ۖ جب وہ آپہنچی تو پوچھا گیا کہ کیا آپ کا تخت بھی اسی طرح کا ہے؟ قَالَتْ كَأَنَّهُ هُوَ ۚ اس نے کہا یہ تو گویا ہو بہو وہی ہے وَأُوتِينَا الْعِلْمَ مِنْ قَبْلِهَا وَكُنَّا مُسْلِمِينَ اور ہم کو اس سے پہلے ہی (سلیمان کی عظمت و شان کا) علم ہو گیا تھا اور ہم فرمانبردار ہیں |
42 |
وَصَدَّهَا مَا كَانَتْ تَعْبُدُ مِنْ دُونِ اللَّهِ ۖ اور وہ جو خدا کے سوا (اور کی) پرستش کرتی تھی (سلیمان نے) اسکو منع کیا إِنَّهَا كَانَتْ مِنْ قَوْمٍ كَافِرِينَ (اس سے پہلے تو) وہ کافروں میں سے تھی |
43 |
قِيلَ لَهَا ادْخُلِي الصَّرْحَ ۖ (پھر) اس سے کہا گیا کہ محل میں چلئے فَلَمَّا رَأَتْهُ حَسِبَتْهُ لُجَّةً وَكَشَفَتْ عَنْ سَاقَيْهَا ۚ جب اس نے اس(کے فرش) کو دیکھا تو اسے پانی کاحوض سمجھا اور (کپڑا اٹھا کر) اپنی پنڈلیاں کھول دیں قَالَ إِنَّهُ صَرْحٌ مُمَرَّدٌ مِنْ قَوَارِيرَ ۗ (سلیمان نے کہ) یہ ایسا محل ہے جس میں (نیچے بھی) شیشے جڑے ہوئے ہیں قَالَتْ رَبِّ إِنِّي ظَلَمْتُ نَفْسِي وہ بول اٹھی کہ پروردگار میں اپنے آپ پر ظلم کرتی رہی تھی وَأَسْلَمْتُ مَعَ سُلَيْمَانَ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ اور (اب) میں سلیمان کے ہاتھ پر خدائے رب العالمین پر ایمان لاتی ہوں |
44 |
وَلَقَدْ أَرْسَلْنَا إِلَى ثَمُودَ أَخَاهُمْ صَالِحًا أَنِ اعْبُدُوا اللَّهَ اور ہم نے ثمود کی طرف ان کے بھائی صالح کو بھیجا کہ خدا کی عبادت کرو فَإِذَا هُمْ فَرِيقَانِ يَخْتَصِمُونَ تو دو فریق ہو کر آپس میں جھگڑنے لگے |
45 |
قَالَ يَا قَوْمِ لِمَ تَسْتَعْجِلُونَ بِالسَّيِّئَةِ قَبْلَ الْحَسَنَةِ ۖ (صالح نے) کہا کہ بھائیو تم بھلائی سے پہلے برائی کے لئے کیوں جلدی کرتے ہو؟ لَوْلَا تَسْتَغْفِرُونَ اللَّهَ لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُونَ (اور) خدا سے بخشش کیوں نہیں مانگتے تاکہ تم پر رحم کیا جائے؟ |
46 |
قَالُوا اطَّيَّرْنَا بِكَ وَبِمَنْ مَعَكَ ۚ وہ کہنے لگے کہ تم اور تمہارے ساتھی ہمارے لئے شگون بد ہو قَالَ طَائِرُكُمْ عِنْدَ اللَّهِ ۖ (صالح نے) کہا کہ تمہاری بدشگونی خدا کی طرف سے ہے بَلْ أَنْتُمْ قَوْمٌ تُفْتَنُونَ بلکہ تم ایسے لوگ ہو جن کی آزمائش کی جاتی ہے |
47 |
وَكَانَ فِي الْمَدِينَةِ تِسْعَةُ رَهْطٍ يُفْسِدُونَ فِي الْأَرْضِ وَلَا يُصْلِحُونَ اور شہر میں نو شخص تھے جو ملک میں فساد کیا کرتے تھے اور اصلاح سے کام نہیں لیتے تھے |
48 |
قَالُوا تَقَاسَمُوا بِاللَّهِ لَنُبَيِّتَنَّهُ وَأَهْلَهُ کہنے لگے کہ خدا کی قسم کھاؤ کہ ہم رات کو اس پر اور اسکے گھر والوں پر شب خون ماریں گے ثُمَّ لَنَقُولَنَّ لِوَلِيِّهِ مَا شَهِدْنَا مَهْلِكَ أَهْلِهِ وَإِنَّا لَصَادِقُونَ پھر اس کے وارث سے کہہ دیں گے کہ ہم صالح کے گھر والوں کے موقع ہلاکت پر گئے ہی نہیں اور ہم سچ کہتے ہیں |
49 |
وَمَكَرُوا مَكْرًا اور وہ ایک چال چلے وَمَكَرْنَا مَكْرًا وَهُمْ لَا يَشْعُرُونَ اور ہم بھی ایک چال چلے اور انکو کچھ خبر نہ ہو ئی |
50 |
فَانْظُرْ كَيْفَ كَانَ عَاقِبَةُ مَكْرِهِمْ تو دیکھ لو کہ ان کی چال کا انجام کیسا ہوا؟ أَنَّا دَمَّرْنَاهُمْ وَقَوْمَهُمْ أَجْمَعِينَ ہم نے ان کو ان کی قوم سب کو ہلاک کر ڈالا |
51 |
فَتِلْكَ بُيُوتُهُمْ خَاوِيَةً بِمَا ظَلَمُوا ۗ اب یہ ان کے گھر ان کے ظلم کے سبب خالی پڑے ہیں إِنَّ فِي ذَلِكَ لَآيَةً لِقَوْمٍ يَعْلَمُونَ جو لوگ دانش رکھتے ہیں ان کے لئے ان میں نشانی ہے |
52 |
وَأَنْجَيْنَا الَّذِينَ آمَنُوا وَكَانُوا يَتَّقُونَ اور جو لوگ ایمان لائے اور ڈرتے تھے ان کو ہم نے نجات دی |
53 |
وَلُوطًا إِذْ قَالَ لِقَوْمِهِ اور لوط کو (یاد کرو) جب انہوں نے اپنی قوم سے کہا کہ أَتَأْتُونَ الْفَاحِشَةَ وَأَنْتُمْ تُبْصِرُونَ تم بےحیائی (کے کام) کیوں کرتے ہو اور تم دیکھتے ہو |
54 |
أَئِنَّكُمْ لَتَأْتُونَ الرِّجَالَ شَهْوَةً مِنْ دُونِ النِّسَاءِ ۚ کیا تم عورتوں کو چھوڑ کر لذت (حاصل کرنے) کے لئے مردوں کی طرف مائل ہوتے ہو بَلْ أَنْتُمْ قَوْمٌ تَجْهَلُونَ حقیقت یہ ہے کہ تم لوگ احمق لوگ ہو |
55 |
فَمَا كَانَ جَوَابَ قَوْمِهِ إِلَّا أَنْ قَالُوا أَخْرِجُوا آلَ لُوطٍ مِنْ قَرْيَتِكُمْ ۖ تو ان کی قوم کے لوگ (بولے تو) یہ بولے اور اس کے سوا انکا کچھ جواب نہ تھا کہ لوط کے گھر والوں کو شہر سے نکال دو إِنَّهُمْ أُنَاسٌ يَتَطَهَّرُونَ یہ لوگ پاک رہنا چاہتے ہیں |
56 |
فَأَنْجَيْنَاهُ وَأَهْلَهُ إِلَّا امْرَأَتَهُ تو ہم نے ان کو ان کے گھر والوں کو نجات دی مگر ان کی بیوی کہ قَدَّرْنَاهَا مِنَ الْغَابِرِينَ اس کی نسبت ہم نے مقرر کر رکھا ہے کہ وہ پیچھے رہنے والوں میں ہوگی |
57 |
وَأَمْطَرْنَا عَلَيْهِمْ مَطَرًا ۖ اور ہم نے ان پر مینہ برسایا فَسَاءَ مَطَرُ الْمُنْذَرِينَ سو (جو) مینہ ان لوگوں پر برسا جن کو متنبہ کر دیا گیا تھا برا تھا |
58 |
قُلِ الْحَمْدُ لِلَّهِ وَسَلَامٌ عَلَى عِبَادِهِ الَّذِينَ اصْطَفَى ۗ کہہ دو کہ سب تعریف خدا ہی کو سزا وار ہے اور اسکے بندوں پر سلام ہے جن کو اس نے منتخب فرمایا آللَّهُ خَيْرٌ أَمَّا يُشْرِكُونَ بھلا خدا بہتر ہے یا وہ جن کو یہ اسکا شریک ٹھہراتے ہیں |
59 |
أَمَّنْ خَلَقَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ بھلا کس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا وَأَنْزَلَ لَكُمْ مِنَ السَّمَاءِ مَاءً اور (کس نے) تمہارے لئے آسمان سے پانی برسایا؟ (ہم نے) فَأَنْبَتْنَا بِهِ حَدَائِقَ ذَاتَ بَهْجَةٍ پھر ہم ہی نے اس سے سر سبز باغ اگائے مَا كَانَ لَكُمْ أَنْ تُنْبِتُوا شَجَرَهَا ۗ تمہارا کام تو نہ تھا کہ تم ان کے درختوں کو اگاتے أَإِلَهٌ مَعَ اللَّهِ ۚ تو کیا خدا کے ساتھ کوئی اور معبود بھی ہے؟ (ہر گز نہیں) بَلْ هُمْ قَوْمٌ يَعْدِلُونَ بلکہ یہ لوگ راستے سے الگ ہو رہے ہیں |
60 |
أَمَّنْ جَعَلَ الْأَرْضَ قَرَارً بھلا کس نے زمین کو قرار گاہ بنایا وَجَعَلَ خِلَالَهَا أَنْهَارًا وَجَعَلَ لَهَا رَوَاسِيَ اور اسکے بیچ میں نہریں بنائیں اور اس کے لئے پہاڑ بنائے وَجَعَلَ بَيْنَ الْبَحْرَيْنِ حَاجِزًا ۗ اور (کس نے) دو دریاؤں کے بیچ اوٹ بنائی؟ (یہ سب کچھ خدا نے بنایا) أَإِلَهٌ مَعَ اللَّهِ ۚ تو کیا خدا کے ساتھ کوئی اور معبود بھی ہے؟ (ہر گز نہیں) بَلْ أَكْثَرُهُمْ لَا يَعْلَمُونَ بلکہ ان میں اکثر دانش نہیں رکھتے |
61 |
أَمَّنْ يُجِيبُ الْمُضْطَرَّ إِذَا دَعَاهُ بھلا کون بےقرار کی التجا قبول کرتا ہے جب وہ اس سے دعا کرتا ہے وَيَكْشِفُ السُّوءَ اور (کون اسکی) تکلیف کو دور کرتا ہے وَيَجْعَلُكُمْ خُلَفَاءَ الْأَرْضِ ۗ اور (کون) تم کو زمین میں (اگلوں کا) جانشین بناتا ہے (یہ سب کچھ خدا کرتا ہے) أَإِلَهٌ مَعَ اللَّهِ ۚ تو کیا خدا کے ساتھ کوئی اور معبود بھی ہے؟ (ہر گز نہیں) قَلِيلًا مَا تَذَكَّرُونَ مگر تم غور بہت کم کرتے ہو |
62 |
أَمَّنْ يَهْدِيكُمْ فِي ظُلُمَاتِ الْبَرِّ وَالْبَحْرِ بھلا کون تم کو جنگل اور دریا کے اندھیروں میں راستہ بتاتا ہے وَمَنْ يُرْسِلُ الرِّيَاحَ بُشْرًا بَيْنَ يَدَيْ رَحْمَتِهِ ۗ اور (کون) ہواؤں کو اپنی رحمت کے آگے خوشخبری بنا کر بھیجتا ہے؟ (یہ سب کچھ خدا ہی کرتا ہے) أَإِلَهٌ مَعَ اللَّهِ ۚ تو کیا خدا کے ساتھ کوئی اور معبود بھی ہے؟ (ہر گز نہیں) تَعَالَى اللَّهُ عَمَّا يُشْرِكُونَ یہ لوگ جو شرک کرتے ہیں خدا (کی شان) اس سے بلند ہے |
63 |
أَمَّنْ يَبْدَأُ الْخَلْقَ ثُمَّ يُعِيدُهُ بھلا کون خلقت کو پہلی بار پیدا کرتا پھر اس کو بار بار پیدا کرتا رہتا ہے وَمَنْ يَرْزُقُكُمْ مِنَ السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ ۗ اور (کون) تم کو آسمان اور زمین سے رزق دیتا ہے (یہ سب کچھ خدا ہی کرتا ہے) أَإِلَهٌ مَعَ اللَّهِ ۚ تو کیا خدا کے ساتھ کوئی اور معبود بھی ہے؟ (ہر گز نہیں) قُلْ هَاتُوا بُرْهَانَكُمْ إِنْ كُنْتُمْ صَادِقِينَ کہہ دو کہ (مشرکو) اگر تم سچے ہو تو دلیل پیش کرو |
64 |
قُلْ لَا يَعْلَمُ مَنْ فِي السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ الْغَيْبَ إِلَّا اللَّهُ ۚ کہہ دو کہ جو لوگ آسمانوں اور زمین میں ہیں خدا کے سوا غیب کی باتیں نہیں جانتے وَمَا يَشْعُرُونَ أَيَّانَ يُبْعَثُونَ اور نہ یہ جانتے ہیں کہ کب (زندہ کر کے) اٹھائے جائیں گے |
65 |
بَلِ ادَّارَكَ عِلْمُهُمْ فِي الْآخِرَةِ ۚ بلکہ آخرت (کے بارے) میں ان کا علم منتہا ہو چکا ہے بَلْ هُمْ فِي شَكٍّ مِنْهَا ۖ بلکہ وہ اس سے شک میں ہیں بَلْ هُمْ مِنْهَا عَمُونَ بلکہ اس سے اندھے ہو رہے ہیں |
66 |
وَقَالَ الَّذِينَ كَفَرُوا أَإِذَا كُنَّا تُرَابًا وَآبَاؤُنَا أَئِنَّا لَمُخْرَجُونَ اور جو لوگ کافر ہیں کہتے ہیں کہ جب ہم اور ہمارے باپ دادا مٹی ہو جائیں گے تو کیا ہم پھر قبروں سے نکالے جائیں گے؟ |
67 |
لَقَدْ وُعِدْنَا هَذَا نَحْنُ وَآبَاؤُنَا مِنْ قَبْلُ یہ وعدہ ہم سے اور ہمارے باپ دادا سے پہلے ہوتا چلا آیا ہے إِنْ هَذَا إِلَّا أَسَاطِيرُ الْأَوَّلِينَ (کہاں کا اٹھنا اور کیسی قیامت؟ ) یہ صرف پہلے لوگوں کی کہانیاں ہے |
68 |
قُلْ سِيرُوا فِي الْأَرْضِ فَانْظُرُوا كَيْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الْمُجْرِمِينَ کہہ دو کہ ملک میں چلو پھرو دیکھو کہ گنہگاروں کا کیا انجام ہوا ہے؟ |
69 |
وَلَا تَحْزَنْ عَلَيْهِمْ وَلَا تَكُنْ فِي ضَيْقٍ مِمَّا يَمْكُرُونَ اور ان (کے حال) پر غم نہ کرنا اور نہ ان چالوں سے جو یہ کر رہے ہیں دل تنگ ہونا |
70 |
وَيَقُولُونَ مَتَى هَذَا الْوَعْدُ إِنْ كُنْتُمْ صَادِقِينَ اور کہتے ہیں کہ اگر تم سچے ہو تو یہ وعدہ کب پورا ہو گا |
71 |
قُلْ عَسَى أَنْ يَكُونَ رَدِفَ لَكُمْ بَعْضُ الَّذِي تَسْتَعْجِلُونَ کہہ دو کہ جس (عذاب) کے لئے تم جلدی کر رہےہو شاید اس میں سے کچھ تمہارے نزدیک آ پہنچا ہو |
72 |
وَإِنَّ رَبَّكَ لَذُو فَضْلٍ عَلَى النَّاسِ وَلَكِنَّ أَكْثَرَهُمْ لَا يَشْكُرُونَ اور تمہارا پروردگار تو لوگوں پر فضل کرنے والا ہے لیکن ان میں سے اکثر شکر نہیں کرتے |
73 |
وَإِنَّ رَبَّكَ لَيَعْلَمُ مَا تُكِنُّ صُدُورُهُمْ وَمَا يُعْلِنُونَ اور جو باتیں ان کے سینوں میں پوشیدہ ہوتی ہیں اور جو کام وہ ظاہر کرتے ہیں تمہارا پروردگار ان (سب) کو جانتا ہے |
74 |
وَمَا مِنْ غَائِبَةٍ فِي السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ إِلَّا فِي كِتَابٍ مُبِينٍ اور آسمانوں اور زمین میں کوئی پوشیدہ چیز نہیں ہے مگر (وہ) کتاب روشن میں (لکھی ہوئی) ہے |
75 |
إِنَّ هَذَا الْقُرْآنَ يَقُصُّ عَلَى بَنِي إِسْرَائِيلَ أَكْثَرَ الَّذِي هُمْ فِيهِ يَخْتَلِفُونَ بیشک یہ قرآن بنی اسرائیل کے سامنے اکثر باتیں جن میں وہ اختلاف کرتے ہیں بیان کر دیتا ہے |
76 |
وَإِنَّهُ لَهُدًى وَرَحْمَةٌ لِلْمُؤْمِنِينَ اور بےشک یہ مومنوں کے لئے ہدایت و رحمت ہے |
77 |
إِنَّ رَبَّكَ يَقْضِي بَيْنَهُمْ بِحُكْمِهِ ۚ تمہارا پروردگار (قیامت کے روز) ان میں اپنے حکم سے فیصلہ کر دے گا وَهُوَ الْعَزِيزُ الْعَلِيمُ اور وہ غالب (اور) علم والا ہے |
78 |
فَتَوَكَّلْ عَلَى اللَّهِ ۖ تو خدا پر بھروسہ رکھو إِنَّكَ عَلَى الْحَقِّ الْمُبِينِ تم تو حق صریح پر ہو |
79 |
إِنَّكَ لَا تُسْمِعُ الْمَوْتَى وَلَا تُسْمِعُ الصُّمَّ الدُّعَاءَ إِذَا وَلَّوْا مُدْبِرِينَ کچھ شک نہیں کہ تم مردوں کو (بات) نہیں سنا سکتے اور نہ بہروں کو جبکہ وہ پیٹھ پھیر کر پھر جائیں آواز سنا سکتے ہو |
80 |
وَمَا أَنْتَ بِهَادِي الْعُمْيِ عَنْ ضَلَالَتِهِمْ ۖ اور نہ اندھوں کو گمراہی سے (نکال کر) راستہ دکھا سکتے ہو إِنْ تُسْمِعُ إِلَّا مَنْ يُؤْمِنُ بِآيَاتِنَا فَهُمْ مُسْلِمُونَ تم تو ان ہی کو سنا سکتے ہو جو ہماری آیتوں پر ایمان لاتے ہیں اور وہ فرمانبردار ہو جاتے ہیں |
81 |
وَإِذَا وَقَعَ الْقَوْلُ عَلَيْهِمْ أَخْرَجْنَا لَهُمْ دَابَّةً مِنَ الْأَرْضِ اور جب ان کے بارے میں (عذاب کا) وعدہ پورا ہوگا تو ہم ان کے لئے زمین میں سے ایک جانور نکالیں گے تُكَلِّمُهُمْ أَنَّ النَّاسَ كَانُوا بِآيَاتِنَا لَا يُوقِنُونَ جو ان سے بیان کردے گا اس لئے کہ لوگ ہماری آیتوں کی پر ایمان نہیں لاتے تھے |
82 |
وَيَوْمَ نَحْشُرُ مِنْ كُلِّ أُمَّةٍ فَوْجًا مِمَّنْ يُكَذِّبُ بِآيَاتِنَا فَهُمْ يُوزَعُونَ اور جس روز ہم ہر امت میں سے اس گروہ کو جمع کریں گے جو ہماری آیتوں کی تکذیب کرتے تھے تو ان کی جماعت بندی کی جائے گی |
83 |
حَتَّى إِذَا جَاءُوا قَالَ أَكَذَّبْتُمْ بِآيَاتِي یہاں تک کہ جب (سب) آجائیں گے تو (خد) فرمائے گا کہ کیا تم نے میری آیتوں کو جھٹلایا تھا وَلَمْ تُحِيطُوا بِهَا عِلْمًا أَمَّاذَا كُنْتُمْ تَعْمَلُونَ اور تم نے (اپنے) علم سے ان پر احاطہ تو کیا ہی نہ تھا بھلا تم کیا کرتے تھے؟ |
84 |
وَوَقَعَ الْقَوْلُ عَلَيْهِمْ بِمَا ظَلَمُوا فَهُمْ لَا يَنْطِقُونَ اور ان کے ظلم کے سبب ان کے حق میں وعدہ (عذاب) پورا ہو کر رہے گا تو وہ بول بھی نہ سکیں گے |
85 |
أَلَمْ يَرَوْا أَنَّا جَعَلْنَا اللَّيْلَ لِيَسْكُنُوا فِيهِ وَالنَّهَارَ مُبْصِرًا ۚ کیا انہوں نے نہیں دیکھا کہ ہم نے رات کو (اس لئے) بنایا ہے کہ اس میں آرام کریں اور دن کو روشن (بنایا کہ اس میں کام کریں؟ ) إِنَّ فِي ذَلِكَ لَآيَاتٍ لِقَوْمٍ يُؤْمِنُونَ بےشک اس میں مومن لوگوں کے لئے نشانیاں ہیں |
86 |
وَيَوْمَ يُنْفَخُ فِي الصُّورِ فَفَزِعَ مَنْ فِي السَّمَاوَاتِ وَمَنْ فِي الْأَرْضِ إِلَّا مَنْ شَاءَ اللَّهُ ۚ اور جس روز صور پھونکا جائے گا تو جو لوگ آسمانوں میں اورجو زمین میں ہیں سب گھبرا اٹھیں گے مگر وہ جسے خدا چاہے وَكُلٌّ أَتَوْهُ دَاخِرِينَ اور سب اس کے پاس عاجز ہو کر چلے آئیں گے |
87 |
وَتَرَى الْجِبَالَ تَحْسَبُهَا جَامِدَةً اور تم پہاڑوں کو دیکھتے ہو تو خیال کرتے ہو کہ (اپنی جگہ پر) کھڑے ہیں وَهِيَ تَمُرُّ مَرَّ السَّحَابِ ۚ مگر وہ (اس روز) اس طرح اڑے پھریں گے جیسے بادل صُنْعَ اللَّهِ الَّذِي أَتْقَنَ كُلَّ شَيْءٍ ۚ (یہ) خدا کی کاریگری ہے جس نے ہرچیز کو مضبوط بنایا إِنَّهُ خَبِيرٌ بِمَا تَفْعَلُونَ بےشک وہ تمہارے سب افعال سے با خبر ہے |
88 |
مَنْ جَاءَ بِالْحَسَنَةِ فَلَهُ خَيْرٌ مِنْهَ جو شخص نیکی لے کر آئے گا تو اس کے لئے اس سے بہتر (بدلہ تیار) ہے وَهُمْ مِنْ فَزَعٍ يَوْمَئِذٍ آمِنُونَ اور ایسے لوگ (اس روز) گھبراہٹ سے بےخوف ہوں گے |
89 |
وَمَنْ جَاءَ بِالسَّيِّئَةِ فَكُبَّتْ وُجُوهُهُمْ فِي النَّارِ اور جو برائی لے کر آئے گا تو ایسے لوگ اوندھے منہ دوزخ میں ڈال دئیے جائیں گے هَلْ تُجْزَوْنَ إِلَّا مَا كُنْتُمْ تَعْمَلُونَ تم کو تو ان ہی اعمال کا بدلہ ملے گا جو تم کرتے رہے ہو |
90 |
إِنَّمَا أُمِرْتُ أَنْ أَعْبُدَ رَبَّ هَذِهِ الْبَلْدَةِ الَّذِي حَرَّمَهَا وَلَهُ كُلُّ شَيْءٍ ۖ (کہہ دو) کہ مجھ کو یہی ارشاد ہوا ہے کہ اس شہر (مکہ) کے مالک کی عبادت کروں جس نے اس کو محترم (اور مقام ادب) بنایا ہے اور سب چیز اسی کی ہے وَأُمِرْتُ أَنْ أَكُونَ مِنَ الْمُسْلِمِينَ اور یہ بھی حکم ہوا ہے کہ اس کا حکم بردار رہوں |
91 |
وَأَنْ أَتْلُوَ الْقُرْآنَ ۖ اور یہ بھی کہ قرآن پڑھا کروں فَمَنِ اهْتَدَى فَإِنَّمَا يَهْتَدِي لِنَفْسِهِ ۖ تو جو شخص راہ راست اختیار کرتا ہے تو اپنے فائدے کے لئے اختیار کرتا ہے وَمَنْ ضَلَّ فَقُلْ إِنَّمَا أَنَا مِنَ الْمُنْذِرِينَ اور جو گمراہ رہتا ہے تو کہہ دو کہ میں تو صرف نصیحت کرنے والا ہوں |
92 |
وَقُلِ الْحَمْدُ لِلَّهِ سَيُرِيكُمْ آيَاتِهِ فَتَعْرِفُونَهَا ۚ اور کہو کہ خدا کا شکر ہے وہ تم کو عنقریب اپنی نشانیاں دکھائے گا تو تم انکو پہچان لو گے وَمَا رَبُّكَ بِغَافِلٍ عَمَّا تَعْمَلُونَ اور جو کام تم کرتے ہو تمہارا پروردگار ان سے بےخبر نہیں ہے *********** |
93 |
© Copy Rights:Zahid Javed Rana, Abid Javed Rana,Lahore, Pakistan |
|
Visits wef Apr 2024 |